کاروبار، ریسٹورنٹ،کافے باراور تعلیمی ادارےیکم مارچ سے 8مارچ کے درمیان کھلنے کا قوی امکان
گونمنٹ یونان اس بارے میں وسیع منصوبہ بندی کررہی ہے کہ کس طرح یکمم مارچ سے 8مارچ کے درمیان تمام کاروباری مراکز،چھوٹی بڑی دوکانیں اور ریسٹورنٹ اور کافے بار تک کھول دئیے جائیں ۔موجودہ سال سردیوں میں صرف بارہ روز سردیوں کی سیل میں کاروباری افراد کو ملے۔ جسکی وجہ سے تجویزکیا گیا ہے کہ سردیوں کی سیل 31 مارچ تک بڑھا دی جائے۔کاروباری افراد یہ محسوس کر رہے تھے کہ فروری میں لاکڈاؤن ختم ہو جائےگا ۔اور انکا کاروباری نقصان کسی طرح رک جائےگا ۔لیکن اسکے برعکس فروری کے آخری دو ہفتے سخت لاکڈاؤن کے ذریعے کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ۔
یونان کے تجارتی ذمہ داران کے بورڈ کا مطالبہ
یونان کے تجارتی ذمہ داران کے بورڈ نے یہ وزیر ترقیا ت اندونی یوریادیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مارچ سے کاروباری مراکز کھولے جائیں۔ اور موسم سرما کی سیل کو بھی 31 مارچ تک وقت دیا جائے- بیشک سخت حفاظتی اقدامات ،ماسک اور فاصلہ جاری رکھا جائے۔
یونانی تاجروں کو اس بات کا شدید خوف ہے کہ اگر پاسخا سے قبل نیا لاکڈاون ہو جاتا ہے تو انکا بہت زیادہ نقصان ہو جائے گا ۔
کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے کاروبار اور اداروں کا نقصان
حقیقت یہ ہے کہ ایتھنزاور اسکے گردونواح اتیکا ،اور دوسرے جن علاقوں میں کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے کاروبار اور ادارے بند رہے اس سے ریاستی اداروں اور تاجروں کو 500ملین یورو ہفتہ وار نقصان ہوا ہے ۔
حکومتی تجاویز اور منصوبہ بندی کے مطابق یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے ہائی سکول ۔جمناسیو ،لیکیوکھل سکتے ہیں
وزیر ترقیات نے کہا ہے کہ ہمیں ہر حال میں تمام ادارے کھولنے چاہیں ۔لیکن اس بات کو بھی نہیں بھولنا کہ ایس ایم ایس اور ماسک کا استعمال جاری رہے گا ۔رات کا کرفیو بھی رات 9بجے سے صبح 5بجے تک جاری رہے گا ۔
ایسٹورنٹ ،کافے بار،عدالتیں اور پیریفیریا بھی کھلنے کا قوی امکان ہے ۔فروری کے آخر میں حکومتی ذمہ داران اس بارے میں حتمی اعلان کریں گے۔