یونان کے سمندر میں کشتیوں کےڈوبنے کے 3 واقعات پیش آئے
ہفتے کے روز 14 دسمبر کو کشتی حادثہ کے تین واقعات ہوئے جس میں، مالٹا کے جھنڈے والے کارگو جہاز نے گاودوس جزیرے سے ایک کشتی سے 47 مہاجرین کو بچایا۔
جب کہ ایک ٹینکر نے یونان کے جنوب میں واقع چھوٹے سے جزیرے سے دیگر 88 تارکین وطن کو بچایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کوسٹ گارڈ حکام کا خیال ہے کہ یہ کشتیاں لیبیا سے ایک ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔
ہفتے کے روز جزیرے گاودوس کے جنوب مغرب میں واقع سمندر سے تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی
سے ڈوبنے کے بعد پانچ افراد کی لاشیں ملیں ۔ اس کے بعد دو اور واقعات پیش آئے جن میں کوسٹ گارڈ کو گاودوس کے جنوب سے تارکین وطن کو بچانے کے لیےامداد طلب کی گئی۔
لاپتہ افراد کی صحیح تعداد واضح نہ ہونے کی وجہ سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 80 کے قریب افراد سوار تھے جو آدھی رات کے کچھ دیر بعد ڈوب گئی ۔
پہلے واقعے میں 39 افراد،دوسرے میں 47 اور تیسرے میں کل 88 افراد کو بچا لیا گیا۔
ایس اے آر کوآرڈینیشن سینٹر کی درخواست پر، ہیلینک نیوی کا ایک ہیلی کاپٹر نے گاودوس سے ایک زندہ بچ جانے والے فردکو بازیافت کیا، جسے خانیا جنرل ہسپتال ہیلی پیڈ پر پہنچایا گیا۔
بچائے گئے تارکین وطن کو ابتدائی طور پر خانیا کے پالیوخورا اور وہاں سے آگیہ،خانیامیں مہاجر کیمپ لے جایا گیا۔حادثے کا شکار ہونے والے ایک تارکین وطن کو ایمبولینس کے ذریعےخانیا ہسپتال لے جایا گیا اور اسے آئی سی یو میں داخل کیا گیاہے ۔اسکے علاوہ تین افراد دل کے مسائل اور ہائپوتھرمیا میں مبتلا ہیں۔
مہاجرین کوآغیا منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 45 افراد اتوار کی صبح پیریوس کے لیے فیری پر روانہ ہوں گے۔
خانیا کی ڈپٹی میئر ایلینی زیرووداکی کے مطابق، انہیں طبی دیکھ بھال اور ادویات، جوتے، کپڑے، کمبل، خوراک مہیا کی گئی ہے ۔ اور مرکز میں موجود تمام افراد کی صحت اچھی ہے۔
یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ہفتے کی شام کریٹ کے جنوبی ساحل کے قریب مہاجرین سے بھری ایک کشتی کے الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ، اس نے مزید کہا کہ اس نے سمندر سے 39 افراد کو بچا لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، اور کوسٹ گارڈ نے جہازوں اور ہوائی جہازوں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔اسی وقت سے جب انہیں جمعہ کی رات اس واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔