oxi day in Greece

پاکستانی بچی رانیہ مقصودنے اپنے یونانی سکول میں ٹاپ کیا

چھٹی کلاس کی طالبہ پاکستانی بچی رانیہ مقصود ملک نے  پردیس میں یونانی سکول

5o Δημοτικό σχολείο Περιστερίου ΣΤ’ τάξη 6th

میں اپنے سکول میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے پاکستانی قوم اور اپنے والدین کا سر فخرسے بلند کردیا۔

دوسرے ملک میں دوسری زبان کے باوجود رانیہ مقصود ملک نے کیسے  یہ برتری حاصل کرلی کہ یونان کے ڈیفنس ڈے کے موقع پر عوامی پریڈ میں پورا سکول رانیہ مقصود ملک کی کمانڈمیں دیا گیا۔جو ایک انتہائی قابل فخر بات تھی۔

یادرہے کہ رانیہ مقصود پاکستان کمیونٹی اردو سکول ایتھنز کی بھی طالبہ ہیں ۔جہاں پاکستانی اور مسلم بچو ں کو اپنے دین سے جوڑے رکھنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے بااعتماداور باکردار اطوار کے ساتھ کھڑا ہونے کی تعلیم دی جاتی ہے۔

الحمدللہ کئی بارایسا ہوا کہ پاکستانی بچوں نے اپنے سکول کی سربراہی کرتے ہوئے پریڈ کی قیادت کی۔

اس مرتبہ 28اکتوبر2023کے موقع پر بھی ہمارے کئی طالب علم بچوں نے  اپنے اپنے سکولوں میں نمایاں حیثیت حاصل کی۔

رانیہ مقصود ملک اور ان تمام بچوں کو  پاکستان کمیونٹی اتحادیونان ،اردوسکول ایتھنز اور خواتین کونسل پاکستان کمیونٹی اتحاد کی طرف سے بہت بہت مبارکباد۔

رانیہ کے والد مقصود انور ملک اور انکی والدہ  کو بھی مبارکباد کہی جاتی ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی تعلیم وتربیت پر پوری توجہ دی جس کے بعد وہ اپنے شوق اور محنت سے اپنے سکول کو ٹاپ کرنے میں کامیاب ٹھہری۔

 

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس خبر کا ماخذ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *