میٹرو میں ہوائی اڈے سے آنے اور جانے کے لیے ٹریفک میں عارضی تبدیلی ۔جو موسم کی خرابی کی وجہ سے کی گئی ہے۔
ٹرام شدید پھسلن کی وجہ سے عارضی طور پر درج ذیل اسٹاپ پر رک جائے گی۔
L. Vouliagmeni
خراب موسم جو اتیکا کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، نے میٹرو اور ٹرام کے ذریعے آمدورفت میں بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ ستاسےکے مطابق ایئرپورٹ جانے اور آنے والی میٹرو ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ ہوائی اڈے کی سمت میں میٹرو مسافروں کو مضافاتی
ریلوے کے دوکیسس پلاکینٹیاس اسٹیشن پر منتقل کیا جاتا ہے۔
حکام نے شہریوں کو “غیر ضروری نقل و حرکت” سے گریز کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
The bad weather Elpis in Greece
یونان کے شہری تحفظ نے اتوار کی شام ملک بھر کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو ایس ایم ایس بھیجے ہیں۔
جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ برف باری کی وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں “غیر ضروری نقل و حرکت” سے گریز کریں۔
ایمرجنسی نمبر <112> کا استعمال کرتے ہوئے، شہری تحفظ نے وسطی یونان اور اتیکا کے کچھ حصوں میں یونانی اور انگریزی زبان میں لوگوں کو خبردار کیا ہے. کہ “اگلے 48 گھنٹوں کے دوران آپ کے علاقے میں خطرناک برف باری ہوگی۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ برف کی زنجیروں کا استعمال کریں۔ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
یہ پیغام اتوار کی سہ پہر اتیکا کے مکینوں اور میگنیشیا، اسپوریڈس، فیتھیوٹیڈا، ایویا، ویوٹیا، نارتھ سائکلیڈز اور لیمنس میں رہنے والوں کو بھیجا گیا تھا۔
یونان کی قومی موسمیاتی سروس نے تازہ ترین معلومات کے مطابق، پیر اور منگل، 24-25 جنوری، 2022 یونان کے کئی علاقوں میں خطرناک اور بھاری برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
وسطی بحیرہ ایجیئن میں مشہور سیاحتی مقامات، جیسے میکونوس، سیندورینی، نیکس اور دیگر اتوار کی صبح برف سے ڈھکے ہوئے تھے .اور منگل کی شام تک برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سٹیٹ براڈکاسٹر ERT
نے اتوار کی شام کو اطلاع دی کہ اگر موٹرسائیکلوں کے پاس برف کی زنجیریں نہیں ہیں تو انہیں ایتھنز-تھیسالونیکی ہائی وے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اتیکا سمیت کئی علاقوں میں، 24-25 جنوری کو اسکول اور کنڈرگارٹنز بند رہیں گے۔
کاریگروں،کام پر جانے والے افراد اور مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنائی جائے۔حکومت یونان نے خاص طور پر ہدایات جاری کی ہیں ۔ اور اس سلسلے میں تما ضروری اقدامات کئے جائیں ۔