(Urdu) شدید برفباری کی وجہ سے 7،000سے زائد گھربجلی اور پانی سے محروم ہوگئے۔Heavy snow falling in Greece caused electricity damage

یونان میں شدید برفباری کی وجہ سے 8،000ہزار سے

   10،000گھروں کے مکین بجلی اور پانی سے محروم ہوگئے۔

یونان میں تقریبا 40سال بعد دوروز15اور16فروری اتنی شدید برف باری ہوئی کہ گلیوں اور میدانوں میں برف کے بوجھ سے درخت بجلی کی تاروں پر گر گئے جسکی وجہ سے ہزاروں گھروں کی بجلی کا  ربط ختم ہو گیا ۔

سینکڑوں گھروں میں پانی کی سپلائی بھی رک گئی۔ محکمہ بجلی  بلدیات ،فائر برگیڈ ،پولیس اور یونان آرمی کے جوان ان رکا وٹوں کو دور کرنے کے لئے سخت  محنت کر رہے ہیں۔ برفباری کی شدت بدھ کی صبح سے ہی تھم گئی لیکن برف اور طوفان کی وجہ سے مسائل جمعہ19فروری تک بھی جاری ہیں اور انہیں مکمل درست کرنے کے لئے ابھی وقت درکار ہوگا۔

اس دوران کئی گھروں میں ضعیف العمر افراد اور چھوٹے بچوں کو شدید ایمرجنسی  میں مدد کی ضرورت پڑی جیسے ایک پانچ سالہ بچے کو سخت بخار ہو گیا اور راستےدرختوں کے گرنے کی وجہ سے بند ہو  چکے تھے اسلئے یونانی آرمی ،پولیس اور فائر برگیڈ کے ایک بڑے آپریشن کے بعد بچے کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔

صوبہ اتیکہ اور ایتھنز کے گردونواح میں تقریبا 70،000گھربجلی سے محروم ہوئے اور 15،000گھر ایویا میں ۔لیکن اکژوبیشتر ان کی درستگی کر دی گئی ہے ۔

محکمہ بجلی یونان (دےدی اے) نے ایکالی ،دیونیسوس، آگیو ستیفا نوس، کی بجلی بحال کر دی ہے اسکے باوجود 7،000 گھر بجلی کی بحالی کے منتظر ہیں ۔

یونان میں اتنی شدید برف باری کم و بیش 40سال بعد ہوئی جسکی وجہ سے انتظامات نہ تھے کہ اتنی شدید برفباری کا سامنا کیا جا سکتا جسکی وجہ سے یونان کے تمام محکمے ایکدوسرے کو موردالزام ٹھہرا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *