OAED Allowances

اوآئید کے الاؤنسز جس کے آپ مستحق ہوسکتے ہیں – ضوابط اور معاون دستاویزات

  ضروری معلومات  جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہےیہ الاؤنسزکب مل سکتے ہیں؛

اگر آپ اوآئید میں بے روزگاری کے رجسٹر میں اندراج شدہ ہیں ، تو یہ جاننا اچھا ہوگا کہ اوآئید کایہ ادارہ بے روزگاروں کو کیا فائدہ یا الاؤنسز دے رہا ہے۔بے روزگاری کے مستقل فائدہ کے علاوہ ،اس ادارہ کے ذریعہ آٹھ دیگر فوائد حاصل ہو سکتےہیں۔ اور اگر آپ متعلقہ معیار پر پورا اترتے ہیں تو آپ ان  لاؤنسزکے حقدار ہوں  گے۔

 یہ  الاؤنسز کیا ہیں انکی تفصیل درج ذیل ہے؛

بے روزگاری کے  اندراج  پر تین ماہ   لگاتار بے روزگار رہنے کے بعد  اوآئید کی طرف سےخصوصی معاونت  یا الاؤنسزکی تفصیل؛
بیمہ یا نشورنس  یعنی جن افراد کے اینسیمے لگتے رہے ہیں ۔ وہ خصوصی مدد کے حقدار ہیں ۔اگر وہ باقاعدہ یعنی لگاتارسبسڈی کی شرائط پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔ تین ماہ تک  اوآئید میں اندراج کے ساتھ بے روزگار رہتے ہیں ۔سہ ماہی کے آغاز سے پہلے والے سال میں بے روزگاری انشورنس میں کم سے کم ساٹھ (60)  دن بمع ٹیکس کام کر چکے ہوں  ۔ بمع ٹیکس کام کیا ہو یعنی انکےساٹھ اینسیمے لگے ہوں۔اوراین 1836/89 کے آرٹیکل 22 کے زمرے میں نہیں آتے۔ (جیسے بلڈرز ، کان کنی ، چونے سازوں ، موسیقاروں ، گلوکاروں ، سیاحت اور کھانے کے پیشوں میں کارکنان وغیرہ)۔

 

شرائط

متعلقہ ٹیکس آفس کی حال ہی میں دستیاب دستاویز کے ثبوت کے مطابق ، بیمہ یا انشورنس شدہ کی سالانہ فیملی کی آمدنی ایک خاص رقم سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ اس رقم میں ہرسال  293.47یورو کا اضافہ ہوتا ہے۔ سال 2018 کے لئے یہ رقم € 11،445.34 تھی۔

ان الاؤنسزکے لئےدرخواست کا طریقہ کار

 ورکرزیا مزدور خواتین و حضرات  درخواستیں اور ضروری معاون دستاویزات درج ذیل طریقوں سے پیش کرسکتےہیں۔

ورکرز اوآئید میں اندراج اپنے آخری آجر یعنی کہ مالک سے معاہدہ ختم ہوتے ہی اوآئید میں اندراج کروائیں گے۔اسکی دو صورتیں ہیں ۔ایک آپکا آجر اوآئید میں آپکا اندراج کروائے۔ اور دوسرا  آپ خودآندراج کروا سکتے ہیں ۔لکن ہر دو صورت میں آپکے پاس آخری کام کرنے کی تفصیل پیپر پر درج ہونی چاہئے۔اس پیپر کو اپولیسی لیٹر بھی کہتے ہیں

الیکٹرانک طور پر ، ای خدمات کے ذریعہ سے آپ خود یا اپنے لوگستی سے  اوآئید کواندراج کی درخواست بھیج سکتے ہیں ۔
کے ای پی کے ذریعے۔کی ای سروسز میں انفرادی اکاؤنٹ کے ذریعے ۔

اوآئید میں اندراج کے لئے درج ذیل کا غذات درکار ہوں گے۔

1) حالیہ ٹیکس کلیئرنس یا ٹیکس گوشوارے کی کاپی۔
2) درست بیروزگاری کارڈ۔
3 درخواستگزار کو لازمی طور پراپنے بنک اکاونٹ کا  اکیلا مالک ہونا ضروری ہے۔

گرانٹ کی مدت /الاؤنسز

بیمہ شدہ یعنی اینسیما ز کے ساتھ 60دن کام کرنے والاشخص اسی  ایک سال کے دوران تین بار تک خصوصی الاؤنس وصول کرسکتا ہے۔ اگر وہ ایک ہی سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ خصوصی الاؤنس کی ادائیگی کی شرائط پر پورا اترتا ہے تو ، ساٹھ دن کام کرنےکی شرط کی ضرورت ہوتی ہے ، جو صرف اس اوآئیدلاؤنس کی پہلی ادائیگی کے لئے ضروری ہے۔اوآئید کے بارے میں مذید جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آن لائن اوآئید میں بے روزگاری کارڈ کی حاضری لگوانے اور  درخواست کرنے کے لئے طر یہاں کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *