Greece red zone map

جمعرات 4مارچ سےمنگل 16مارچ تک13033 پر ایس ایم ایس میں نئی تبدیلیاں

Greece red zone map

جمعرات 4مارچ سےمنگل 16مارچ تک13033 پر ایس ایم ایس میں نئی تبدیلیاں؛

شہری تحفظ یونان کے سربراہ جناب نیکوس ہردالیاس نے 3مارچ بدھ کی شام کو اعلان کیا کہ شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کے لئے چار ایس ایم ایس آپشنز کے بارے میں ان پابندیوں کے دائرہ میں رہنا ہو گا ۔ یہ پابندیاں بظاہر “سمارٹ لاک ڈاؤن” کے اقدامات ہیں جن کی وجہ گزشتہ دنوں میں کوویڈ 19 کےمریضوں کی کورونا وائرس میں انفیکشن اور اموات میں اضافہ کاسبب ہے۔اسلئے حکومت کی طرف سےشہریوں کے تحفظ کے لئےسخت اقدامات نافذ کئے جا رہے ہیں۔
، شہری تحفظ یونان کے سربراہ جناب نیکوس ہردالیاس نے کئی علاقائی اکائیوں کو “اعلی رسک کیٹیگری” (گہری سرخ) اور دیگر تمام علاقوں کو” (سرخ رنگ) میں رکھاہے۔

گہرے سرخ رنگ کے علاقے جہاں  کرونا وائرس سے انتہائی زیادہ خطرہ ہے؛

  • Attica,اتیکا
  • Achaia   ,آخیا
  • Arcadia,  آرکادیہ
  • Thessaloniki,  تھیسا لونیکی
  • Larissa,  لاریسہ
  • Lefkada outside Meganisi,    لیفکادہ
  • Fthiotida,    فتیوتھیدہ
  • Argolis,    آرگولیس
  • Corinth,     کورنتھوس
  • Thesprotia,  تھیسپروتیہ
  • Arta,   آرتہ
  • Samos,    ساموس
  • Boeotia,   ویوتیہ
  • Chios,  خیوس
  • Etoloakarnania,ایتولوکارنانیہ
  • Rhodes,   رودوس
  • Heraklion  اراکلیون
  • Evia outside Skyros.ایوی

لاریسہ شہر میں بدھ 3مارچ کے روز شدید زلزلہ آیا جسکی وجہ سے لاریسا میں یہ اقدامات 6 مارچ 2021 کو صبح 6 بجے سے نافذ ہوں گے۔

کلیمانوس جزیرے کے مطابق مبینہ طور پر “گہرے سرخ” میں چلا گیا ہے۔

جمعرات 4مارچ سےمنگل 16 مارچ 2021ءتک 13033 پر ایس ایم ایس آپشنز میں تبدیلیاں ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گی ۔

ایس ایم ایس کے استعمال  میں نئی حدود کی تفصیل؛

سپر مارکیٹ اور اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے 13033 پر2نمبر ایس ایم ایس کریں ۔اوربینک میں جانے کے لئے13033پر 3 نمبر پر ایس ایم ایس کریں : آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنی بلدیہ کی حدود میں رہیں گے۔اور گھر سے2 کلو میٹر کے فاصلے تک آپ جا سکتے ہیں ۔

<6> ورزش اور پیدل سیر کےلئے
ورزش اور سیر کے لئے 6نمبر ایس ایم ایس کر یں گے ۔گھر سے 2کلومیٹر کے فاصلہ تک آپ جا سکتے ہیں۔اپنی بلدیہ کے اندر رہتے ہوئے ورزش اور سیر کر سکتے ہیں ۔ اسکے لئے آپ صرف پیدل یا سائیکل کا استعمال کر یں گے۔ایس ایم ایس13033پر 6نمبر پر کرنے پر آپ گاڑی کا استعمال نہیں کر سکتے ۔ شہری تحفظ یونان کے سربراہ جناب نیکو س خاردالیاس نے3مارچ کو اسکی وضاصت کی ۔ کہ <6>نمبرکا استعمال کرکے کوئی اپنی کار کے ساتھ دوسرے علاقے میں نہیں جا سکے گا۔

<4> زیادہ عمر کے بزرگوں کی مدد کے لئےجانا:
ضعیف اور بزرگ افراد کی مدد کے لئے آپ 13033پر4 نمبر کاایس ایم ایس کریں گے۔<4> صحیح استعمال ہوا ہے یا نہیں اس کی تصدیق کے لئے پولیس مزید وضاحت طلب کرے گی۔یہ میڈیا نے رپورٹ کیا ہےلیکن خردالیاس نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے کہ “پولیس ذمہ داران اسکی تصدیق کریں گے کہ میسج کرنے والا درست ہے اورواقعی کسی کو اسکی مدد درکار ہے یا نہیں ۔

مارچ4کو صبح6بجے سے لاکڈاؤن کے نئے اقدامات نافذالعمل ہوں گے۔

رات کا کرفیو بھی جاری ہے۔.اس بارے میں مزید جاننے کے لئے ہیاں پر کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *