کیا15مئی سےمیسج کی پابندی ختم ہوجائے گی۔ویکسین لگے افراد کے لئے خاص سہولیات

SMSگھر سے باہرجانےسے پہلے ایس ایم ایس کرنے کی پابندی 15مئی کے بعد ختم    کرنے کے بارے میں  پلان کی تیاری۔

مئی کی9 تاریخ اتوار کے روز وزیرسرمایہ کاری ادونیس جارجیس نے ایک ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا ۔کہ 15مئی کے بعد 13033پر ایم ایس ایم بھیجنے کی ذمہ داری ختم  کرنے کا شیڈیول تیار کیا جائے ۔کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے گھر سے نکلنے سے پہلے اس ٹیکسٹ میسج (ایس ایم ایس ) کو  بھیجنا لازم قرار دیا گیا تھا۔گھر سے باہر جاتے وقت 13033 پر میسج کرنے کا نظام 2020 سے جاری تھا۔

انھوں نے کہا کہ یونان اب 15 مئی سے باقاعدہ  سیروسیاحت کو کھولنے جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے سیاحوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں ۔اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ دوکانوں اور ریٹیل شاپز پر  خریداری کے لئے جانے سے پہلے ٹائم کو طے کرنے اور آن لائن آڈر لینے کی شرط کو بھی 14مئی کے بعد ختم کر نے کا شیڈیول تیار کیا جائے ۔اسکی مذید تفصیل آنے والے دنوں میں بتائی جائے گی۔

اگر حالات بہتری کی طرف گئے تو 17 مئی سے جم ،کھیلوں کے میدان اور تیراکی کے سینٹرز بھی کھولے جا سکتےہیں ۔

پیر کے دن ایک بریفنگ میں حکومت کے ترجمان ارسطوتیلیا پیلونی نے کہا کہ ایس ایم ایس کو ختم کرنے ، کرفیو کے اوقات میں تبدیلی اور بین علاقائی سفر کے بارے میں باضابطہ اعلانات آئندہ بدھ ، 12 مئی 2021 کو شیڈیول ہیں ۔

جن لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہے ان کو کیا سہولیات دی جائیں گی۔

جن لوگوں نے  اپنی ویکسین مکمل کر لی ہے ۔ان کے لئے سفر کرنا آسان ہو گا ۔سفر انٹرنیشنل ہویا   ملک کے اندردوردراز جگہوں پر۔ایک صوبے سے دوسرے صوبے تک سفر کر سکیں گے۔اس کے لئے ان کو کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہو گی۔

اگر آپ نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی تو طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔کرونا ویکسین لگوانے کے لئے آپکے  پاس آمکا ہو نا ضروری ہے ۔اگرآمکا نہیں ہے تو عارضی آمکا حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

لیکن  یہ سب اسی صورت میں ہی ہو گا اگر  اس وقت تک انفیکشن میں کوئی اضافہ نہ ہو۔یونیورسٹی آف جنیوا میں بات کرتے ہوئے پروفیسر مانولس درماتازاکیس نے خبردار کیا کہ جب تک یونان میں  روزانہ کویڈ ۔19 کے معاملات میں معنی خیز کمی نظر نہیں آتی اس وقت تک  ویکسین  لگائے گئے افراد کو نئی آزادی نہیں دی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا ، “اگر روزانہ [نئے رپورٹ شدہ کویڈ ۔19 واقعات] کی تعداد 20-30 تک آ جاتی ہے تو پھر ٹیکے لگائے جانے والے افراد اندرونی عوامی جگہوں پر بھی چہرے کے ماسک کا استعمال ختم کرسکتے ہیں۔”

ماسک کا استعمال کب ختم کیا جائے گا۔

محترمہ پاگونی نے کہا کہ میں یہ تجویز کرتی ہوں کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کے اوقات کارکو ایک گھنٹہ مذید  بڑھا دیا جائے ۔کیونکہ اکثر لوگ کافے بارز  سے اٹھ کر چوکوں میں جمع ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس کا استعمال بھی ختم ہونا چاہئے۔ کیونکہ اب اکثریت میں لوگ اسکی پابندی نہیں کر رہے۔

ماسک کے  استعمال کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال  ترک کرنا ویکسینیشن کے مکمل ہونے کے ساتھ جڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *