coffee bars restaurant

آج3مئی سے ریسٹورنٹ ، کافے اور بارزدوبارہ کھل رہے ہیں ۔

ریسٹورنٹ اور کافے بارز بارے حکومت یونان کی طرف سے جاری قوانین و ضوابط اور طریقہ کار

ریسٹورنٹ اور کافے بارز رات 10:45 پر بند ہو جائیں گے۔

کسٹمرز کے لئے لازم ہے کہ وہ کافے بارز پر جانے کے کے لئے 13033پر 6 کا کوڈ بھیجیں ۔

آج 3مئی 2021 سے ریسٹورنٹ اور کافے بارز  دوبارہ کھولے جا رہے ہیں ۔

کرونا وائرس اور لا کڈاؤن کی وجہ سے نومبر 2020 میں ریسٹورنٹ ،کافے اور بارز بند کر دیئے گئے تھے ۔

اب3مئی سے ان کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

حکومت یونان کی طرف سے  طے شدہ قواعدو ضوابط کے مطابق یہ کاروبار کام کریں گے۔

ذمہ داران کے لئے سیلف ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا۔

حکومت یونان کی طرف سے ریسٹورنٹ ،کافے اور بارز کے مالکان اور عملہ کو ہدایت کی گئی ہے۔کہ وہ ہفتہ میں دو مرتبہ اپنا سیلف ٹیسٹ کریں گے۔اور ریسٹورنٹ  یا بارز میں میوزک نہیں چلا سکیں گے۔تاکہ لوگ میوزک کی وجہ سے ہجوم کی شکل اختیار نہ کریں ۔

ان کاروبار کے ذمہ داران پر لازم ہے کہ وہ باہر کھلی جگہ پر کسٹمر سروس کا اہتمام کریں ۔

اور کسٹمرز میں آپس میں فاصلہ ہونا لازم ہے۔

یہ کاروبار  ریسٹورنٹ ،کافے اور بارز رات 10:45 پر بند کر دیئے جائیں گے ۔کیونکہ رات  کاکرفیو 3مئی سے

رات11:00بجے سے صبح 5:00بجے تک جاری رہے گا۔

مندرجہ ذیل قواعدو ضوابط کا خیال رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے

کسٹمرز کے بیٹھنے کی جگہ  کا انتظام کھلی جگہ پر کیا جائے گا۔

کسٹمرز کو صرف فکس کرسی پر ہی بیٹھنا لازم ہو گا۔

ریسٹورنٹ ،کافے اور بارز میں میوزک نہیں چلایا جا سکتا۔

میز پر موجود ایسی اشیاء جو کسٹمرز کے درمیان گھومتی ہیں ۔ان تمام اشیاء اور میزوں کو جراثیم کش ادویات سے اسپرے کرنا یا صاف کرنا۔

سروس کے دوران یعنی کھانا پیش کرتے وقت اسٹاف اور کسٹمرز کا ماسک پہننا لازم ہے ۔

ایک بڑے میز پر فاصلہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 6افراد بیٹھ سکتے ہیں ۔

میز کے ارد گرد لگائی گئی کرسیوں میں فاصلہ بنیادی شرط ہے۔

ایک میز کا دوسری میز کا آپس میں کم از کم فاصلہ 1.05ہونا لازم ہے۔

ریسٹورنٹ ،کافے اور بارز کے اوقات کار

ان کے کھلنے کے اوقات 5:00بجے سے رات 10:45تک ہوں گے۔جب کسٹمرز مختص سیٹوں پر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں یا کافے پی سکتے ہیں ۔ڈیلیوری اور ٹیک اووے کے لئے  ان اوقات کے بعد بھی کام کیا جا سکتا ہے۔لیکن اس دوران کسٹمرز موجود نہیں ہونے چاہیں ۔

گروسری اسٹورز اور  ریٹیل شاپز کو  اتوار ، 9 مئی 2021 کوکام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذاتی حفظان صحت خدمات (بیوٹی پارلرز ، مینیکیورز ، پیڈیکیورز وغیرہ) کے لئے 07:00 سے 21:00 بجے تک  اوقات  کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔اوران کاروباروں سے متعلق دوکانوں کو  اتوار ، 9 مئی 2021 کو بھی کھولنے کے اجازت دی گئی ہے۔

حکومت یونان کی بتائی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں حکومت یونان ان کو جرمانہ بھی کر سکتی ہے۔

لاکڈاؤن کھلنے کے  دوسرے مرحلہ میں 10مئی 2021 سے  سکولز کھولے جا رہے ہیں ۔جو کہ  سیلف ٹیسٹ اور ا حتیاطی تدابیر کی عمل داری کے ساتھ کھولے جا رہے ہیں ۔

لاکڈاؤن کھلنے کا تیسرا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا۔

تیسرے مر حلہ میں 15مئی سے انٹرنیشنل ٹورزم یعنی کہ سیرو سیاحت  بھی کھول دی جائے گی۔

جس سے ہوٹلوں اور بازاروں کی رونق میں اضافہ ہو جائے گا۔ہفتہ 15 مئی سے ان تمام سیاحوں کو یونان  سیرو سیاحت کے لئے آنے کی دعوت دی گئی ہے جنھوں نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسینیشن کا  عمل مکمل کر لیا ہو۔اور کرونا کا ٹیسٹ بھی  نیگیٹو ہو ۔

اور 15 مئی سےمخصوص ساحل سمندر کھول دیئے جائیں گے۔اور بڑی توقع ہے کہ 15 مئی اور اسکے بعد لاکڈاؤن    میں کافی حد تک  نرمی کر دی جائے گی۔اور خاص طور پرایس ایم ایس کی پابندی بھی ختم  ہونے کا قوی امکان ہے۔

لاکڈاؤن کے بارے میں مذید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں ۔

کرونا ویکسننیشن کا سرٹیفیکیٹ کیسے حاصل کریں۔ 

آمکا نہیں ہے کرونا ویکسینیشن کے لئے آمکا نمبر کیسے حاصل کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *