ا وریہ اندراج کیسے کرایا جا سکتا ہے۔
مثال کے طور پر OAEDکی طرف سے مالی معاونت کے کافی تعداد میں پروگرام جاری ہیں ۔لیکن ان پروگرام میں شامل ہونے کی پہلی شرط OAEDمیں آپکا اندراج ہے۔جیسے2،520یورو کا تربیتی بونس پروگرام۔جس میں آپکوOAEDکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مختلف پروگرامز میں جو آپکو پسند ہوں آپکی ٹریننگ دی جائے گی ۔جسکے ساتھ آپکو ٹریننگ مفت میں اور اضافی 2،520یورو دیئے جائیں گے۔ لیکن اسکا بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹرینگ کے بعد آپکو جاب فراہم کریں گے۔ اور اس میں پرموشن بھی دلوائیں گے ۔
اسطرح کے مالی معاونت کے بے شمار پروگرامOAEDکی طرف سے جاری ہوتے رہتے ہیں ۔ان پروگرامز کی تفصیل علیحدہ سے آپکو اس بلاگ کے ذریعے ۔یا J.ASLAM /YOU TUBEکے ذریعے کر دی جایا کرے گی۔
اب آتے ہیں کہ اپنے OAEDمیں اندراج کیسے کرانا ہے۔
OAEDمیں اندراج کے لئے سادہ اور آسان طریقہ یہ ہے کہ
آپ اپنے لوگستی کے پاس جائیں گے ۔
اور سے بتائیں گے کہ آپنے بے روزگاری کا اندراج کرانا ہے ۔
آپکا لوگستی آپکا اندراج کر کے ایک پرنٹ پیپر آپکے ہاتھ میں دے گا ۔
آپنے ہر تین ماہ ختم ہونے سے قبل اسی طرح اپنے اندراج کو جاری رکھنا ہے۔
کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن اندراج کا یہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے ۔اس سے قبل OAEDکے مرکزی دفاتر سے یہ اندراج ہوتا تھا۔