anti-fascist rally and demonstration in Petralona to mark the 11th anniversary of Shahzad Luqman's murder.

17.01.2024 یونان میں شہزادلقمان کے کیس کے دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں بھی مکمل فتحیابی ہونے پرہم اللہ کا شکرادا کرتے ہیں

17.01.2024ایتھنز

یونان میں پاکستانی مزدور شہزادلقمان کے کیس کے دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں بھی مکمل فتحیابی ہونے پرہم اللہ کا شکرادا کرتے ہیں۔

anti-fascist rally and demonstration in Petralona to mark the 11th anniversary of Shahzad Luqman’s murder.

پہلہ مرحلہ

پہلے مرحلہ میں عدالتی چارہ جوئی میں پاکستان کمیونٹی اتحادیونان کے وکلاءنے شہزادلقمان کے قاتلوں کو عمرقیدکی سزا دلوائی ۔

دوسرا مرحلہ

دوسرے مرحلہ میں  ان قاتلوں کو نسل پرست جماعت کا ممبر عدالت سے ڈکلئیر کرایا۔

تیسرا مرحلہ

تیسرے مرحلہ میں پوری جماعت بمع 18اراکین اسمبلی 35سربراہان جماعت کو جیل بھیجا گیا۔

چوتھا مرحلہ

اور اب چوتھے مرحلہ میں شہزاد لقمان کے ہرجانے کا کیس  بھی

جیت لیا گیا۔

 سول سوسائٹی اور پبلک عامہ  یونان کے ذریعے  حکومت پریہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ،اگر شہزادلقمان کے قاتلوں کے پاس  ہرجانہ ادا کرنے کیلئے پراپرٹی یا رقم نہیں تو انکی جماعت گولڈن ڈاؤن وہ رقم ادا کرے۔

یادرہے کہ ان 11سالوں کے مکمل عرصہ میں شہزادلقمان کے ورثاء،والدین اورانکے کسی بھی ایک فرد سے فیس کی مد میں ایک یورو بھی نہ لیا گیا۔عدالتی کاروائی  کیلئے پاکستان کمیونٹی کے وکلاءنے رضاکارانہ فی سبیل اللہ یہ تمام کام انجام دئیے ۔

جبکہ نسل پرست جماعت کی طرف سے شدید دھمکیاں اورطرح طرح کے پریشر اور شدیدخوف و ہراس چلتا رہا۔جسکا مقابلہ کرنے کیلئے یونان میں موجود اینٹی فاشسٹ موومنٹ کے  ہزاروں لوگوں نے پاکستان کمیونٹی اتحادیونان کا ساتھ دیا۔

17.01.2013

کوپاکستانی مزدورشہزادلقمان کو پیرستیری سے  اپنے سائیکل پر پیترالونا جاتے ہوئے   خالص نسل پرستی کی وجہ سے چھریوں کے 7وار کرکے شہید کردیا گیا۔

 

Shahzad Luqmanشہزادلقمان کی جائے شہادت پر پھول چڑھائے گئے ،فاتح خوانی کی گئی

اسلئے آج 17۔01۔2024کو گیارہویں سالانہ  برسی میں سینکڑوں یونانی اور پاکستانی اکٹھے ہوئے ۔شہزادلقمان کی جائے شہادت پر پھول چڑھائے گئے ،فاتح خوانی کی گئی ۔سابقہ حکومت یونان  سے لے کر 13مختلف سیاسی جماعتوں  کے ذمہ داران اراکین نے پاکستان کمیونٹی اتحادیونان کے صدر جاوید اسلم آرائیں کے شانہ بشانہ  اس تحریک کو جاری رکھتے ہوئے، یہ عہد کیا کہ ہم سب مزدور ہیں اور کسی بھی مزدور کو رنگ ،نسل،،مذہب یا مشرقی مغربی کی بنیاد پر ظلم کا نشانہ نہ بننے دیا جائے گا۔

صدر پاکستان کمیونٹی اتحادیونان نے اجتماع میں آنے والی تمام جماعتوں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا  کہ آپکے ساتھ کی وجہ سے ہم اپنے  مزدور بھائی کا کیس تمام مراحل میں جیت پائے ۔

موجودہ حکومت یونان نے اسوقت بھی اور اب بھی نسل پرستوں کو فری ہینڈ دیا جسکی وجہ سے انہوں نے قتل وغارت جاری رکھی۔

اور اب بھی  موجودہ حکومت  ہی انہیں نیشنل اسمبلی میں لائی۔انصاف  حاصل کرنے کیلئے قیام اور اینٹی فاشسٹ کا  ہونا لازم ہے۔بصورت دیگر انصاف تک پہنچنا شائید ممکن ہی نہ ہوتا ۔

اسرائیل کی  فلسطینی حریت پسندوں کیخلاف کھلی بدمعاشی اور عورتوں ،بچوں کا قتل عام بدترین فاشزم ہے ۔جسکو روکنا تمام عالم کے انسانوں کیلئے لازم ہے۔اسلئے ہم  فلسطین  کی آزادی تک انسانیت کی حمایت  جاری رکھیں گے۔

یونان میں موجود  نسل پرستی کیخلاف متحدہ محاذ کیرفا کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اول روز سے لے کر آج تک ہر مظلوم کے حق کے حصول کیلئے پاکستان  کمیونٹی اتحاد یونان کا بھرپور ساتھ دیا۔

تمام سیاسی ،سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے اظہارخیال کیا  اور خصوصی  طور پر  نیشنل یونیورسٹی یونان کی طلباءفیڈریشن کا شکریہ کہ انہوں نے بھی یونان بھر کی یونیورسٹیوں اور سکولوں میں بھی ہمارے حق کیلئے آواز جاری رکھی۔

تفصیل ویڈیو رپورٹ میں؛

 

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور

قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس خبر کا ماخذ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

یونانی اخبار   کاتھیمیرینی میں موجود خبر  بھی دیکھیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *