deportation-of-86-pakistanis-to-their-country

وزیرامیگریشن یونان میتارکیس غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے پر عزم

انسانی اسمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر یونان  کے جنرل سیکرٹیریٹ میں اسائلم درخواست گزاروں کے بارے میں اہم اجلاس کی کاروائی ۔

تیس جولائی  انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے عالمی  دن کے موقع پریونان میں ایک تقریب کا ا انعقاد کیا گیا ۔جس میں دنیا میں انسانی جانوں کی اسمگلنگ کے جرائم سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کو اجاگر کیا گیا۔

اس دوران بات چیت میں پوری دنیا اور خاص طور پر یونان میں انسانی اسمگلنگ کے جرائم کے حوالے سے مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کی گئیں ۔

 اجلاس کا موضوع پناہ گزین ،تارکین وطن اور اسائلم درخواست گزار تھا۔

ڈپٹی منسٹر آف امیگریشن اینڈ اسائلم ، مسز صوفیہ نے اپنی تقریر میں زور دیا

اسمگلنگ ، یعنی انسانی اسمگلنگ ، ایک بین الاقوامی” پوشیدہ “جرم ہے ۔جس کو حل کرنے کے لئے بڑی مشکلات اور تحقیقا ت کی ضرورت ہے۔ مہاجرین اور تارکین وطن  اسمگلرز کا بنیادی نشانہ ہیں۔

ماضی کی طرح میں پارلیمنٹ کی مجاز ذیلی کمیٹی کی چیئرمین رہی ہوں ، میں نے تمام پیرامیٹرز کا مطالعہ

کر لیا ہے اور میں نے اپنی وزارت کی نئی حکمت عملی میں پہلے ہی کیمپوں  اور ان کے باہر اس

مجرمانہ سرگرمی سے لڑنے کی لڑائی کو شامل کر لیا ہے۔

اجلاس  میں طے پانے والے اہم نکات؛

◾انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

◾اسمگلنگ ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔ ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے ، زیادہ لوگوں کو بچانے اور جرائم کو شکست دینے کے لیے ایک پین آرمی کی ضرورت ہے۔

◾”بین الاقوامی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آج 70 فیصد متاثرہ خواتین اور بچے ہیں ، جبکہ ریکارڈ شدہ کیسوں میں سے 1/3 افراد 18 سال سے کم عمر کے افراد  ہیں۔

◾یورپی پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے آدھے سے زیادہ مہاجرین اور تارکین وطن اسمگلنگ اور استحصال کی کسی نہ کسی شکل کا شکار ہو گئے ہیں۔

◾انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کو پکڑنے اور زیرحراست لینے کے لئے باقاعدہ فورس ترتیب دی جائے گی۔

وزیر امیگریشن اور اسائلم  مسٹر میتاراکیس نے یونانی پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں یہ واضح کر دیا ؛

حکومت یونان کی پالیسی صاف اور واضح ہے ۔اور یہی پالیسی جاری رہے گی۔ہم انسانی اسمگلنگ  کے لئے  ایک دروازہ  نہیں بن سکتے۔ہم نے 2015 میں اپنے جزیروں پر جو کچھ تجربہ کیا اب دوبارہ ایسا نہیں کر سکتے۔

◾سب سے پہلے ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

◾ہم غیر قانونی معاشی مہاجرین  کو مستحق مہاجرین سے الگ کر دیں گے۔

◾ہم زیادہ سے زیادہ  مہاجرین کو ڈیپورٹ کررہے ہیں ۔  ہمارے اقدامات کی وجہ سے پچھلے سال میں یونان میں داخل ہونے والے افرادسے زیادہ تعداد ملک کر چھوڑ کر واپس اپنے آبائی وطن جانے والوں کی تھی۔

◾ہم نئے  ایسے کیمپ بنانے جارہے ہیں ۔جو مکمل طور پر بند ہوں گے ۔یعنی جہاں  تمام  معاملات کی جانچ کی جائے گی۔کہ مہاجرین مستحق ہیں یا پھر معاشی غیر  قانونی مہاجرین ہیں ۔

◾جو  این جی اوز منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں انکو کنٹرول کیا جائے گا۔

◾ہم نے اسائلم درخواست گزاروں کی مالی مدد میں کمی کر دی ہے۔  کیونکہ یہ  ایک بے وقوفانہ عمل تھا۔

◾ہماری حکومت کی  مہاجرین کے معاملے میں یہ پالیسی جاری رہے گی۔ ہمارا ملک کوئی انگوروں کا

باغ نہیں ہے۔کہ  جو کوئی چاہے یہاں آئے اور کھا پی کر چلا جائے۔ہم اپنے جزیروں کی مکمل نگرانی کریں گے۔اور 2015  کے حالات دوبارہ نہیں پیدا ہونے دیں گے۔

یورپی یونین اور یونان کے مطابق ترکی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی میزبانی کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔جب  یہ مہاجرین  ترکی سے ہمارے ملک آتے ہیں تو ان میں سے بیشتر غیر قانونی معاشی تارکین وطن ہوتے ہیں۔مذید اس قانون کے متعلق جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

ترکی  اور یورپ کا معاہدہ  ؛

غیرقانونی معاشی تارکین وطن کی ترکی واپسی ، وزیر برائے امیگریشن اور اسائلم جنا ب میتاراکیس نے کہا؛

میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ یورپی یونین کا ترکی کے ساتھ ایک معاہدہ ہے۔ جو کہ یورپی کمیشن کےمطابق فعال ہے۔ اس میں یہ تصور کیا گیا

ہے کہ سب سے پہلے ترکی  ،ترکی کے  علاقہ میں موجود سمندر،سے غیر قانونی روانگی پر پابندی عائد کرے گا۔ اور دوسرا یہ کہ وہ   واپس بھیجے  جانےوالے غیر قانونی معاشی مہاجرین  کی واپسی کو قبول کرے گا۔ جو بین الاقوامی تحفظ کے حقدار نہیں ہیں۔

 

 کل ہم نے ایک نئی درخواست جمع کرائی اور یورپی کمیشن پہلے ہی ہمارے جزیروں سے 1908 تارکین وطن کی واپسی کے لیے حمایت کا بیان دے چکا ہے۔میتلینی ،خیوس،ساموس،کوس اور لیروس کے جزیرے شامل ہیں ۔

Notis Mitarakis:

“The government’s policy is clear and will continue. We do not want to be a gateway for traffickers. We will not relive what we experienced on our islands in 2015 “

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔یہ پوسٹ وزارت امیگرنٹ اور اسائلم کے پورٹل کی  حالیہ پریس ریلیزز ہیں۔لنک دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *