Great gathering of women in Athens Greece

ایتھنز یونان میں خواتین کا عظیم اجتماعGreat gathering of women in Athens

ایتھنز یونان میں خواتین کا عظیم اجتماع

محفل درس قرآن  اور عالیشان ضیافت کا بہترین اہتمام

مسز  مقصود ملک نے محفل درس قرآن اور ضیافت کا اہتمام و انتظام کیا ۔

مئی 21بروز اتوار دوپہر 12:30 بجے پیرستیری پاکستان کمیونٹی اتحادیونان کے مرکز  جامع مسجد سفینہ پنجتن پاک میں خواتین کونسل  یونان کا ایک عظیم اجتماع ہوا۔ جس میں   کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔

مسجد سفینہ پنجتن پاک کا وسیع ہال خواتین اور بچوں سے بھرپور پررونق رہا ۔درس قرآن کی محفل کا آغاز تلاوت قر آن سے ہوا ۔اور تلاوت قرآن کی سعادت کمیونٹی اردو سکول ایتھنز کی قابل عزت استاد حافظہ محترمہ نے کی۔نعت رسول مقبول صلی  اللہ  علیہ وآلہ وسلم کی سعادت خواتین کونسل کی ثنا خوان رسول خواتین نے کی اور اپنے آقا کریم  نبیوں کے امام  کی شان میں نعت خوانی کی۔

درس قرآن  و حدیث کیلئے کمیونٹی اردو سکول ایتھنز کی پرنسپل(  ایم اے اسلامیات ) نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو یاد کرایا کہ اس مادی دنیا کے بعد روز محشر کے دن کس خوش نصیب لوگوں کو اللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہوگا ۔اور ہمیں کیا کرنا ہے تاکہ

ہمیں  روز محشر کے وہشت ناک دن اللہ کی رحمت کا سایہ میسر ہو سکے۔

صحيح البخاري – حدیث 1423

 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمْ اللَّهُ تَعَالَى فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ إِمَامٌ عَدْلٌ وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَةِ

اللَّهِ وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ فِي الْمَسَاجِدِ وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَيْهِ وَتَفَرَّقَا عَلَيْهِ وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأَةٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ فَقَالَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ

وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّى لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللَّهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سات قسم کے آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے ( عرش کے ) سایہ میں رکھے گا جس دن اس کے سوا وار کوئی سایہ نہ ہوگا۔ انصاف کرنے والا حاکم‘ وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں جوان ہوا ہو‘ وہ شخص جس کا دل ہر وقت مسجد میں لگارہے‘ دو ایسے شخص جو اللہ کے لیے محبت رکھتے ہیں‘ اسی پر وہ جمع ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے‘ ایسا شخص جسے کسی خوبصورت اور عزت دار عورت نے بلایا لیکن اس نے یہ جواب دیا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں‘ وہ انسان جو صدقہ کرے اور اسے اس درجہ چھپائے کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا اور وہ شخص جو اللہ کو تنہائی میں یاد کرے اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بہنے لگ جائیں۔

پر اثر بیان کو خواتین اور بچوں نے بڑی توجہ  سے سنا اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ  دیا ر غیر پردیس یورپ میں ایسی خواتین اساتذہ  موجود ہیں جو ہمیں

اللہ اور اللہ کے رسول کی راہ پر چلتے رہنے کا رستہ بتاتی ہیں ۔

درس کے بعد دعائے خیر کی گئی اور خواتین کونسل  یونان  کی   خواتین نے  درس و بیان کرنے والی اساتذہ کا بہت شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اللہ کے رسول کی باتیں بتائیں ۔

خواتین نے  مسز مقصود ملک کو بہت زیادہ مبارکباد پیش کی اور انہیں خوب دعائیں اور شاباش دی گئی کہ انہوں نے خواتین کی ضیافت کیلئے بہترین انتظامات کئے ۔انتہائی پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا اور ہر انتظام میں پوری توجہ اور محنت سے دعوت میں  آنے والی ایک ایک خاتون ،بچیوں اور بچوں کا مکمل خیال کیا گیا ۔

خواتین کی کثیر تعداد مسجد کے اندر رہی ۔اور مردوں کیلئے مسجد ہال کے سامنے کھلی جگہ پر درجنوںمرد حضرات  پر لطف کھانے سے لطف اندوز ہوئے ۔

یاد رہے کہ مسز مقصود ملک نے ایک  روڈ حادثے میں  اپنے ساتھی کے زخمی ہونے کے بعد صحت یابی پر اللہ کے شکر کیلئے خواتین کی ضیافت کااہتمام کیا ۔اللہ کریم سے دعا ہے کہ اللہ پاک انکے ان صادق جذبوں کو قبول فرمائے اور انہیں انکے بچوں کو بھی صحت عطا فرمائیں  آمین

مسز  مقصود ملک نے محفل میں آنے والی تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *