وزارت امیگرنٹ اور اسائیلم سروس یونان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز؛
اکتیس مارچ سے قبل اپنے اسائیلم کارڈ کی تجدید کے لئے وقت طے کریں. اور طے شدہ وقت کے مطابق اسکی تجدید کرائیں ۔
خصوصی طور پر اسائیلم سروس یونان نے کاغذوالے سفید کارڈ رکھنے والوں کو آگاہ کیا ہے ,کہ وہ اکتیس مارچ سے قبل آن لائن ایڈریس پر اپنا وقت دیکھتے رہیں .کہ کب آپکے کارڈ کی تجدید کا وقت طے ہے .اسکے مطابق آپنے اسائیلم سروس جا کر اپنےکارڈ کی تجدید کروانی ہے۔
پر آپکوڈیجیٹل پلاسٹک کارڈ جاری کیاتجدید جائے گا۔
اسائیلم سروس یونان نے سن 2020میں ڈیجیٹل کارڈزجاری کرنے شروع کر دیے تھے.لیکن کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرہ اور بار بار لاکڈاؤن کی وجہ سے یہ عمل جاری نہ رہ سکا. اسلئے کچھ افراد کوڈیجیٹل پلاسٹک کارڈزمل گئے.اورزیادہ افراد کوڈیجیٹل کارڈنہ مل سکے۔اسلئے کاغذوالے تمام وائٹ کارڈز21مارچ 2021تک بڑھا دئےگئے۔
حکومتی پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ کاغذکےسفید کارڈ والے31مارچ سے قبل روزانہ کی بنیاد پر اپنا کارڈ نمبر داخل کر کے آن لائن سروس سے دیکھتے رہیں ۔کہ ان کے کارڈ کی تجدید کا وقت کب اور کس تاریخ کو طے ہے؟
ان کی کارڈ کی تجدید کا وقت کب اور کس تاریخ کو طے ہے۔
۔اگر آپ کی تجدید کا وقت ابھی تک آپکو نہیں ملا تو آپکو چاہئے کہ کسی قریب ترین وکیل سے رابطہ کر کے آن لائن اپنی درخواست بھیجیں۔ اور دریافت کریں کہ اس میں کب آپکے کارڈ کی تجدید ہو گی ۔ذیل میں دیئے گئے میل کے ایڈریس پر آپ بھیج سکتے ہیں
:
نوٹ؛طےشدہ وقت کے بغیر آپ آفس نہ جائیں
ایتھنز اور پاترا میں لاکڈاؤن اور کرونا وائرس کے خطرہ کی وجہ سےصرف صحت کی ہنگامی حالت یا خاندانی وجوہات کی بنا پر اسائلم سروس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یا وزارت کے انٹرنیٹ پورٹل پر اپنے سیاسی پناہ کے متلاشی کارڈ کی تجدید کی ملاقات کے متعلق پوچھ سکتے ہیں۔