یونان گولڈن ویزہ پالیسی قانون برائے سرمایہ کاری
26/2/2021_ law4251/2014//گولڈن ویزہ
وزارت امیگریشن یونان نے گولڈن ویزہ پالیسی پر یونان میں سرمایہ کاری کرنے کے قانون کو 26فروری کو وضع کر دیا ۔وزارت امیگریشن یونان نے اپنی پریس ریلیز میں تفصیل جاری کر دی ۔یکم مارچ سوموار سے 1/3/2021وزارت نے ایک نیا شعبہ بنا دیا ہے جو تیسرے ممالک کے سرمایہ داروں کو یونان میں سرمایہ کاری کرنے پر لیگل کاغذات دیں گے ۔جسے گولڈن ویزہ کا نام دیا گیا ہے۔
نئے سرمایہ کاروں کو یونان میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف مائل کرنے کے لئے حکومت یونان نے تیسرے ملک کے سرمایہ کاروں کو یونان میں بہترین پروگرام اور سہولتوں کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔جس سے تیسرے ممالک سے آنے والے سرمایہ داروں کو بہترین منافع کے ساتھ ساتھ یونان کی معیشت کو بھی مدد ملے گی ۔
پروگرام کے تحت سرمایہ کار اپنی فیملی ممبرز اور اپنے مختار ورکرز کے لئے بھی ویزہ حاصل کر سکے گا ۔
یونان میں سرمایہ کاری کے اس نئے پروگرام کے تحت نہ صرف سرمایہ دار گولڈن ویزہ حاصل کرے گا بلکہ اسکی پوری فیملی اور اسکے مختار ورکرز بھی ویزہ حاصل کر سکیں گے۔
ا- یونانی قانون کے آرٹیکل سولہ 4251/2014کے تحت سرمایہ کاروں کو بہترین اور مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں گی
ب- ریگولرز یا مستقل سرمایہ کار درج ذیل قانون کے تحت سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکیں گے ۔
4251/2014_20B
گولڈن ویزہ سرمایہ کاری کا مرکزی دفتر؛
گولڈن ویزہ اور سرمایہ کاری سے متعلق یہ شعبہ وزارت امیگرنٹ اور اسائلم کی مرکزی امارت تھیوون آگیوس یووانس ریندی نیکیا میں ہے جہاں تیسرے ملک کے شہریوں کے سرمایہ داروں سے ملا قات اور تفصیل سنی اور سنائی جائے گی ۔
شعبہ سرمایہ کاری کے ذمہ داران سے ملاقات اور تفصیل ؛
یونان میں گولڈن ویزہ کے خواہشمند سرمایہ کار کس طرح مکمل تفصیلات حاصل کر سکیں گے؟۔اسکے لئے حکومت یونان نے رابطہ نمبر جاری کیا ہے ۔ اس رابطہ نمبر پر تفصیل اور سوال وجواب پوچھے جا سکتے ہیں ۔
213-162-9039 (+30)
213-162-9031 (+30)
سرمایہ کاری اور گولڈن ویزہ کے حصول کے لئے حکومت یونان کی وزارت شعبہ انویسٹمنٹ ریزیڈینس پرمٹ ڈپارٹمنٹ میں اس میل ایڈریس پر درخواستیں جمع کروائی جائیں گی۔
عام شہریوں کو معلومات دینے کے لئے؛
e-mail: [email protected]
براہ کرم نوٹ کریں کہ مذکورہ زمرے (سرمایہ کاری کی سرگرمی کا آرٹیکل 16 اور مستقل سرمایہ کار آرٹیکل 20 بی ، قانون 4251/2014) کے علاوہ رہائشی اجازت نامے کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے لئے تقرریوں کو مقرر کرنے والے وکلاء سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان میں ترمیم کرنے کے لئے اس نمبر پر فون کریں۔ .
210-4141664
حکومت یونان کی طرف سے تیسرے ملک کے شہریوں کو سرمایہ کاری کی مکمل سہولت دی جائے گی ۔ مزید معلومات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں
اس موضوع پر آپ کومزید معلومات پہنچانے کے لئے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے ۔اگر آپ کسی قانون کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو کومینٹ میں لکھ سکتے ہیں ۔ کیا آپ اپنی متعلقہ زبان میں اس بلاگ پر ہر خبر پڑھ لیتے ہیں۔ یا اپکو اپنی زبا ن ڈھوںڈنے میں دشواری ہے ۔اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ