OAED JOBS

اوآئید کی طرف سے بے روزگاروں کے لئے42600نوکریاں اور ٹریننگ پروگرام

نوکریاں ،آسامیاںJobsکا اوآئید کی طرف سے اعلان

اوآئید میں اندراج شدہ بے روزگار افراد کے لئے جن نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ان میں صرف وہ افراد شامل ہوں گے جو پہلے سے اوآئید میں بے روزگار کی حیثیت سے درج ہیں ۔

اسلئے تمام ان بے روزگاروں  کو نصیحت کی جاتی ہے کہ آپ جب بے روزگار ہوں تو دوسرے روز ہی اپنی بے روزگاری کا اندراج اوآئید میں کروا لیا کریں ۔تاکہ آپ ان فوائد سے مستفید ہو سکیں ۔جو اوآئید کی طرف سے آپ کے لئے اعلان کئے جاتے ہیں ۔یاد رہے کہ اوآئید میں آن لائن اندراج کے بعد ہر 3ماہ بعد اسکی تجدید کرنی لازم ہوتی ہے۔

یہ آن لائن کام آپ خود یا اپنے لوگستی سے با آسانی کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ نے اندراج کرانے کے بعد اس کی تجدید نہ کی تو اوآئید کے قوانین کے تحت آپ بے روزگار نہ سمجھے جائیں گے۔

اوآئید کی طرف سے اعلان شدہ 42،600نوکریوں کی تفصیل

اس پروگرام کا کل بجٹ440ملین یوروز ہے۔جس کو 8مختلف  اقسام کے پروگرامز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اوآئید نے نوکریوں کی ابتداء ہی میں وضاحت کر دی ہے کہ ان نوکریوں اور تربیتی پروگرامز میں  ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ تمام قسم کے الاؤنس اور انشورنس بھی ادا کی جائے گی۔

“نئی نسل کے لئے یہ پروگرام جس کا نام” فوری عمل

پروگرام ہے۔

ریکوری فنڈ اور، NSRF،کمپنیاں ان پروگرامز کو چلانے کے لئے فنڈز مہیا کریں گی۔

پروگرام کے 8حصوں کی تفصیل

1۔مارکیٹ میں مزدور وں کی بحالی کا پروگرام۔اوائید میں اندراج شدہ افراد کے لئے اس پروگرام میں 9،200نئی ملازمتوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔اس    میں کم ازکم ماہانہ تنخواہ830یوروہوگی۔اور اسکی مدت ملازمت کم ازکم ایک سال تک ہو گی۔اس پروگرام کامقصد مارکیٹ میں دوبارہ مزدوروں کی بحالی کرنا ہے۔

2۔طویل مدت پروگرام

اوائید کے اس پروگرام میں55سے67  سالہ بے روزگار افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔اس پراگرام میں یہ آسامیاں بلدیات،NPDD،پبلک انٹرپرائزز اور کاروباری اداروں میں دی جائیں گی۔

اس میں ماہانہ تنخواہ 750یورو ہو گی۔اسکی مدت  ملازمت ایک سال ہے،جبکہ مذید 12ماہ کے اضافے کا امکان ہے۔

3۔تیس سال سے زائد عمر کے بے روزگاروں کے لئے پروگرام

بے روزگار افراد کے لئے یہ پروگرام جن علاقوں  میں عمل میں لایا جا رہا ہے ان کے نام یہ ہیں۔

مشرقی ماکید  ونیا اور تھریس ، مغربی یونان ، ایپیریس ، تھیسالی اور وسطی ماکیدونیا کے علاقے ہیں ۔ان علاقوں  میں بے روزگار افراداوآئید کی طرف سے جاری کردہ اس تربیتی پروگرام اور ملازمتوں سے مستفید ہوں گے۔

جو12ماہ تک جاری رہیں گے۔

49سال تک  بے روزگاروں کے لئے473یورو

50سال کی عمر یا اس سے زائد عمر والوں کے لئے568یورو

لمبی مدت کے بے روزگاروں کی لسٹ میں شامل بےروزگارافراد کے لئے615یورو

50سال یا اس سے زائد عمروالے جو لمبی مدت کے بے روزگاروں کی لسٹ میں شامل ہیں 710یوروماہانہ تنخواہ ہوگی

4۔29سال کی عمر کے بے روزگار افراد کے لئے تربیتی پروگرام

29 سال تک کے بیروزگاروں کے لئے  مختلف شعبوں میں کام کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے29سال کی عمر تک کے بے روزگاروں کے لئے5،000آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ تربیتی پروگرام مختلف کمپنیوں میں   ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق ہیں ۔   ان تربیتی پروگرام  میں یا مارکیٹنگ کے شعبہ ہیں ۔اس کی مدت 6مہینوں تک  ہو گی۔  ماہانہ 550 یورو تک تنخواہ ہو گی ۔اوآئید  6 گھنٹے کے لئے 25 یورو کا یومیہ الاؤنس ادا کرےگا۔

5۔39سالہ بے روزگار گریجوایٹ کے لئےملازمت پروگرام

اس پروگرام میں 5،200نئی ملازمتیں دی جائیں گی۔جن کی مدت میعاد 5ماہ ہو گی۔ اس مدت میں او آئید کی طرف سے اسمارٹ اسپیشل پروگرام ہوں گے۔ان اسمارٹ سپیشل پروگرامز میں نہ صرف تربیت دی جائے گی بلکہ 800یورو ہر ماہ ادائیگی بھی کی جائے گی۔

6۔22سے29سال کی عمر کے  بے روزگار افراد کے لئے ملازمتیں

22سے 29 سال کی عمر کے بے روزگار گریجوایٹس افراد کے لئے 3،500نئی ملازمتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔یہ ملازمتیں 10 مہینے تک جاری رہیں گے ۔اس میں ماہانہ تنخواہ750 یورو مختص کی گئی ہے۔

7۔18سے30سالہ عمر کے افراد کے لئے تربیتی پروگرام

یہ پروگرام 18سے30سال کی عمر تک کے بے روزگار افراد کے لئے ہے۔ یہ تربیتی پروگرام پر مشتمل پروگرام ہیں ۔جو7مہینوں تک  جاری رہیں گے۔اوائید اس سلسلے میں مکمل ماہانہ الاؤنس ادا کرے گا۔اور انشورنس  کی سہولت بھی شامل ہو گی۔

کمزور معیشت رکھنے والے افراد کو سپورٹ کرنے کے لئے بے روزگار افراد کو روزگار مہیا کرنے کا یہ پروگرام ہے ۔جس میں1200نئی ملازمتیں دی جائیں گی۔جو12 ماہ تک جاری رہیں گی۔البتہ اس میں مذید اضافہ کی بھی گنجائش ہے۔ان ملازمتوں میں 800یوروتک ہر ماہ تنخواہ دی جائے گی۔

اوائید کے متعلق  آپکو جو ملازمتوں اور تربیتی پروگرام کی تفصیل بتائی جا رہی ہے ۔اس  کا لنک دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

OAED Important news

اگر  آپ اوآئید کی بتائی گئی ملازمتوں اور سہولیات کا پرنٹ پیپر نکالنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں

PDF

اوآئید میں اپنا اندراج کرانے کے لئے مذید تفصیل جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

اوآئید میں بے روزگار افراد کے لئے اندراج کیوں ضروری ہے۔https://www.infotimegreece.com/ur/oaed-allowa/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *