وزارت امیگرینٹ اور اسائلم سروس Asylumحکومت یونان نے محفوظ ممالک کی نئ لسٹ جاری کردی ہے۔Migration Greece Info
29/01/2021 کے بعد (پاکستان اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے لئے) یا
– 01/01/2020 کے بعد (فہرست میں موجود دوسرے ممالک کے شہریوں کے لئے)
یونانی حکومت نے ان ممالک کی فہرست شائع کی ہے۔جوعام طور پر پناہ کے متلاشی افراد کے لئے محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ یہ فہرست 29/01/2021 کو عمل میں آئی۔
اس فہرست میں مندرجہ ذیل چودہ ممالک ہیں جن میں پاکستان سر فہرست ہے۔ان ممالک کو عام طور پر سیاسی یا انسانی پناہ کی درخواست کا حقدار نہیں سمجھا جائے گا۔ لیکن اسکے باوجود وہ اپنی انفرادی حیثیت سے ثبوت اور دلیل کے ساتھ درخواست کر سکے گا ۔
تفصیل درج ذیل ہے؛
پاکستان، بنگلہ دیش، ہندوستان، مراکش، الجیریا، تیونس، گھانا، سینیگال، ٹوگو، گیمبیا، البانیہ، جارجیا، یوکرین اور آرمینیا۔
– 29/01/2021 کے بعد (پاکستان اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے لئے) یا
– 01/01/2020 کے بعد (فہرست میں موجود دوسرے ممالک کے شہریوں کے لئے)
سیاسی پناہ کے طلب گار asylum seekersکی درخواست کا فیصلہ 30 روز میں کیا جائے گا-
انہیں عام طور پر پناہ اور تحفظ کی غرض یا ضرورت نہیں سمجھا جائےگا۔لیکن درخواست دہندہ کے پاس اب بھی اس کو برعکس ثابت کرنے کا امکان موجود ہے۔
اگرکسی ملک کو عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ہر ایک کے لئے محفوظ ہے۔
اس کی وجہ سے، یونان میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دینے والے ہر شخص کو اس کے ساتھ ثبوت اور دلائل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔جو یہ واضح کرے کہ کیوں اس کے لئے وہ ملک محفوظ نہیں ہے
-درخواست دہندگان کو تیزی سے ٹریک کیا جائے گا
یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ ان کے لئے سیاسی پناہ کا مکمل طریقہ کار صرف تیس دن تک ختم کیا جائے گا ۔سفید کارڈ صرف زیادہ سے زیادہ تیس دنوں کے لئے موزوں ہوگا۔ اگر کسی محفوظ ملک سے تعلق رکھنے والا درخواست دہندہ مسترد ہوجاتا ہے تو اپیل کرنے کا وقت اور اس کی حد بھی کم ہوگی۔ اور برطرفی کے فیصلوں کو نافذ کرنا آسان ہوجائے گا۔
حکومت یونان کی طرف سے جاری کردہ اس پریس ریلیز کے بعد قوی اندیشہ پیدا ہو گیا ہے کہ ان ممالک کے افراد کو کثیر تعداد میں ان کے آبائ ممالک میں بھیجا جائے گا ۔ اسلئے بے حد ضروری ہے کہ آپ چوکنا اور ہو شیار رہتے ہوئے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر لیں تاکہ اپ محفوظ رہ سکیں –