24 hours strike in Athens

Strikes schedule in Greece and Athens 20/11/2024

یونان اور ایتھنز میں ہڑتالوں کا شیڈول

Strikes schedule in Greece and Athens 20/11/2024

یونان میں مورخہ 20 نومبر 2024 بروز بدھ ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

ہڑتال سے پبلک ٹرانسپورٹ، بینکنگ، تعلیم، تعمیرات، جہاز رانی اور صحت کی دیکھ بھال سمیت کئی شعبے متاثر ہوں گے۔

ٹرانسپورٹ کی صورت حال:

ایتھنز میٹرو (لائن 2،1 اور 3) صرف صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک چلیں گی

بسیں اور ٹرالی بسیں بھی ایک محدود شیڈول پر، صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک چلیں گی۔

چوبیس گھنٹےبند رہے گی۔   (Proastiakos)

Pan-Hellenic Seamen’s Federation (PNO)

 تمام فیریز بند رہیں گی۔ فیری بکنگ والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے ٹریول ایجنٹس یا مقامی پورٹ حکام سے رابطہ کریں۔

بڑے شہروں میں مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ایتھنز کے کلافتھمونس اسکوائر پر صبح 11 بجے ایک مرکزی اجتماع ہوگا ۔    Syntagma Square ، University Propylaea

اور بہت سے دوسرے مقامات پر بھی ریلیاں اور اجتماعات ہوں گے ۔

دوسرے یونانی شہروں جیسے تھیسالونیکی اور پاترا میں بھی مظاہرے متوقع ہیں۔

یونینز  نے  معاشی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے، جس میں مہنگائی، زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات، اور مکانات کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے خدشات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ان کے اہم مطالبات میں ملازمین اور پنشنرز کی آمدنی میں اضافہ  کرنا ہے۔

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور

قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس خبر کا ماخذ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *