lockdown.court,school,tution,masjid

مساجد،ٹیوشن سینٹر،ساحل سمندراور عدالتیں کب کھلیں گی۔سیلف ٹیسٹ اور سکول

 

 مئی8بروز ہفتہ صبح سے ہی پورے   یونان  کے تمام ساحل سمندر عوام کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ یونان سلسلہ واراس ہفتہ سے

10مئی تک  آہستہ آہستہ اپنی معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے جا رہا ہے۔جس میں پہلا لائحہ عمل  ساحل سمندر بروز ہفتہ 8 مئی کی صبح کو

سیر و سیاحت کے لئے  کھولے جائیں گے۔

کرونا وائرس کے خلاف عوامی اور شہری تحفظ کے لئے   کمیٹی نے  اہم فیصلے کئے ہیں ۔عوام کی سہولت کے لئے جو مذید سرگرمیاں کھولی جا

رہی ہیں ۔وہ  درج ذیل ہیں ۔

عدالتیں

مئی کی 10 تاریخ سے انتظامی  امور پر مبنی عدالتیں دوبارہ کھولی جا رہی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ سول اور فوجداری

عدالتوں کے بارے میں بھی لائحہ عمل وضع کر دیا گیا ہے ۔

ٹیوشن سنٹر

مئی کی 10 تاریخ سے مختلف ٹیوشن سینٹر کھولے جا رہے ہیں ۔یہ  سنٹر امتحانات کی تیاری کے لئے ہیں ۔اسکے علاوہ غیر ملکی زبانوں کو سیکھنے

کے سنٹرز بھی کھو لے جا رہے ہیں ۔غیر ملکی زبانوں کو سیکھنے اور ان کے امتحانات  کا عمل بھی جاری ہو جائے گا۔

مئی کی 17 تاریخ سے میڈیکل کالجوں  اور کلینک میں تربیتی مشقیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔سکولوں اور کالجوں میں باقاعدہ پڑھائی

شروع ہونے جا رہی ہے ۔یہ بات نہایت امید افضا ہے۔

افراد کے درمیان فاصلہ کی حد

اسکے علاوہ بند جگہوں پر  افراد کے درمیان فاصلہ کو کم کیا جارہا ہے۔جو اسٹور 500مربع میٹر سے بڑا ہے ۔وہاں ہر 50مربع میٹر میں ایک

فرد کو آنے کی اجازت ہو گی۔

اسکولوں کے لئے اقدامت

مئی کی 10 تاریخ سے تمام سکول کنڈر گارڈن ،پرائمری  اور یمناسیو   کو کھول دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 5مئی سے تمام فارمیسیوں میں مفت

سیلف ٹیسٹ فراہم کر دیا جائے گا۔لیکیو سکولوں کو پہلے سے ہی کھولا جا چکا ہے۔تعلیمی سلسلے سے جڑے تمام اراکین  ، طلباء ، اساتذہ ، معاون

عملہ اور دیگر عملہ کو منگل 10 مئی کو منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ (خود ٹیسٹ ، پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ) کے ساتھ اسکولوں میں آنے کی اجازت ہو گی۔

جب کہ 13 سال سے کم عمر  بچوں کا یہ ٹیسٹ ان کے والدین کریں گے۔ یہ  ہدایت کی جاتی ہے کہ ٹیسٹ اسی صبح یا رات سے پہلے کیا

جائے۔ تو پہلا ٹیسٹ اتوار کی رات یا پیر کی صبح کوکیا جاسکتا ہے۔

والدین ، ​​سرپرست ، طلباء اور اسکول کا عملہ آمکا یا عارضی آمکا  یا پائیپا کے ذریعے اپنے میڈیکل اسٹورز سے سیلف ٹیسٹ کٹ حاصل کر سکتے

ہیں ۔جو 5مئی کو میڈیکل اسٹورز پر مہیا ہو گا۔

مثبت سیلف ٹیسٹ کا اندارج

 مثبت سیلف ٹیسٹ کا اندراج کروانے کے لئے آن لائن پلیٹ فارم پر جمع کروایا جائے گا جو یہ ہے ۔

Gov.gr

منفی سیلف ٹیسٹ کا اندراج

منفی سیلف ٹیسٹ کا اندراج اس پلیٹ فارم پر جمع کروایا جائے گا ۔

self -testing.gov.gr

سیلف ٹیسٹ کا  سکول  کے لئےسیلف ٹسٹنگ کارڈ

۔ طلباء ہر روز اپنے سکول  میں سیلف ٹیسٹ کا کارڈ اپنے ساتھ لائیں گے ۔اور پیر اور جمعرات کے اوقات میں یا جب بھی ان سے کہا جائے گا

اپنے اساتذہ کو دکھائیں گے۔اس کارڈ کا پرنٹ اس لنک سے نکالا جا سکتا ہے ۔اگر پرنٹر نہیں ہے تو پھر ہاتھ سے لکھا ہوا ہو۔جس میں اسکول

کارڈ  پر سیلف ٹیسٹ کا منفی ہونا ثابت ہو ۔بہتر ہے کہ آپ  سیلف ٹیسٹ کا رزلٹ لکھنے والے پیپرز فوٹو کاپی کر کے اپنے پاس رکھ لیں ۔اور

بچے کو سکول جاتے وقت اسکو دے دیں ۔

۔پرنٹ  نکالنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اردو میں مکمل طریقہ کار  جاننے کے لئے یہاں کلک کریں 

اگر آپکے پاس ریگولر آمکا نہیں  ہے تو عارضی آمکا  حاصل  کرنے کا کیا طریقہ کار ہے ۔یہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

SMS13033

وزیر ترقیات ادونیس یوریادیس نے  ایک نیوز شو میں ایس ایم ایس کو ختم کرنے کے بارے میں  بھی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم کرونا

ویکسین لگانے کے سلسلے میں یورپ میں شروع کے 15 ، 16 ملکوں میں شامل ہیں ۔وزیر نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لئے  سب سے زیادہ

ضروری  ہے کہ وہ کرونا ویکسین لگوائیں ۔کیونکہ اس نے مریض کی دیکھ بھال کرنی ہے اور اسکا محفوظ ہونا زیادہ ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں ۔ کیونکہ ہم نے جنوری2021 کے شروع میں 50  انجکشن کرونا ویکسین کے ایک دن میں لگائے تھے۔

اور اب مجھے یہ کہتے ہوئے یہ خوشی ہو رہی ہے کہ ہم یومیہ 100000کرونا ویکسین کے انجکشن  لگا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایک کر کے واپس روزمرہ کی زندگی کو بحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔لیکن اس سلسلے میں تمام

ریسٹورنٹس،کافے،بارز،ریٹیل شاپز،سیروسیاحت کے شوقین افراد،سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کے افرادکو مل کر تمام احتیاطی

ترابیر پر عمل کرنا ہو گا۔یہ نہایت اہم ہے ۔اور ہر فرد کو اپنی ذمہ داری اپنے تحت مکمل طور پر پوری کرنی ہو گی۔

جمز  کو کھولنے کے بارے میں ابھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

مساجد کے بارے میں تفصیل جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *