بے روزگار افراد کی اوائید کی طرف سے دوماہ کی ادائیگی میں وسعت کر دی گئی ہے ۔
جن مالی معاونت حاصل کرنے والے بے روزگاروں کی جنوری 2021 میں مدت ختم ہوگئی تھی۔ انکی مزید دوماہ مالی معاونت کی جائےگی ۔مارکیٹ کو سہارا دینے کے لئےحکومتی اقدامات کے تحت وزارت محنت اور اوآئید کے ذمہ داران پہلےمہینے کی ادائیگی کے بارے آگاہ کریں گے۔
جن بے روزگاروں کی مالی معاونت کی مدت جنوری2021 میں ختم ہو چکی ہے ۔انکی مالی معاونت میں توسیع سوموار یکم مارچ سے شروع ہو جائے گی ۔
مستقل بے روزگار افراد کے لئے مالی معاونت؛
خود کار بے روزگار جوطویل مدت سے بے روزگار ہیں اور اوآئید کے ریکارڈ کے مطابق اگر وہ حقدار ہیں تو انکو اس دورانیہ کی حکومت یونان کی طرف سے معاونت کی جائے گی ۔اسکے لئے انھیں کسی کاروائی کی ضرورت نہیں ۔انکے بنک اکاؤنٹ میں معاونت کی رقم ٹرانسفر کر دی جائے گی ۔
دو ماہ کی توسیع کی تفصیل؛
خود کار بے روزگار افراد کے لئے 798۔5یورو کل رقم دو ماہ کے لئےاور ایک ماہ کی رقم 399۔25 بنتی ہے ۔تمام ممبران کے لئے 10٪اضافہ ۔
طویل مدت بے روزگاروں کے لئے مالی معاونت کے لئے ،مالی معاونت کی کل رقم 400یورو ہے ۔جو ایک ماہ کا 200یورو ہے
جن بے روزگارافرادکی مالی مدد جنوری میں ختم ہو گئی تھی انکی ادائیگی مارچ میں کر دی جائے گی اور اس سے اگلے ماہ کی ادائیگی اپریل میں ہو جائے گی ۔
اوآئید سے مالی معاونت حاصل کرنے والے صرف وہی حقدار ہیں جو اس دورانیہ میں بھی بے روزگار رہے ۔اگر انہوں نے اس دوران کام شروع کر دیا تو وہ اس توسیع سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے ۔
وہ صرف اتنی مالی مدد ہی حاصل کر سکیں گے جن ایام میں وہ کام سے فارغ رہے ۔ان بے روزگاروں کو صرف انہی ایام کے تناسب سے فائدہ ملے گا۔
وزیر اعظم ، کریاکوس میچوتاکیس نے ، جنوری 15 ، 2021 کو پارلیمنٹ کے فلور سے اعلان کیا ، دو ماہ کی توسیع کا فیصلہ ، لیبر مارکیٹ کی حمایت کرنے کے لئے وزارت محنت و سماجی امور کے اضافی اقدامات کا ایک حصہ ہے ، بطور کورونا وائرس وبائی بیماری ابھی جاری ہے۔
یہ تفصیل یونانی قانون کے اس حوالہ سے پبلک عامہ تک پہنچائی گئی۔
ΚΥΑ 8534/279/24.2.2021 στο ΦΕΚ 771/26.2.2021
اوآئید میں اندراج کیسے کرائیں یہ جاننے کے لئے یہاں لنک پر کلک کریں۔