lockdown details

(Urdu) وزیراعظم یونان کریاکوس میچوتاکیس کاقوم سے خطاب لاکڈاؤن میں نرمی کا اعلان//شاپنگ مالزبھی کھل گئے

Sorry, this entry is only available in Urdu.

وزیراعظم یونان کریاکوس میچوتاکیس کاقوم سے خطاب

یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3مراحل میں ہم لاکڈاؤن کو ختم کرنے جا رہے ہیں ۔

ہمارے پاس چونکہ اب 3بہترین مددگار موجود ہیں ۔یعنی کرونا ویکسین،سیلف ٹیسٹ اور بہترین , کھلا موسم ۔

انکی مدد سے ہم لاکڈاؤن  کے خاتمہ کے پروگرام کو اس طرح مکمل کریں گے۔

اسکے 3مراحل ہیں ۔پہلا مرحلہ

مئی 3تاریخ 2021سےریسٹورنٹ اور کافے بارز کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

کھانے اور پینے کے مراکز یعنی ریسٹورنٹ اور کافے بارز کو3مئی سے کھولا جا رہا ہے۔لیکن یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس نے

ہدایت کی کہ  ریسٹورنٹ اور کافے بارز پر آنے والے کسٹمرز باہر کھلی فضا میں بیٹھیں گی۔اسکا انتظام کرنا کافےبار اور ریسٹورنٹ ذمہ داران پر لازم ہے۔

لاکڈاؤن میں اب رات کا کرفیو 3مئی سے رات 11:00بجے سے شروع ہو گا۔

مئی کی3 تاریخ سے رات کے کرفیو کے اوقات بھی تبدیل  ہو جائیں گے۔

اور رات11:00بجے سے صبح5:00بجے تک  کرفیو ہو گا۔

مئی کی 10تاریخ سے پرائمری اور ہائی سکول کھول دئیےجائیں گے۔

تعلیمی اداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 10مئی سے پرائمری سکولز یعنی دیموتیکوس اور ہائی اسکول جمناسیو کھول دیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ لیکیو ہائی سکولز میں پہلے سے ہی تعلیمی سلسلہ جاری کر دیا گیاہے۔اور تعلیمی سال کو بھی بڑھا دیا گیاہے۔

مئی کی 15 تاریخ سے انٹرنیشنل سیاحت کو بھی کھول دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل سیا حت کو 15مئی سے عالمی سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔اسکے ساتھ ساتھ یونان کی اندرونی ہوائی سفری پابندیاں بھی

اٹھادی جائیں گی۔

لاکڈاؤن کے دوران  روکی گئی زرعی کاموں سے متعلق سرگرمیاں بھی کھول دی جائیں گی۔

ویکسینیشن

ویکسینیشن کے لئے 30 سال کی عمر کے افراد بھی اب ٹائم لے سکیں گے۔

SMS

ایس ایم ایس کرنے کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ ایس ایم ایس کا سسٹم کب ختم کیا جارہا ہے۔اسکی تفصیل بھی جلد سامنے آجائے گی۔

شاپنگ مالز،بیوٹی پارلرز اور ویلیج سنٹرزکھل گئے

آج 24اپریل ہفتہ سے  بڑے شاپنگ مالز ،بیوٹی پارلرز اور ویلیج سینٹرز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

جمعہ23اپریل کوجنرل سکریٹری برائے تجارت و کنزیومر پروٹیکشن پانایوتیس استامپولیدیس نےاعلان کیا۔

شاپنگ مالز میں خریداری

شاپنگ مالز میں خریداری  کلک اور ان کلک کے ذریعے ہو گی۔یعنی گاہک پہلے  سے ٹائم

خریداری کے لئے طے کریں گے ۔یا وہاں موقع پر جا کر اگر ٹائم مل جائے تو خریداری کر سکیں گے۔

خریداری کے لئے جانے سے پہلے 13032پرایس ایم ایس بھیجنا ضروری ہے ۔

اس   ایس ایم ایس  میں آپ صرف اپنا نام بھیجیں گے۔3گھنٹے کی اجازت کے ساتھ آپ خریداری کر سکتے ہیں ۔آپ ایک دن میں صرف ایک مرتبہ یہ ایس ایم ایس کر سکیں گے۔اگر آپکے لئے ایس ایم ایس کرنا ممکن نہ ہو تو ہاتھ سے بھی آپ  باہر نکلنے کا سر ٹیفکیٹ تیار کر سکتے ہیں ۔

سٹور یا شاپنگ مالز سے  خریداری کے لئے پہلے سے طے شدہ ٹائم کی رسید بھی آپ کے پاس ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے خطرہ سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات اور آپس میں فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔

شاپنگ مالز اور شاپنگ سینٹرز میں کھانے پینے کے مراکز ٹیک اوے اور ڈیلیوری کی بنیاد پر کام کریں گے۔ان سینٹرز میں کام کرنے  والے تمام مزدوروں اور آجروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر ہفتہ میں ایک مرتبہ سیلف ٹیسٹ کریں ۔

بیوٹی سینٹرز

بیوٹی سینٹرز کی تمام خدمات بھی کھول دی گئی ہیں ۔لیکن اس میں پہلے سے طے شدہ ٹائم کے تحت ہی کام ہو گا۔اور تمام حفاظتی اقدامات کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس شعبہ میں آجر اوراجیر یعنی مالکان اور مزدور پر لازم ہے کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سیلف ٹیسٹ کریں گے ۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام  حفاظتی اقدامات پر عملداری لازم قرار دی گئی ہے۔

self test کا  طریقہ کار

حکومت کی طرف سے لاکڈاون کی اہم ہدایات جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

covid19.gov.gr

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *