new asylum card

رہائشی اجازت نامے جو اسائلم درخواست کے بعد ملیں ہوں انکی تجدید کا طریقہ کارADET

 

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کہ کس طرح   اور کب آپکو رہائشی پرمٹ کی تجدید کرنی ہےRenewal of ADET

بین الا قوامی تحفظ کے حقدار جن کے پاس رہائشی اجازت نامے مو جود ہیں  ۔

انکے یہ رہائشی اجازت نامے جو31مارچ تک ختم ہو رہے ہیں

یعنی انکی مدت میعاد31مارچ 2023کوختم ہو رہی ہے ۔ایسے تمام رہائشی اجازت نامے(لیگل پرمٹ) رکھنے والوں کے لئے  وزارت امیگریشن اور اسائلم سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے رہائشی پرمٹ کی مدت میعاد ختم ہونے سے 1ماہ پہلے ری نیو کے لئے اپنی درخواستیں الیکٹرانک آن لائن سسٹم سے ای میل کر دیں ۔

لیگل پرمٹ کی تجدیدکی درخواستوں  کیلئےای میل  ایڈریس یہ ہےE-mail – Renewal of ADET

[email protected]
اس ای میل ایڈریس پر  اپنی درخواستیں جمع کرانا جاری رکھ سکتے ہیں ۔
یونانی(

یہ وہ رہائشی پرمٹ ہیں جن کی  ابتداء آپکی سیاسی یا انسانی پناہ کی درخواست سے شروع ہوئی ۔یعنی  آپکے وائٹ یا ریڈ کارڈ کے بعدآپکی ADETدرخواست کا آپکے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے اور آپکو دو سالہ یا تین سالہ رہائشی  اجازت نامہ یا ریذیڈنٹ پرمٹ مل جاتا ہے۔

یہ خبر اس لنک سے لی گئی ہے جو  یہ ہےhttps://migration.gov.gr/en/ananeosi-adeion-diamonis-adet?

اپنے اسائلم درخواست کے فیصلےکے بعد ملنے والے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

Renewal of ADET

1۔آپ کو اپنے رہائشی اجازت نامے (ریزیڈنٹ پرمٹ)کی تجدید یعنی رینیول کے لئے مخصوص ادارے میں درخواست دائر کرنی ہو گی۔

2۔اسکے بعد آپکو  ای میل  کا جواب موصول ہو گا۔

3۔ رہائشی اجازت نامے یعنی ریزیڈنٹ پرمٹ کے لئے آپ کو اپنے  کارڈ کی تاریخ ختم ہونے سے 30دن پہلے ہی درخواست جمع کروانی پڑے گی۔

4۔اس کے بعد آپ اپنے متعلقہ علاقے  میں موجود دفتریا مخصوص دفتر میں اپناریذیڈنٹ پرمٹ  کارڈ موصول کر لیں

درج ذیل بتائے گئے چار  مرحلوں میں   آپ اپنے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کروا سکتے ہیں ؛

Renewal of ADET

1۔سب سے پہلے آپ اپنے ریزیڈنٹ پرمٹ کی رینیول کے لئے متعلقہ ادارے میں ای میل بھیجیں گے۔

2۔ای  میل بھیجنے کے بعد آپکو  متعلقہ ادارے کی طرف سے آپکی بھیجی گئی ای میل کا جواب آپکو موصول ہو جائے گا۔

3۔اسکے بعد آپکو   بھیجی گئی ہدایات کے مطابق کچھ دستاویزات جمع کروانی ہو ں گی

4۔اپنے متعلقہ علاقے  سے اپنا تجدید شدہ رہائشی پرمٹ لے لیں ۔

ای میل کا طریقہ کار کیا ہے

[email protected]

اس ای میل ایڈریس پر انٹرنیشنل پروٹیکشن کے حقدار متعلقہ ادارے میں اپنے کارڈکی رینیول کے لئےاپنی درخواست بھیجیں گے۔

اس میل ایڈریس میں درخواست کرنے کے لئے انگریزی اور گریک زبان دونوں آپکے لئے مہیا ہوں گی۔

اسکے ساتھ آپ اپنی یونانی پاسپورٹ سائز تصویر بھی بھیجیں گے جس کا حجم2میگا بایٹ ہو

ایک  ای میل کے ذریعے صرف ایک فرد کی درخواست بھیجی جائے گی۔خاندان کے باقی تمام افراد بھی ایک ای میل سے ایک درخواست سے بھیجیں گے ۔ہر فرد اپنی الگ درخواست بھیجے گا۔

درخواست میں مضمون  کے خانے میں ری نیول اور اسکے ساتھ ساتھ کیس نمبر ضرور لکھا ہونا چاہیے۔ مثال کے طورپر

Subject.”P123455789_Renewals”

آپکو ای میل کے بعد متعلقہ اداررہ کی طرف سے جواب موصول ہو گا؛

1۔ ہدایات میں مذید معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنا درست اور مستقل ای میل ایڈریس  لکھنا ہو گا  ۔تاکہ ادارہ  آپکو اگلے مراحل کے لئےہدایات فراہم کر سکے۔

2۔آپ کےبتائے گئے ای میل ایڈریس پر آپکو جواب موصول ہو گا۔

3۔اس ای میل آپ کو بتایا جائے گا کہ آپکا کارڈ ری نیو ہو چکا ہے  ۔یا ابھی اس پر کام جاری ہے۔

4۔اس ای میل میں آپکو آگاہ کیا جائے گا کہ آپنے  اپنےمرکزی آفس (پولیس آفس ) میں  دستاویزات جمع کروانی ہیں ۔

آپکو درج ذیل دستاویزات جمع کروانی ہوں گی؛

1۔آپکو  موصول ہونے والی ای میل کا پرنٹ

2۔ای میل  سے موصول ہونے والی ہدایت کا پرنٹ

3۔دو یونانی پاسپورٹ سائز تصاویر (فوٹوز)

4۔رہائشی اجازت نامہ جو آپکے پاس مو جود ہے

5۔ گم ہونے کی صورت میں پولیس رپورٹ ساتھ ہونی چاہیے

آپکو مرکزی دفتر سے کاغذات وصولی کی ایک رسید دی جائے گی ۔جسکو  آپ نے سنبھال کر رکھنا ہے ۔کیونکہ اپنا تجدید شدہ رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے آپکو اسکی ضرورت پڑے گی۔

آپکی کاروائی مکمل ہونے کے بعد آپکو رہائشی اجازت نامہ لینے کے لئے کیا کرنا ہے۔

1۔ آپکا  تجدید شدہ رہائشی اجازت نامہ تیار ہونے کے بعد آپکو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ آپ نے اپنا کارڈ لینے کے لئے کونسے دفتر میں جانا ہے۔

2۔اب آپکو یہ جاننے کے لئے کہ آپکا رہائشی اجازت نامہ تیار ہو چکا ہے ۔ اور اب آپ اسکو کس  طرح وصول کر سکتے ہیں ۔بتائی گئی سائیٹ پر چیک کرتے رہیں ۔  اس سائیٹ کا لنک یہ ہے  اس پر کلک کر کے آپ اپنا سٹیٹس چیک کرتے رہیں

list of renewed  resident permits ADET

3. آپ نے کس  دن اور کس وقت اپنا کارڈ حاصل کرنا ہے ۔اس بارے میں آپکو بتایا جائے گا

۔آپکو جو جگہ ،وقت اور دن  بتایا جائے گا ۔یہ آپ کی اولین ذمہ داری ہے کہ آپ تمام کام اسی کے مطابق سر انجام دیں ۔4

5۔اپنا کا رڈ وصول کرنے کے لئے آپ کو بذات خود  بتائی گئی  جگہ ،وقت اور دن کے مطابق پہنچنا ہو گا۔

6۔کارڈ وصول کرنے کے لئے آپ کسی اور کو نہیں بھیج سکتے

7۔ برائے مہربانی ماسک پہن کر جائیں ۔

8۔ لاکڈاون اور کرونا وائرس کی وجہ سے بتائ گئی ہدایات میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

اپنا کارڈ وصول کرنے کے لئے آپ کو درج ذیل اشیاء ساتھ لے کر جانا ضروری ہیں ۔

1۔پرانا رہائشی اجازت نامہ ساتھ لے کر جائیں جو آپ وہاں جمع کروا دیں گے

2۔ اگر آپکا پرانا رہائشی اجازت نامہ کہیں گم ہو گیا ہے ۔تو اس صورت میں آپکے پاس پو لیس کا لیٹر ہونا چاہیے ۔جو اس بات کا ثبوت پیش کرے گا کہ آپکا رہائشی اجازت نامہ گم ہو گیا ہے۔

آپ کے پاس وہ تمام پیپرز موجود ہونے چاہیں جو متعلقہ دفتر میں جانے کے لئے آپ کو بتائے گئے ہیں ۔

آپ کو تما م علاقائی دفاتر کے تفصیلی ایڈریس اور  رابطہ نمبرز  نیچے درج لنک پر کلک کرنے سے میسر ہو جائیں گے۔

General Director

 General Directorate of Asylum

 

Renewal of ADET

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *