Fire BROKE OUT IN GREECE

یونان میں بدھ کی رات19مئی کو کورنتھو میں آگ لگنے سے ایتھنز میں دھواں چھا گیا ہے۔

کورنتھو میں آگ لگنے کی وجہ سے تمام ایتھنزمیں دھواں چھا رہا ہے۔

سکینوس ،کورنتھو میں بدھ کی رات (19/05) کو شروع ہونے والی آگ اب الیپوخوری تک پہنچ چکی ہے۔اس نے اتیکا کے آسمان کوتاریک کردیا ہے ، جس سے گھٹن کا ماحول پیدا ہوا۔دھوئیں کے بادل آسمان پر ایک سرے سے دوسرے سرے تک چھائے ہوئےہیں۔

دراصل ، جمعرات کی صبح فضا میں دھواں اور راکھ ایتھنز کے وسط تک پہنچ گیا۔جس میں متعدد گھروں کی بالکونیوں پر راکھ نظر آئی ۔
سکینوس ؛ کورنتھوکے شہر سکینوس کے جنگل میں آگ لگ گئی ۔آگ سے دھواں اور راکھ تیز رفتار شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے ایتھنز تک پہنچ گیا ہے۔

کورنتھو کے شہر سکینوس میں 19مئی بدھ کے روز آگ لگ گئی

بدھ کی رات کورنتھو کے شہر سکینوس کے مشرق میں واقع جنگل کے ایک علاقے میں آگ لگ گئی تھی۔یہ آگ تیز ہوا چلنے کی وجہ سے زیادہ دور تک پھیل گئی ہے۔
فائر فائٹرز کے مطابق ، آگ سے علاقے میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ لیکن مکمل نقصان کی ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع نہیں ہے ۔کیونکہ ان میں سے اکژو بیشتر گھر خالی ہیں۔ یعنی صرف چھٹیوں کے دنوں میں گریک لوگ ان گھروں میں جاتے ہیں ۔ لہذا ان کے مالکان وہاں موجود نہیں تھے۔فضائی فائر فائٹر کی وجہ سے صبح ، صورتحال میں کافی بہتری آئی ۔لیکن آگ اب بھی خطرناک ہے۔

ای ایم وائی کی پیش گوئی کے مطابق دوپہر سے اس علاقے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اور فائر برگیڈ دوبارہ اپنا کام شروع کرنے کیلئے الرٹ ہے۔حتیٰ کہ احتیاطی وجوہات کی بناء پر حکام نے الیپوخوری سے میگارا جانے والی مزید تین بستیوں کو بھی خالی کر الیا ہے۔

 آگ کی لپٹیں اب میگارا کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ جبکہ 112 سے ہانی دیروینی سے آنو اور کاتوپیفکنیا کے علاقوں کے رہائشیوں کو یہ علاقہ چھوڑنے کا پیغام بھیجا جا چکا ہے۔

یاد دلاتے ہیں کہ محکمہ فائربرگیڈ کی تجویز کے ساتھ جمعرات (20/05) کی صبح ، الیپوخوری کے جنوب اور مغرب میں واقع مکانات کے رہائشیوں کو وہاں سے نکالا گیا ہے۔جہاں صورتحال خاص طور پر دھویں کی وجہ سے مشکل بن گئی تھی۔

رات کے وقت ، سکینوس ، آغیا سوتیرا ، وامواکیز ، ماورولیمنی ، مازی اور پاراسکیوا کی بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ۔نیز دو  اہم مقامات آغیوس یوانیس اور آغیو پارسکیوی کو بھی خالی کرا لیا گیا۔

یونان میں حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لئے اس ویب سائیٹ کا وزٹ کرتے رہیں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *