مئی کی اناستولی کے 534یورو کب اور کس کو ملیں گے۔

مئی  کی اناستولی  یعنی کام سے عارضی معطل رہنے والوں کی  534یوروکی تفصیل ؛

جن ملازمین نے حکومت یونان کے کہنے پر مئی 2021 میں کام  بند رکھا۔انہیں جون کے پہلے 10دنوں   میں   534یورو الاؤنس کی ادائیگی کر دی جائے گی۔خاص طور پر ایسے ملازمین جنھوں نے حکومت یونان کے  وضع کردہ قانون کے مطابق  پورے مئی میں اپنا کام معطل رکھا ۔وہ  مئی کی اناستولی میں شامل ہوں گے۔انہیں 534 یورو جو ن کے پہلے 10یا15 دنوں میں ادا کر دیئے جائیں گے۔

مئی کے مہینے  کے لئے ،اناستولی کی ادائیگی کرنے کے دو معیار حکومت یونان نے وضع کئے ہیں ۔

جن مالکان یا آجر حضرات نے یکم مئی سے 12 مئی تک کی مدت میں مزدوروں کو حکومت یونان کے قانون کے مطابق  کام سے معطل رکھا۔اور اسکا ندراج وزارت مزدور کے ارگانی سسٹم میں کروا دیا۔

اسکا دوسرا حصہ کچھ اسطرح ہے کہ پھر13مئی سے ملازمین کی مدت ملازمت کے معاہدوں کی تنسیخ کر دی گئی۔تو یہ مالکان کو کرنے کا قانون رستہ دیتا ہے۔اس طرح جتنے روز مزدور اناستولی میں رہا اسکے مطابق اسکو اناستولی کی رقم ملے گی۔جن کمپنیوں نے اپنا کام جاری رکھا ۔اور انکے  ملازمین کو معطل کرنے کا امکان موجود ہے۔اور ایسے ملازمین جو ہفتہ میں کم از کم 16 گھنٹے کام کرتے ہیں ۔جیسا کہ انکے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے۔ان کمپنیوں کو بھی مدت ملازمت کے معاہدوں کی تبدیلی کا اختیار دیا گیا ہے۔

جن  کاروباری اداروں نے یکم جنوری 2018سے پہلے کام شروع کردیا تھا ۔اور اپریل2019سے31دسمبر2020 تک پورا عرصہ وہ کام نہ کر سکے۔اورٹیکس گوشواروں میں کسی قسم کی آمدن کا اضافہ اندراج نہیں کرایا۔ایسے تمام کاروباری افراد کے لئے حکومت یونان نے  معاونتی پروگرامز کا اجراء جاری رکھا ۔تاکہ کاروباری  حضرات کی کسی نہ کسی پروگرام کے تحت مدد جاری رکھی جا سکے۔

الاؤنسز کے بارے میں مذید جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں 

حکومت یونان کی  الاؤنسز کے بارے میں ہدایات جاننے کےلئے یہاں کلک کریں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *