Easter shops schedule

پاسخا میں ریٹیل شاپز کے اوقات/اور پاسخا کے بعد لاکڈاؤن کھلنے کا امکان

پاسخا یعنی ایسٹر کے دنوں میں دوکانوں کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پاسخا کی خریداری کے لئےریٹیل شاپز یعنی دوکانوں کے کھلنے کے اوقات کا دورانیہ جمعرات  22 اپریل سے بڑھا دیا جائے گا۔

جبکہ 25 اپریل کو اتوار کو بھی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اتوار 25اپریل کو یہ تجویز کیا جا رہا ہے کہ صبح11بجے سے لے کر شام6بجے تک ریٹیل دوکانیں کھلی رہیں ۔

اور ہفتہ 24 اپریل کو صبح 9بجے سے شام 6بجے کا ٹائم ریٹیل دوکانیں کھولنے کا تجویز کیا جا رہا ہے۔

اتیکا  یعنی ایتھنز اور اسکے گردونواح میں دکانوں کو کھولنے کے لئے ،

ایتھنز چیمبر آف کامرس نے تجویز پیش کی ہے۔ کہ  اتیکا  میں دوکانیں ان دنوں میں کھلنے کے اوقات کار کیا ہونے چاہیں ۔

جمعرات 22 اپریل

جمعہ23اپریل
اسکے بعد ہولی سوموار،منگل،بدھ اور جمعرات تک کے دنوں میں صبح 9بجے سے سہہ پہر 8:30بجے تک کھلی رہیں گی۔
اسکے بعد میغالی پارا سکیوی یعنی اہم جمعہ کے دن سہہ پہر 1:00بجے سے لے کر شام00: 7بجے تک کھلی رہیں گی۔

اور ہولی ہفتہ کے دن صبح 9بجے سے سہہ پہر 3:00بجے تک کھلی رہیں گی۔

اسٹورزاور ریٹیل دوکانیں پاسخا کے دن اتوار ، 2 مئی پاسخا کے دن پیر 3 مئی اور منگل 4 مئی کو بند ہوں گے۔

13033پرایس ایم ایس بھیجنے کی پابندی کب ختم ہو گی

مسٹر جارجینٹاس نے اسکائی ٹی وی پر ایک پروگرام میں یہ بتا یا ہے ۔13033پر ایس ایم ایس بھیجنے کی پابندی مئی کے آخر میں ختم کر دی جائے گی۔

ڈیجیٹل گورنمنٹ کے ڈپٹی منسٹر مسٹر جارجینٹاس نے کہا کہ میں  تو یہ چاہتا ہوں کہ کل سے ہی ایس ایم ایس کی پابندی کو ختم کر دوں ۔

لیکن حالات  ابھی اسکی اجازت نہیں دے رہے۔اسلئے مذید ایک اور مہینہ عوام کو 13033پر ایس ایم ایس  بھیجنے کی پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔

حکومت اس بات کو سمجھ چکی ہے کہ عوام مذید اب ان پابندیوں کا خیا ل نہیں رکھ رہے ۔اور پارٹیوں اور مجموں میں اکھٹے ہونے کا اہتمام کررہے ہیں ۔

حکومت ان حالات کو دیکھتے ہوئے پاسخا  یعنی ایسٹر کے  بعد جلد ہی لاکڈاؤن مکمل طور پر کھول دے گی۔

مئی14 تاریخ کو سیروسیاحت کو کھول دیا جائے گا۔پاسخا یعنی ایسٹر کے بعد ریسٹورنٹ اور کافے بار کھول دیئے جائیں گے۔

ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں سفر کی اجازت بھی مئی کے  وسط میں دے دی جائے گی۔

جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ حکومت پاسخا کے بعد ہی بہت سی آسانیاں کرنے والی ہے۔ یعنی علاقوں میں سفر کی اجازت ملنا  آپ کے لئے سب سے اہم ہے۔

حکومت  نے پاسخا کے دنوں میں کوئی زیادہ سہولیات فراہم نہیں کی ۔اسکا مقصد کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔اصل مقصد پاسخا کے دنوں میں  نقل و حرکت اور میل ملاپ کو روکنا ہے۔

کشتیوں  میں سفر کرنے کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ،تیز رفتار یا ریپڈ کرونا ٹیسٹ اور سیلف ٹیسٹ کی ضرورت ہو گی۔

یونان کے جہاز رانی اور جزیرے کے پولیس وزیر یانس پلاکیوتاکس نے منگل کو کہا  ۔کہ گرین ڈیجیٹل ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ، تیز رفتار ٹیسٹ

اور خودکار ٹیسٹ کشتیوں میں سفر کرنےکے لئے استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبائی امراض کے اعدادوشمار کے مطابق اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قواعد وضوابط ترتیب دیئے جائیں گے۔

 امید ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول میں اصلاحات اور ویکسی نیشنز کے مکمل ہونے کی وجہ سے موسم گرما میں کرونا کے خلاف حفاظتی دیوار بنا لی جائے گی ۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ فیری یعنی کشتیاں اور بحری جہاز پرایمرجنسی یعنی صرف ضروری وجوہات کےعلاوہ بھی سفر کی اجازت ہوگی ۔اور اسکے لئے وکسی نیشن ، خود کارٹیسٹ اور تیز رفتار ٹیسٹ سسٹم کیسے کام کرے گا۔

سیلف  ٹیسٹ کا طریقہ کار

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *