KEM Municipality of Athens

یونانی نیشنیلٹی کے حصول کے لئے فری سیمینارکے لئےداخلے شروع

یونانی شہریت حاصل کرنے اورایپی ماکرون لینے  والوں کے لئے اہم معلومات؛

ا یپی ماکرون اور اے ٹو ،گریک زبان  کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے بلدیہ  ایتھنز   میں آن لائن کلاسز شروع ہو رہی ہیں ۔امتحانات  الفا2اورنیشنیلٹی کے حصول کے لئے  انٹرویو کی تیاری کرنے کے لئے بلدیہ ایتھنز میں 19 مئی سے فری  سیمینار شروع ہو جائیں گے ۔آپ اس سے پہلے اپنا داخلہ کروا لیں ۔

اسمیں یونانی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے امتحانات اور انٹرویووز کی تیاری کے مراحل شامل ہوں گے۔

بلدیہ ایتھنزنے تارکین وطن کےمرکز اور یونانی مشہور ڈرامہ سیریل  تھیٹر آف چینجز کے ساتھ مل کریہ تعلیمی امداد کا سلسلہ شروع کیا   ہے۔جو بالکل فری ہے۔مئی 19سےاس پروگرام میں شامل درخواست دہندگان   تارکین وطن اور مہاجرین کو یونانی شہریت حاصل کرنے کے لئے امتحانات کی تیاری  کے لئے فری،بلا معاوضہ  آن لائن سیمینار پیش کئے جائیں گے۔

تھیٹر آف چینجز کی شراکت میں مصنفہ سوتیس تریانتافیلو کی رضا کارانہ شراکت خاص طور پراس میں شامل ہوگی۔ جو پہلے ہی اسی مقصد

کے لئے  اپنی  خدمات رضاکارانہ طور پر فراہم کررہی ہیں ۔

 

یونانی زبان کی مہارت کے سرٹیفکیٹ  کی تیاری کے لئے سیمینار بلا معاوضہ پیش کیے جاتے ہیں۔ ۔یعنی  20  سیمینار ہوں گے۔ہرہفتہ میں دو گھنٹے کا سیمینار ہو گا۔اور نیشنیلٹی کے خواہشمند افرادکو امتحان کی تیاری کروائی جائے گی۔

اس پروگرام میں تیاری کرنےکے  لئےآپکی  جانچ بھی کی جاسکتی ہی۔یعنی کم از کم آپکو گریک زبان بولنی،سمجھنی اور لکھنی آتی ہو۔

اس پروگرام  میں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے درج ذیل شعبوں میں آپکی مدد کی جائے گی۔

یونانی زبان کو بولنے،،لکھنے اور سمجھنے پر عبور حاصل کرنا۔یونانی تاریخ ،یونانی سیاست ،یونانی جغرافیہ اور یونانی ثقافت پر مبنی سوالات کی تیاری

کرانے کے ساتھ ساتھ بہت سے اہم امور بتائے جائیں گے۔جو آپکو گریک نیشنیلٹی کے حصول کے انٹرویو کے لئے بہت معاون ثابت ہوں گے۔

درخواست کرنے کا طریقہ کار؛

آپ سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اپنی درخواستیں   جمع کروادیں ۔یہ درخواستیں  الیکٹرانک طور پر یعنی آن لائن جمع کروائی جا رہی ہیں ۔

آپ کوایک ایپلی کیشن ملے گی ، جو سیمینارز میں شرکت کے لئے دلچسپی رکھنے والے افراداس درخواست میں  اپنی ذاتی تفصیلات  لکھیں

 نیشنیلٹی کے انٹرویو کی تیاری کیلئے نیا ای میل ایڈریس[email protected]

آن لائن فری سیمینارز کے سلسلہ میں  ایتھنز میونسپیلٹی  کیندرو اینداکسی میتاناستون سینٹر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے۔کہ گریک نیشنیلٹی کےحصول کے لئے  انٹرویو کی تیاری کے لئے آن لائن سیمینارز میں حصہ لینے کے خواہشمند خواتین و حضرات اب نئے ای میل ایڈریس پر اپنی درخواستیں بھیجیں گے۔پرانا  ای میل جو پہلے آپکو بتایا گیا تھا اب کام نہیں کرے گا۔نیا ای میل  درج ذیل ہے۔

[email protected]

تارکین وطن انٹیگریشن سینٹر (کے ای ایم) میں تارکین وطن اور مہاجرین کے لئے مفت سبق
i ️ درخواستیں ہر منگل اور جمعرات کوصبح: 10:00بجےسے سہ پہر 1:00 بجے تک چوتھی منزل پر دی جاتی ہیں
Maisonos and Psaron, Metaxourgio metro stop.
❗ انتباہ: کسی کورس کے لئے اندراج کرنے کے لئے آپ کو قانونی دستاویزات کی فوٹو کاپی کی ضرورت ہوگی۔

گوگل میپ ایڈریس

تھیٹر آف چینج ایک ماڈل ڈرامہ اسکول ہے جو تقریبا 25 سالوں سے چل رہا ہے۔ 2006 کے بعد سے یہ تیسرے ملک کے شہریوں کو غیر

منافع بخش یونانی زبان کے کورسز پیش کرتا ہے ۔اور شرکا ءکو یونانی زبان سیکھنے اور یونانی فن اور یونانی ثقافت کو جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ان کے ایڈریس  ،فون نمبرز اور ای میل کے بارے میں جاننے کے لئے     یہاں کلک کریں ۔

ایپی  ماکرون کے لئے امتحانات کی تیاری

 بلدیہ ایتھنز کے کیم سینٹر میں تارکین وطن اور مہاجرین کو دوسری زبان کی حیثیت سے یونانی زبان کی تعلیم کے لئے پروگرام ترتیب دے کر عمل داری میں لائے ہیں ۔اے2سطح کے گریک کورسز کا مقصد یونانی زبا ن کے امتحانات کی تیاری ،یونانی تاریخ ،جغرافیہ سیاست اور ثقافت سے  آگاہی ہے۔ایپی ماکرون کے لئے یونانی زبان کی تیاری بھی کرائی جائے گی۔ جو وزارت تعلیم اور مذہب کے زیر اہتمام ہے۔

 یہاں کے ای ایم کے بارے میں مزید معلومات دیکھ سکتے ہیں ۔

: https://www.facebook.com/kemathens

اس لنک پر کلک کر کے ایپلیکیشن فارم حاصل کریں ۔اور اسکو آن لائن ہی فل کر لی

[email protected]

Application form


https://drive.google.com/file/d/1mjIIZom6vBoaciHhGa_3sMRP8M-as6iO/view?usp=sharing

[email protected]

اب اس کو پر کر کے اس میل ایڈریس پر بھیج دیں ۔

برائے مہربانی یاد رکھیں کہ  آپکو فارم اس ای میل پر بھیجنا ہے۔ جو آپکو بتا رہے  ہیں ۔وہ ای میل  یہ ہے۔

[email protected]

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *