The operation of the online application platform for asylum seekers registration appointments.

پریس ریلیز وزارت امیگریشن یونان/پاراتاسی قانون

حتمی رہائشی اجازت نامے اور تیسرے ملک کے شہریوں کی درخواست کے سرٹیفکیٹ میں 30/6/2022 تک توسیع

وزیر امیگریشن یونان نوتیس میتاراکیس کے فیصلے کے مطابق حتمی  قانونی اجازت ناموں کی مدت  میعاد 2022۔6۔30تک بڑھا دی گیئ ہے۔

پریس ریلیز وزارت امیگریشن یونان            “پاراتاسی”

پاراتاسی کا وزارتی حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

قانونی اجازت نامے جنکی مدت میعاد 2022۔3۔31تک  کارآمد تھی

انکی مدت میعاد 2022۔6۔30تک بڑھا دی گئی ہے۔

 

امیگریشن اور پناہ کے وزیر کے فیصلے سے، قانون 4876/2021  کے آرٹیکل 139 کے مطابق اور 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے حتمی رہائشی اجازت ناموں کی میعاد 30 جون 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تیسرے ملک کے شہریوں کی درخواست کے حتمی رہائشی اجازت نامے اور سرٹیفکیٹ جو یونانی امیگریشن قانون کے تحت جاری کئے گئے تھے۔جو یکم جنوری 2022سے 31مارچ2022تک ختم ہوں گے یا ہو چکے ہیں ۔ان  کی مدت میعاد بڑھا کر 30.6.2022تک کر دی گئی ہے۔

قانون کا حوالہ؛

4251/2014 (A’80) اور PD 106/2007 (A΄135)

اس خبر کاماخذ  جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

گریک زبان کا کورس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *