اتوار 29اکتوبر2023کو کمیونٹی اردوسکول ایتھنز دوبسوں کے قافلہ کے ساتھ تعلیمی اور سیروتفریح کے پروگرام کیلئے کوارا،کراتیا سیرگاہ اور چڑیا گھر کی وزٹ کیلئے گئے۔گھڑسواری بھی کی ۔
سکول کے طلباءوطالبات انکے والدین اور اساتذہ بھی انتہائی پرجوش تھے ۔سیر گاہ اور چڑیا گھر میں پہنچنے پر مختلف مناظر، ،انواع و اقسام کے جانور ،پرندے اور اعلی نسل کے گھوڑے موجود تھے۔ان میں سے ہر ایک کو دیکھ کر بچے انتہائی خوشی کا مظاہرہ کررہے تھے۔
گھڑ سواری؛
گھڑسواری کے وقت طلباءوطالبات بہت پرجوش اور خوش رہے اور انکے شوق کے مناظر دیدنی تھے۔
اتوار29اکتوبر صبح 9:00بجے تفریحی قافلہ کا آغاز ٹائم تھا ۔ لیفوروکفیسو 62 ایتھنز سے تفریحی قافلہ کا سفر شروع ہوا اور ایک گھنٹہ بعد بسوں کا قافلہ سیرگاہ میں پہنچا ۔بسوں سے اترتے ہی سیر گاہ کے پرلطف مناظر دیکھ کر خوش ہوئے اور سب نے کمیونٹی اردو سکول کے بانی اور صدرپاکستان کمیونٹی اتحاد یونان جاوید اسلم آرائیں سے پوچھا کہ اب ہم کہاں سے اسکی وزٹ شروع کریں ۔کہاں سے بہتر رہے گا۔جس پر باہمی مشاورت سے سب سے پہلے چڑیا گھر کو دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چھوٹے اور بڑے انواع و اقسام کے جانوروں اور پرندوں ہرن ،زیبرا،بارہ سنگا،شتر مرغ،لاما،،گھوڑے اور کئی اقسام کے جانور تھے ۔انہیں دیکھ کر انکی معلومات میں اضافہ ہوا اور انکی خوشی بڑھی۔سیروتفریح کے دوران چھوٹے بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔اوربڑی مشکل سے انہیں دوڑ بھاگ سے روکا جارہا تھا ۔
بچے تو بچے چڑیا گھر میں موجود جانور بھی بچوں کا جوش وخروش دیکھ کر اپنے انداز سے انہیں ویلکم کررہے تھے۔
بچوں کا جھولوں پرجوش و خروش
خاص طور پر سیرگاہ میں موجود ٹریمپولین جمپ پر بچوں نے اتنا جمپ کیا کہ پسینے میں شرابور ہوگئے۔لیکن رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔
سب سے زیادہ بچوں نے گھڑسواری میں شرکت کی۔ملے جلے بچوں کے احساس کے ساتھ 35سے زائد بچوں نے گھڑسواری میں حصہ لیا۔کثیرتعداد کی وجہ سے وہاں موجود گریک لوگ اپنی باری کا انتظار کرتے رہ گئے ۔اسلئے یہ طریقہ کار اختیار کیا گیا کہ ایک سکول کا طالب علم اور ایک گریک بچہ باری باری گھڑ سواری کیلئے جائیں گے۔
گھڑسواری کے دوران بچوں کے والدین کا جوش و خروش زیادہ دیدنی تھا ۔کیونکہ وہ پہلی مرتبہ اپنے بچوں کو گھڑسواری کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔جسکی وجہ سے انہوں نے گھڑ سواری کے مناظر کو اپنے کیمرہ میں محفوظ کرلیا۔ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔
سیر وتفریح کے درمیان میں وقفہ کیا گیا۔سب نے کھانا تناول کیا۔اور اسکے بعد پھردوبارہ تفریحی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ۔ سہہ پہر 3:30 بجے جب واپسی کاکہا گیا تو سب نے کہا کہ ہم ابھی نہیں جارہے۔ لیکن پھر اکثریت کی رائے کو دیکھتے ہوئے قافلہ واپسی کے راستے پر گامزن ہو گیا۔متفقہ رائے سے قافلہ نے واپس ایتھنز کی طرف سفر کا آغاز شروع کردیا۔