OAED new app

آپکو اوآئید ایپ کے بارے میں کیا جاننا ضروری ہے؟

اوآئید میں اپنے کاموں کو کرنے کے لئے آپکو اوآئید  کے ادارے میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اب حکومت یونان کی طرف سے آپ لوگوں کی آسانی کا خیال کرتے ہوئے ۔ایک نئی ایپلیکیشن کو متعارف کروایا  گیا ہے۔یہ  ایپلیکیشن اوآئید کے بارے میں ہے۔حکومت یونان وزارت محنت کی جانب سے یہ ایپلیکیشن اوآئید کی ہے۔ اب آپ یہ اوآئید ایپ اپنے موبائل اور ٹیبلیٹ میں ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کر سکتے ہیں ۔وزارت محنت کی جانب سے  اوآئید کی اس ایپلیکیشن کے ذریعےعوامی خدمات میں آسانی لائی جائے گی۔

وزارت محنت کے وزیر کوستس ہاجیتاکس  نے بیان دیا ہے کہ موجودہ لاکڈاون کے بحران کے باوجود ۔اس ایپلیکیشن سے بہت بہتری ہو گی۔اس نے اپنی بیشتر خدمات کو آن لائن منتقل کرنے کے لئے مارچ سے ہی اقدامات اٹھانے شروع کر دئے  ہیں

مسٹر کوستس ہاجیتاکس  نے کہا ہے کہ اس موبائل آن لائن اوآئید ایپ کی وجہ سے لوگوں کےاوآئید دفاتر میں حاضری کا65فیصد بوجھ کم ہو جائے گا۔ہر سال 300،000 شہریوں کو تنظیم کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں  ہو گی۔

نئی ایپ اور تمام الیکٹرانک خدمات کی مدد سےنیا نظام متعارف ہو گا ؛

بے روزگاروں کا وقت ضائع  ہونے سے بچانے کے لئے۔وزیر کوستس ہاجیتاکس

بے روزگاروں کے ایسی مکمل تربیت کی جائے گی جس سے وہ اچھے اور بہتر روزگار حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مذید اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ عام فرد یعنی کہ مزدور اور حکومت کا آپس میں قریبی رابطہ رہے۔اس کے لئے ہم نے تمام شعبہ جات میں ایسے پروگرام لارہے ہیں ۔جس سے یہ تعلق بہتر سے بہتر ہو سکے ۔اور مزدور کے لئے زیادہ آسانی اور سہولت ممکن بنائی جا سکے ۔

تین اداروں کا مشترکہ کال سنٹر

یونان کے اہم تین ادارے ” اوید-افکا – اوپکا “” oaed-efka-opeka “

کا ایک  مشترکہ کال سنٹر ہو گا۔جب کہ سب سے مشکل معاملات میں انفرادی بیک آفس ہوں گے۔ سنگل کال سنٹر پہلے ہاف کے اختتام پر تیار ہوجائے گا۔

وزیر   محنت کوستس ہاجیتاکس کا بیان؛

وزیر کوستس ہاجیتاکس سے بے روزگاروں کےلئے نئے پروگرامز کے بارے میں سوال کیا گیا۔ تو انہوں نے کہا کہ کہ اس کا مقصدبے روزگاروں کو  زیادہ سے زیادہ معاوضہ دینا اور بیروزگاروں کی بہتر مدد کرنا ہے۔منی ریویو کے بارے میں جب یہ پوچھا گیا کہ کیا تربیتی پروگراموں اور بے روزگاری سے متعلق فائدہ (یعنی پروگراموں کی نگرانی کرنا ایک لازمی شرط ہے) کے مابین ایک ربط قائم ہو جائے گا۔تو انہوں نے کہا کہ اس پر وگرام پر تیزی سے کام جاری ہےاسلئے میں ابھی اس پر کچھ نہیں کہ سکتا۔

اوآئید کے نئے ایپ کے متعلق اہم سوالات اور انکے جوابات

OAEDapp اوآئید کی نئی ایپ کیا ہے؟

اوآئید کی نئی ایپلی کیشن کا مقصد تاجروں کے ساتھ  نئے روابط قائم کر کے روزگار کے نئے پروگرام ترتیب دینا ہیں ۔ تاکہ تاجروں کے بہترین تجربہ  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ادارے کی لگاتار ، بہتر ، آسان اور تیز الیکٹرانک خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

اوآئید کی یہ نئی ایپ کن الیکٹرانک آلات پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے؟

ان تمام موبائل فونز اور ٹیبلٹس پر جو یہ سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں۔آپ اپنے موبائل کے مطابق  ذیل میں دیئے گئے لنک پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

👉👉android اور ios

اوآئید ایپ کس طرح ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کا طریقہ کار کیا ہے؟

ایپلیکیشن ڈیجیٹل موبائل ایپ کی تقسیم سائٹوں کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے: ا) گوگل پلے اور ب) ایپل اسٹور۔

شہری اپنے ذاتی ٹیکسنیٹ کوڈ کے ذریعے اور آمکا  نمبر کے ذریعےاوآئید ایپ  میں  درخواست  کرنے کے لئے داخل ہوں گے۔اور اس طرح متعدد معلومات اور افعال تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پہلی رجسٹریشن کے بعد  موبائل میں محفوظ کردہ بائیو میٹرک ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے درخواست داخل کرنا ممکن ہے۔

OAEDappاوآئید ایپ کے اطلاق کے ذریعے شہری کون سی ڈیجیٹل خدمات استعمال کرسکتا ہے؟

دوسری چیزوں کے علاوہ ، شہری مندرجہ ذیل ڈیجیٹل خدمات کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ے روزگاری کارڈ جاری کرنا
بے روزگاری کارڈ کی تجدید
بے روزگاری سے فائدہ کے لئے درخواست
زچگی کے فوائد کے لئے درخواست
تنظیم کے ساتھ لین دین کی تاریخ تلاش کریں
فوائد اور پروگراموں کے ساتھ ساتھ اعتراضات کے لئے درخواستیں پیش کرنا
سرٹیفکیٹ جاری کرنا اور فوری طور پر ای میل بھیجنا
تفصیلات چیک کریں اور اس میں ترمیم کریں
درست شکل میں سی وی پوسٹ کریں

آجروں سے بات چیت کریں
اوآئید  کے  پروگارمز کی تفصیل اور سروسز کے بارے تازہ ترین  معلومات آن لائن الیکٹرانک صفحے پر   آپکو تلاش کرنے سے آسانی کے ساتھ مل جائیں گی۔
خصوصی عملہ کے ساتھ بات چیت
اعلی درجے کی نوٹیفکیشن سسٹم (نوٹیفیکیشن) کے ذریعے مطلوبہ ڈیڈ لائن کو اپ ڈیٹ کریں

 اگلی ڈیجیٹل خدمات کیا ہیں جو مستقبل قریب میں عوام کو میسر ہوں گی؟

منصوبےاور  مختلف پروگرامز پہلے سے تیار ہیں ۔آپکی درخواست کے ساتھ آپکو ان سے آگاہی مل جائے گا۔ ان کا اعلان اوآئید کےہوم پیج پر اپڈیٹس کے شعبے کے ذریعہ اور ایک خصوصی اطلاع (نوٹیفکیشن) کے ساتھ کیا جائے گا۔

مذید دو اہم ڈیجیٹل خدمات جن کی توقع کی جارہی ہے  جلد ہی ممکن ہے کہ اوآئید ایپ میں شامل ہوں گے۔

شہریوں  کو خصوصی تکنیکی معلومات کی ضرورت ہے؟
۔ یہ درخواست صارف (استعمال ) کرنے والےکے لئے بہت نہایت آسان ہے۔ادارہ اوآئید پہلے سے ہی ای سروس پر کام کر رہا ہے۔ یعنی آن لائن سروس اوآئید کی طرف سے پہلے سے ہی خدمات جاری ہیں ۔

موبائل پرنیو اوآئید  یپ ضرور اپ لوڈ کریں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکو اوائید کی طرف سے جاری شدہ ہر نئےپروگرام سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔اور آپ اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔تو اس کے لئے سب سے پہلے ضروری یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل پر نئی اوآئید ایپ کو اپ لوڈ کرلیں ۔عوامی جائزہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ 99پرسنٹ لوگ چلتے پھرتے اپنے موبائلز سے ہی ای سروس کو چیک کرتے ہیں ۔اس لئے اوآئید کی  طرف سے جاری کردہ نئی او آئید ایپ موبائلز فون اور ٹیبلیٹ پر ہی اپلوڈ کی جا سکتی ہی ۔

اپنے مو بائل فون پر اپلوڈ کرنے کا طریقہ کار؛

آپ اپنے موبائل میں گوگل میں اوآئید لکھیں ۔آپ انگلش میں لکھیں گے۔

OAED

اسکے بعد سب سے اوپر اوآئید کی سائیٹ آئے گی آپ اس پر کلک کریں ۔کلک کرتے ہی آپکے سامنے اوائید ایپ ڈاون لوڈ کا آپشن اوپن ہو

جائے گا ۔اس پر کلک کرتے ہی آپ کے مو بائل میں اوائید ایپ ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔

اب اس ایپ میں لاگ ان کرنے کے لئے  آپ سب سے اوپر اپنا  ٹیکس نیٹ کا نمبر اور اس کے نیچے پاسورڈ لکھیں گے ۔تو آپ اس اوآئید ۔سسٹم میں لاگ ان ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *