asylum service press release

مارچ7تک اسائلم دفاترمیں کام نہیں ہو گا

پریس ریلیز3/3/2021اسائلم سروس

مارچ7 تک علاقائی اسائلم دفاتر، سروس میں انٹرویو اور رجسٹریشن کا کام نہیں ہو گا ۔

اتیکا  ایتھنز ، آلیموس ، پیریاس ، مغربی یونان کے ساتھ ساتھ حراستی  کیمپ مینیدی میں اسائلم کا کام نہیں ہو گا ۔

صرف جنگی ممالک جیسےشام کے مہاجرین کے لئے رجسٹریشن کا کام ہو گا ۔

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرہ سے عوام کو تحفظ دینے کے لئے اسائلم سروس نے اعلان کیا ہے کہ ٹائم شیڈیول طے کئے بغیر آپ اسائلم دفاترمیں  نہیں آئیں  گے۔

انٹرویو اور رجسٹریشن کے لئے بھی ٹائم طے کرنا لازم ہے۔

ایسے علاقائی اسائلم دفاتر جو کرونا وائرس کےزیادہ خطرہ  والے علاقوں میں ہیں ۔وہاں صرف جنگی ممالک کے ایمر جنسی  میں مبتلا مہاجرین کی صرف رجسٹریشن کا کام کریں گے۔مندرجہ ذیل علاقوں میں بین الاقوامی تحفظ کے یہ تمام دفاتر انٹرویو کے ساتھ ساتھ دوسرے تمام معاملات پر کام نہیں کریں گے۔

صرف ایمرجنسی  کیسز مہاجرین کی رجسٹریشن ہو گی ۔

اتیکا ایتھنز ، آلیموس، پیریاس ،اور مغربی یونان کے ساتھ ساتھ سیاسی پناہ کا دفتر آمغدالیزا (حراستی کیمپ مینیدی)میں بھی اسائلم کا کام نہیں ہو گا ۔

انکی زیرنگرانی کام کرنے والے تمام اسائلم دفاتر جہاں سیاسی اور انسانی پناہ کی درخواستیں دی جاتیں ہیں وہ بھی کام نہیں کریں گے۔ اسکے علاوہ

پاکستانی شہریوں کی بین الاقوامی تحفظ کی درخواستیں بھی بند رہیں گی۔

//فاسٹ ٹریک بین الاقوامی تحفظ//

کی درخواستیں بھی اس دوران بند رہیں گی۔

یاد رہے  کہ ،کھلےاور بند تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم ہے۔

اس پریس ریلیز کی تمام تر تفصیل  وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس سے براہ راست لی گئی ہے۔

یونان میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *