CHECK LEGAL STATUS

(Urdu) حکومت یونان کی ویب سائیٹ میں اپنا لیگل سٹیٹس چیک کرتے رہیں

Sorry, this entry is only available in Urdu.

CHECK LEGAL STATUS

https://pf.emigrants.ypes.gr/pf/

یونان میں لیگل پیپرز کی کسی بھی قسم کی درخواست کے بعد کیا صورت حال چل رہی ہے۔ اسکو

چیک کرنے کیلئے   نیچے درج لنک پر کلک کریں ۔

کلک کریں ،بٹن دبائیں

کلک کرنے یا بٹن دبانے  سے آپکے سامنے  حکومت یونان کا وہ الیکٹرانک صفحہ

آجائے گا ۔جس پر آپ  سب سے اوپر والے خانے میں سرنیم یعنی اپونیمو یا فیملی نام لکھیں گے۔

دوسرے خانے میں پاسپورٹ کا نمبر لکھیں ۔

اسکے بعد نیچے  دیا گیا کوڈ نمبر لکھیں گے ۔

اسکے بعد سرچ یا انا  زیتی سی پر کلک کریں ۔

کلک کرنے کے بعد آپکے لیگل پیپررز کی درخواست کا موجودہ صورت حال آپکے سامنےآجائے گی۔

جس میں اگر آپکی فائل مکمل چیک کر لی گئی ہو تو اس کے مطابق آپکے  موجودہ صورت حال کے خانہ میں زیادہ تر 3اقسام کی تحریر کا مکان ہے۔

الف /آپکا لیگل پرمٹ تیار ہے  اسکو حاصل کرنے  کیلئے ٹائم اپوائنٹمنٹ لے کر  اسکو وصول کرلیں گے۔

ب /اگر آپکی فائل میں کسی پیپر کی کمی ہے تو وزارت امیگریشن آپ سے آپکے  مسنگ کاغذات طلب کرے گی۔

جو آپکو انھیں بھیجنے ہوں گے تاکہ آپکی فائل کی کمی دور ہو کر آپکی فائل مکمل ہو جائے ۔

یہ اب آپکا اختیار ہے کہ آپ اپنے وکیل کے ذریعے یا  کسی اور ذریعہ سے مطلوبہ پیپر بھیجیں ۔

ج/خدانخواستہ پیپرز کینسل یا مسترد ہونے  یا کسی بھی مذید صورت حال بارے تحریر آپکے سامنے آئے گی۔

اہم نوٹ؛

انتہائی ضروری ہے کہ آپ اپنے پیپرز کو مسلسل چیک کرتے رہیں ۔تاکہ محکمہ  امیگریشن کی طرف سے جاری

کردہ صورت حا ل سے آپ مکمل آگاہ رہ سکیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *