self.test covid.19

خود کار کروناٹیسٹ 24 مئی سے29مئی تک بروز پیر سے تمام ملازمین کو دستیاب ہوگا

خود کار کرونا ٹیسٹ 24 مئی بروز پیر سے تمام ملازمین کو دستیاب ہوگا۔ اسکا طریقہ کار کیا ہو گا اس تحریر میں پڑھیں۔
پیر 24 مئی سے 29 مئی تک ، نجی اور سرکاری شعبے کے تمام ملازمین فارمیسیوں سے دو سیلف ٹیسٹ حاصل کرسکیں گے۔ ایک ٹیسٹ موجودہ ہفتہ کے لئے ہوگا ۔ جبکہ دوسرا ٹیسٹ اگلے ہفتے کے لئے ہوگا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ہفتے کے آغاز میں ٹیسٹ کو استعمال کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔اس طرح سے  ملک میں تمام ملازمین کو خودکار کرونا ٹیسٹ کی دستیابی میں وسعت دے دی گئی ہے ۔ جس میں یہ ضروری ہے کہ اس خودکار ٹیسٹ کا نتیجہ ارگانی کے پلیٹ فارم پر آن لائن درج کروایا جائے ۔

آئندہ ہفتے نجی شعبے کے لئے یہ ٹیسٹ لازمی ہوگا اورہر ہفتے ایک ٹیسٹ ہوگا ۔ہرشخص خودکار کرونا ٹیسٹ کر کے حکومت کے پلیٹ فارم میں داخل ہوگا۔ ارگانی جہاں وہ نتائج کا اندراج کرے گا۔اگرچہ ٹیسٹ منفی آتا ہے یا مثبت ہر صورت میں اسکو ارگانی پلیٹ فارم پر اپنا

اندراج کروانا ہو گا۔اسکے اندراج کا طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔آمکا نہ ہونے کی صورت میں عارضی آمکا حاصل کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

خودکار ٹیسٹ کرنے کا طریقہ کار

ٹیسٹ کٹ میں دی گئی اسٹک کو تقریبا 4 سینٹی میٹر ناک میں ڈالیں اور اوپردیکھیں اور منہ سے ایک سانس لیں ۔5-6 بار گھمائیں
ٹیوب کھولیں اور اس اسٹک کو لیکویڈ میں رکھیں اور اسے 15 منٹ کے لئے اس میں چھوڑ دیں ۔ اسے گھوماتے ہوئے اس لیکویڈ میں اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ نتیجہ ٹھیک آسکے۔

اس کے بعد ٹیسٹ بورڈ کی پہلی خصوصی پوزیشن میں چار قطرے گرائیں اور اسے 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں جب تک کہ وہ نتائج ظاہر نہ کرے۔پھر شیشی کواور اسٹک کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر پھینکیں ۔
تھوک ٹیسٹ میں طریقہ کاربھی یہی ہے جو ناک کے خود کار کرونا ٹیسٹ کا ہے۔ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

خود کار سیلف ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے توکیا طریقہ کار ہو گا؟

تاہم  اگر ملازم کے خودکار کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے تو ، مختلف طریقہ کار پر عمل کیا جاتا ہے۔ خاص طور پراگر خودکار کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے تواس نتیجہ کے اندراج کے بعد ، پلیٹ فارم کے ذریعہ ایک متعلقہ بیان جاری کیا جاتا ہے .جسے ملازم پرنٹ کرتا ہے یا الیکٹرانک فارم نکالے گا۔ پھر 24 گھنٹوں کے اندر ملازم کو دوبارہ معائنہ کرنا پڑے گا

جب تک کہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے نہیں آجاتا .ملازم قرنطینہ میں گھر میں رہے گا۔ اگر دوسرے چیک کا نتیجہ مثبت ہے تو  ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے ۔جو ملازمین کے لئے ای او ڈی وائی  پروٹوکول کے مطابق قرنطینہ میں رہنے کا جوازہوگا۔

اگر دوسرے چیک کا نتیجہ منفی ہے تو منفی نتیجہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بار پھر متعلقہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔ اور ملازم کو لازمی طور پر اپنے کام پر واپس جانا پڑتا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ کے نتائج کو ارگانی پلیٹ فارم پر پر لازمی اندراج کروانا ہو گا۔
ہماری رائے ہے کہ اگر کوئی شخص خود کار ٹیسٹ کا اندراج خود نہیں کر سکتا۔تو وہ کسی قریبی شخص یا دوست کی مدد لے سکتاہے۔اسکے علاوہ اپنے آجر یا مالک جہاں وہ کام کرتا ہے ان سے مطالبہ  کرے کہ وہ اس کا یہ اندراج کروائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *