سات سال کے ثبوتوں کی وزارت امیگرنٹ یونان کی طرف سےتفصیل
7 years proof for the residence permit in Greece
جنوری اکیس سےسات سالہ ثبوت پرپیپر جمع کرانے کے لئے ٹائم لے کر درخواست جمع کرانے کا عمل شروع ہوجائے گا
مندرجہ ذیل ثبوت اگر آپکے پاس موجود ہیں تو آخری سات سال میں ر سال کے ثبوت کے ساتھ ٹائم لینے کے بعد آپ اپنے لیگل کاغزات کے حصول لے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔
اگر آپکے پاس یونانی اداروں میں سے کسی کا بھی درست نام کے ساتھ تحریری ثبوت موجود ہے تو آپ اس ثبوت کو اپنے کاغذات
کی درخواست کے ساتھ دے سکتے ہیں ۔
کسی یونانی سکول کا سرٹیفیکیٹ
مستقل رہائشی پرمٹ یا عارضی یا اسائلم درخواست
اگر آپ نے ورک پرمٹ کے لئے کوئی درخواست دائر کی تھی
آدیہ پارامونی تھا یا اسکی آپوفاسی وہ بھی ثبوت ہی مانے جائیں گے
ختم شدہ آدیہ پارامونی
سابقہ سالوں کے سالانہ ٹیکس گوشوارے یعنی فورولوگیکی دیلوسی
آفیمی موجود ہے اسکو بھی ثبوت ہی مانا جائے گا ۔
یونانی سرکاری اداروں سے کروائی گئی انشورنس
ڈاکٹری بک
آپکے نام گھریلو فون یا موبائل فون ہے
اگر آپکے پاس بینک اکاؤنٹ موجود ہے
اگرآپکے پاس منی ٹرانسفر یا وصولی کی رسید موجود ہوں
کسی گریک لینگوئج سکول سے گریک سیکھنے کا ڈپلومہ یا سند
یونانی عدالتی فیصلوں کی کوئی سند یا کاپی
یونانی پولیس کی طرف سےملک چھوڑنے کاپیپربھی ثبوت ہی مانا جائے گا
کسی بھی بلدیہ کے محکمہ پیدائش ،شادی وغیرہ کے اندراج کا سرٹیفیکیٹ
سرکاری ہسپتالوں کی کوئی رسید ،سرٹیفیکیٹ جس پر آپکا درست نام موجود ہو
اگر آپکے پاس نوٹری پبلک کا تصدیق شدہ کوئی پیپر ہو
اگر آپکے پاس یونانی محکمہ پولیس میں سے کسی بھی قسم کا کوئی پیپر یا سرٹیفیکیٹ ہو تو وہ آپ اپنی درخواست کے ساتھ دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سات سالہ قانون میں صرف آخری سالوں کے ثبوت درکار ہوتے ہیں