greek-immigration-policy-tips-press-conference

یونانی امیگریشن پالیسی تجاویز-پریس کانفرنس

14/2/2022 پریس کانفرنس

یونان میں مقیم مزدوروں کو آسان شرائط پر امیگریشن دی جائے۔جاوید اسلم آرائیں صدرپاکستان کمیونٹی اتحاد یونان مزدور یونین ہیڈ کوارٹر ایتھنز میں یونانی اور انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس میں حکومت یونان کو تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح اور کن طریقوں پر عمل کرتے ہوئے مزدوروں اور یونانی معیشیت کو مظبوط کیا جا سکتا ہے۔

تین بنیادی تجاویز بیان کرتے ہوئے جاوید اسم آرائیں نے کہا

1۔حراستی کیمپوں ،پولیس اسٹیشنز اور آلادہ پون میں بند مزدوروں کو آزاد کر کے لیگل پیپرز دیئے جائیں ۔

2۔یونان میں پہلے سے موجود ان تمام مزدوروں کو لیگل پیپرز ان شعبوں اور کاموں میں ہی دیئے جائیں جہاں وہ پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں ۔

3۔سکوپا ،گرفتاریاں اور ڈیپورٹ کے عمل کو بند کیا جائے تاکہ کھیت سے فیکٹری تک جہاں مزدوروںکی ضرورت ہے وہاں مزدور اور معیشت کو مظبوطی مل سکے۔

امیگریشن کی اس تحریک میں دوسرے مرحلے میں یورپی پارلیمنٹ سے یونانی اسمبلی ممبرز ،اٹالین،پرتگال اور سپین وغیرہ سے ہم اس تحریک کو یورپی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث لائیں گے۔اس میں مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے اور اس عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس مہم کے پہلے مرحلے میں یونانی مزدوریونین کے صدر جناب ایلئیس گولاکیس نے وعدہ کیا کہ ہم اس میں آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاکہ مزدوروں کو انکے تمام حقوق مل سکیں ۔اسی طرح تمام مزدور یونین کے سربراہان سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔

تمام مزدور یونین کا سربراہ ادارہ Γ.Σ.E.E.

ΓΕΝΙΚΗ ΣΥΝΟΜΟΣΠΟΝΔΙΑ ΕΡΓΑΤΩΝ ΕΛΛΑΔΟΣ

کے محقق اپستولاکوس کاپسالیس جو Γ.Σ.E.E.میں محقق کے طور پر کام کرتے ہیں انھوں نے بڑی تفصیل سے پریس کانفرنس میں اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے جاوید اسلم آرائیں صدرپاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کو یقین دہانی کرائی کہ ہم پوری قوت سے مزدوروں کا دفاع کرنے کیلئے آپکا ساتھ دیں گے۔

سابقہ حکومت یونان سیریزا سے انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ مانولیس ساریس نے سیریزا کا موقف بیان کیا ۔

نسل پرستی کیخلاف متحدہ محاذ یونان کے سربراہ پیتروس کوستادینوس نے، فیملی کے بغیر مزدوروں کے صرف ہاتھ چاہیں ،کے عمل کو متصبانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزدوروں کے حقوق برباد کرنے کے مترادف ہے۔

یانینہ سے خرم شہزاد،سکالالاکونیا سے اظہر عباس اور کامران اکبر ،مانولادہ سے عثمان خان اور صداقت شیرتقائی اور الفسینا آسپروپیرگوس سے محمد وارث نے یونان میں مقیم پاکستانی مزدوروں کی نمائندگی کی۔

بنگلہ دیش حقوق کونسل کی طرف سے شیخ غیاث ،عارف الرحمان اور محمد پولش نے کانفرنس میں اظہار خیال کیا۔

greek-immigration-policy-tips-press-conference

greek-immigration-policy-tips-press-conference

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *