NEW 3 YEARS LAW GREECE

لیگل کاغذات کی رینیول کا پلیٹ فارم کھول دیا گیا

Renewal of residence permit

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس یونان نے  الیکٹرانک اپائنٹمنٹ    یعنی قانونی  کاغذات کی   رینیول کے لئے  آن لائن پلیٹ فارم کو عوام کے

لئے کھول دیا ہے۔

الیکٹرانک اپائنٹمنٹ کے لیے امیگریشن اور پناہ کی وزارت کا پلیٹ فارم جمعرات 12/8/2021 سے مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مرکزی سروس کے رہائشی اجازت ناموں کی درج ذیل اقسام سے متعلق ہے۔

رہائشی اجازت ناموں(لیگل کاغذات آدیہ دیامونس)  کی تجدید کی تفصیل درج ذیل ہے؛

Renewal of residence permit

تمام قسم کے سرمایہ داروں کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدیدیا رینیول۔

وزارت کی مرکزی سروس کی ذمہ داری کے تحت رہائشی اجازت ناموں کی دیگر اقسام کی رینیول۔

 سرمایہ کاری پر ملنے والے بایومیٹرک کارڈ کےحصول    اور رینیول  کے لئے اپائنٹمنٹ۔

 renewal of residence permit

رینیو کے لئے درخواست بھیجنے والے  وزارت کی درج ذیل ویب سائٹ اور متعلقہ لنک کے ذریعے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں؛

https://applications.migration.gov.gr/metanasteusi/

وزارت امیگریشن اور اسائلم سروس  کی خدمات کے ڈیجیٹل اپ گریڈ کے بعد الیکٹرانک خدمات کو عوام کے لئے کھول دیا گیاہے۔

درج ذیل اقسام کے رہائشی اجازت نامے (آدیہ دیامونس)کی رینیول کے لئے وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس کے آن لائن پلیٹ فارم کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔

غیر معمولی وجوہات کے لیےیعنی سات سالہ ثبوت پر ملنے والے  رہائشی اجازت ناموں کے  لیے الیکٹرانک درخواستیں۔

زرعی کام (آدیہ ارغاسیہ )میں روزگار کے لیے تیسرے ملک کے شہریوں کے لیے ڈیجیٹل درخواستیں

تمام قسم کے  سرمایہ دارو ں کےآدیہ دیامونس یعنی  رہائشی اجازت ناموں  کی تجدید کے لیے وقت طے کرنا۔

وزارت امیگریشن اور اسائلم سروس سے متعلق مختلف  قسم کے مسائل  کے حل کے لئے وقت طے کرنا   ۔

سرمایہ کاری کی انویسٹمنٹ  کے لیے   اپائنٹمنٹ۔
وزارت کی مرکزی سروس کے دائرہ اختیار میں رہائشی اجازت ناموں کی دیگر اقسام  کے لیے   اپائنٹمنٹ۔
سرمایہ کاروں کے لیے   بائیو میٹرک کارڈ کے حصول اور رینیول کے لئے اپائنٹمنٹ۔

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔یہ پوسٹ وزارت امیگرنٹ اور اسائلم کے پورٹل کی  حالیہ پریس ریلیزز ہیں۔لنک دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *