13032 SMS Retail shops

لاکڈاؤن میں نرمی کرنے کے سلسلے میں دو اہم تبدیلیاں.ریٹیل شاپزاور ورزش

اکتیس مارچ بروز بدھ کو وزارت شہری تحفظ کے سربراہ جناب نیکوس ہردالیاس نے لاکڈاؤن  میں نرمی کرتے ہوئے دو  معاملات کے بارے میں اہم اعلانات کئے۔

1۔ری ٹیل سٹورزیعنی چھوٹی دوکانیں

2۔ ورزش وغیرہ

1۔ری ٹیل اسٹورز

ری ٹیل اسٹورز 5اپریل 2021 کو کھلنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

دوکانوں پر جانے کے لئے ایس ایم ایس کرنے کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

ایس ایم ایس کرنے کے لئےاب<13032 کو استعمال کیا جائے گا۔یعنی اب 13032 پر اپناایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

یہ ایس ایم ایس صرف  ری ٹیل شاپ  میں شاپنگ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ایس ایم ایس آپ ایک دن میں صرف ایک مرتبہ ہی بھیج سکتے ہیں ۔یعنی دوسری مرتبہ بھیجے گئے ایس ایم ایس کا جواب نہیں میں  آئے  ۔

حکومت یونان نے ایک دن میں صرف ایک مرتبہ ایس ایم ایس 13032پر کرنے کی اجازت دی ہے۔جو 3گھنٹے تک کارآمد ہو گا۔میسج بھیجنے کے بعد آپکو 3گھنٹے کے اندر واپس گھر آنا ہو گا۔

ری ٹیل شاپز پر خریداری کا طریقہ کار

1۔دوکان پر جانے سےے پہلے دوکاندار سے ٹائم طے کریں گے۔

2۔اسکے بعد آپ دوکاندار سے اپنی متعلقہ چیز جو آپ خریدنا چاہتے ہیں اسکا آڈر دیں گے

3۔اسکے بعد طے شدہ ٹائم کے مطابق 13032پر ایس ایم ایس کر کے آپ گھر سے جائیں گے اور 3 گھنٹے میں واپس آجائیں گے۔

4۔اس دوران ماسک اور 25اسکوائر میٹر کے فاصلے کا خیال رکھیں گے

5۔آپ دوکان میں جا کر اور گھر سے ہی آڈر دے کر اپنی مطلوبہ چیز حاصل کر سکتے ہیں۔یعنی دونوں طریقوں سے خریداری کر سکتے ہیں ۔

دونوں صورتوں میں دوکاندار سے ٹائم طے کرنا ضروری ہے

6۔شاپنگ کیش کے ذریعے سے نہیں بلکہ کارڈ کے ذریعے سے کی جائے گی۔

7۔حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ 13032 پر ایس ایم ایس میں کیا لکھنا ہے ۔لیکن یقینی طور پر اپنا نام  اور رہائش کا ایڈریس ہی لکھیں گے

نوٹ؛شاپنگ مالز  ابھی بند رہیں گے کیونکہ حکومت نے ابھی اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔

میونسپیلٹی سے دوسری میونسپیلٹی میں جانے کی 2کلومیٹر کے فاصلے کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔صرف ہفتہ کے دن

ذاتی ورزش  پر جانے کے لئے 3اپریل 2021سے آپ اپنی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے بلدیہ میں بھی جا سکتے ہیں ۔

اس کے لئے 13033پر 6کا ایس ایم ایس استعمال کیا جائے گا۔

سیروسیاحت کے لئے  ہفتہ کو اجازت دی گئی ہے۔باقی دنوں میں یہ قانون لاگو نہیں ہو گا

آپ ایک گاڑی میں زیادہ سے زیادہ 3افراد سفر کر سکتے ہیں ۔

گھر کے افراد  اگر زیادہ ہیں تو اس صورت میں صرف گھر کے افراد ہی گاڑی میں سفر کر سکتے ہیں ۔

جناب ہردالیاس نے کہا ہے کہ گاڑی میں موجود تمام افراد ماسک کا استعمال لازم کریں گے۔

شہری تحفظ کے سربراہ    جناب نیکوس ہردالیاس نے پبلک عامہ کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ گھروں میں یا چھوٹی  جگہوں  میں لوگوں کو

جمع نہ کریں ۔

اگر کوئی مذکورہ بالا حد سے تجاوز کرتا ہے تو ، 300 یورو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یہ یاد رہے کہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

کرفیو شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ ہفتے کے دن اور اختتام ہفتہ کرفیو شام9بجے سے صبح05:00 بجے تک ہی ہے۔

حکومت یونان نے کہا ہے کہ اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو اس پابندی کو دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔

سکولوں کے کھلنے کا امکان موجود ہے یا نہیں

حکومت یونان  کے وزارت صحت میڈیکل بورڈ کے صدر نے کہا ہے کہ سکولوں کو کھولنے کے معاملے پر صرف اس صورت میں ہی  امکان ہے اگر پہلے قدم میں لیا گیا فیصلہ ،ریٹیل شاپ کھولنے  سے خطرات نہ بڑھے اور  ریٹیل شاپز کامیابی سے کھلی رہیں ۔

اگلے ہفتے  میٹنگ  میں حالات کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے لاکڈاؤن میں مذید کوئی پیش رفت کی جاسکتی ہے۔

اگرلاکڈاؤن میں ایک کی گئی نرمی سے مذید نقصان ہوا تو دوبارہ اس میں نرمی کا امکان نہیں ہو گا۔

نوٹ۔ لاکڈاؤن میں شاپنگ ، ورزش اور میونسپیلٹی کے بارے میں کی گئی اہم تبدیلیاں پورے  یونان میں قابل عمل ہوں  گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *