asylum service press release

اسائلم سروس یونان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم  نے 24مئی 2021تک دفاترمیں محدود پیمانے پر کام کرنے کے بارے میں پریس ریلز جاری کر دی ہے.

لاکڈاؤن اور کرونا وائرس کے خطرہ سے بچاؤ کے پیش نظر وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس نے دفاتر میں کام کی مقدار کو محدود کیا ہوا ہے۔اسائلم  سروس یونا ن اپنی جاری کردہ  گذشتہ پریس ریلیزز میں بھی ہر مرتبہ کچھ اسی طرح کابیان جاری کرتی  رہی ہے۔

اسا      ئلم        دفاتر  میں 24مئی تک محدود پیمانے پر کام کیا جائے گا۔اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ جہاں اسائلم دفاتر موجود ہیں ۔وہ علاقے کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہیں ۔

 کرونا وائرس سےمتاثرہ علاقوں میں  موجود دفاترمیں محدود نوعیت پر کا م ہو گا وہ درج ذیل ہیں ۔

ایتھنز میں موجود سیاسی پناہ کے دفاتر اور یونٹس,اتیکا،کاتیخاکی،آلیموس اور پیریاس کے  علاقوں میں موجود دفاتر۔

کورنتھوس اور حراستی کیمپ مینیدی امیغدالیزہ،مغربی یونان،کورنتھوس،کسانتھی

پاتراس اور تھیسلونیکی کے اسائلم دفاتر

لیسووس کا اسائلم دفتر۔

پاکستانی شہریوں کے لئے  قائم کردہ اسائلم یونٹس

شامی افراد کے اسائلم یونٹس جنھیں فاسٹ ٹریک کہا جاتا ہے

حراستی کیمپوں  میں موجود اسا ئلم کے درخواست گزاروں کے لئے قائم کردہ اسائلم یونٹ

البانیہ اور جارجیہ کے افراد کا   اسائلم  یونٹ

مندرجہ بالا بتائے گئے  علاقوں میں24 مئی تک کام کی تفصیل

ان اسائلم دفاتر میں صرف ارجنٹ رجسٹریشن کا کام ہو گا۔1۔تیار ریذیڈنٹ پرمٹ کو جاری کیا جائے گا ۔ریذیڈنٹ پرمٹ کو ری نیو کرانے کا طریقہ کار جاننے کے لئےیہاں کلک کریں ۔فیصلہ پر اپیل  رجسٹر کرنے کا کام ضرور کیا جائے گا۔ڈبلن فیملی ری یونیفکیشن سے متعلق دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں ۔

جن افراد یعنی اسائلم      سیکرز کے  انٹرویوز لئے جائیں گے۔انکو انٹرویو سے پہلے فون کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔اگر مندرجہ بالا علاقوں میں بتائے گئے اسائلم دفاتر میں کسی ایک میں آپکا انٹرویو ہونا ہے۔تو آپکو انٹرویو سے پہلے فون کال موصول ہو گی۔آپ کو چاہئے کہ اپنی فون کال جو اسائلم دفتر کی طرف سے آپکو کی جائے گی اسکا خاص خیال رکھیں ۔تاکہ آپکا انٹرویو  مس نہ ہو جائے۔

لیسووس کے علاقے میں پہلے سے طے شدہ انٹرویوز لئے جائیں گے۔

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس کی ہدایات  کے مطابق  اسائلم دفاتر میں جانے سے پہلےدفاتر کے باہر اور اندر ماسک کااستعمال لازم  کریں۔دفاتر میں جانے سے پہلے اپنی ٹائم اپوائٹمنٹ طے کرلیں ۔ٹائم طے کئے بغیر آپ اسائلم دفاتر میں نہیں جا سکتے۔

ٹائم  طے کرنے  کا طریقہ آپکو  یو ٹیوب پر بھی بتایا گیاہے۔j.aslam

گورنمنٹ کی اس ویب سائیٹ کو اب آپ اچھی طرح ذہن نشین کر لیں ۔یہ ویب سائیٹ آپکے لئے سمجھنا اور جاننا نہایت ضروری ہے۔

 

migration.gov.gr// application.migration.gov.gr

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس کی طرف سے باقاعدہ آن لائن درخواست پلیٹ فارم ۔تمام قسم کے لیگل پیپرز اور اسائلم سروس سے متعلق ہر قسم کی آن لائن درخواست ،ٹائم طے کرنا اور اپنے سفید کارڈ یا آدیہ پارامونی کا سٹیٹس چیک کرنا کہ کب رینیو ہو گا وغیرہ سے متعلق پریکٹیکل ویڈیو مکمل توجہ سے دیکھیں اور سمجھ کر خود کرنے کی کوشش کریں۔اگر آپ  خودنہیں کر سکتے تو پھر کسی وکیل سے رابطہ کرلیں۔

اس پریس ریلیز کا ماخذیہ ہے۔Ministry of migration and asylum

وزارت کی ویب سائیٹ پر ملا قات طے کرنے کا لنک یہ ہےapplication.migration.gov.gr

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *