lifting lockdown measures

لاکڈاؤن میں نرمی ۔عوام کے لئے مذید سہولیات کا اعلان کر دیا گیا ہے

اتوار9مئی کو بھی دوکانیں ،سپرمارکیٹیں ،ہیئرڈریسرز،بیوٹی پارلرز(مینیکیور ، پیڈیکیور)کھلے رہیں گے۔

 جو لوگ سپر مارکیٹ جانا چاہتے ہیں انہیں کوڈ 2 کے ساتھ 13033 پر ایس ایم ایس بھیجنا چاہئے۔

دوکانوں پر خریداری کے لئے جانے سے پہلے اپنا ٹائم طے کر لیں ۔اور 13032پر ایس ایم ایس بھیجنے کے بعد ان کے پاس خریداری کے لئے 3گھنٹے ہوں گے۔13032کے میسج  پر اپنا نام  اور رہائش کا ایڈریس ہی لکھیں گے۔دوکانوں پر جانے کے لئے خریداری کرنے کی تفصیل اس لنک پر دیکھیں۔

ہیئرڈریسرز کے پاس جانے کے لئے بھی پہلے ٹائم طے کرنا ضروری ہے۔اور ایس ایم ایس 13033کے میسج کےساتھ ہی جا سکتے ہیں۔

مئی سے لاکڈاؤن ختم کرنے کے بارے میں نئے اقدامات؛

جمعہ7مئی کونئے اقدامات کا اعلان کیا گیا۔اس اعلان میں شہریوں کو مذید آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔خاص طور پر کنڈر گارڈن  کو پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے کھلنے کے ایک ہفتہ بعد17مئی کو کھولا جائے گا۔4سال اور اس سے کم عمر  والے بچے ماسک نہیں پہنیں گے۔

نیکوس ہردالیاس نے لاکڈاؤن  کو ختم کرنے کے بارے میں مزید کہا؛

سول پروٹیکشن اینڈ کرائسس مینجمنٹ کے نائب وزیر ، نیکوس ہردالیاس نے مزید اقدامات  کرنےکا اعلان کیا۔جسکے مطابق مستقبل قریب میں لاکڈاؤن کو ختم کرنے کے سلسلے میں مذید اقدامات کئے جائیں گے۔
اس طرح  مسٹر ہردالیاس کے مطابق ، دوسری چیزوں کے علاوہ عجائب گھر 14 مئی سے ایک بار پھر کھلیں گے ۔جبکہ 21 مئی کو موسم گرما کےسینما گھر ترتیب دیئے جائیں گے۔

لاکڈاؤن کو ختم کرنے کی سلسلہ وار ترتیب؛

ہفتہ 8مئی سے فاصلہ کی شرح کو کم کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق500مربع میٹر سے زیادہ کے اسٹورز میں  افراد کے آپس میں فاصلہ کی حد50مربع میٹر کر دی گئی ہے۔ہفتہ8مئی سے  ترتیب شدہ ساحل سمندر کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

پیر10مئی سے پرائمری  اور سیکنڈری سکول بھی کھل رہے ہیں۔پیر اور جمعرات کو سیلف ٹیسٹ کے ساتھ ماسک کا استعمال بھی ضروری ہے۔ سیلف ٹیسٹ کا طریقہ کار اور فارم فل کرنے کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔سیلف ٹیسٹ

پیر10مئی سے غیر ملکی زبانوں کو سیکھنے والے سکول اور ٹیوشن مراکز کو کھول دیا جائے گا۔

پیر 10 مئی سے انتظامی عدالتیں مجرمانہ اور سول عدالتوں  میں کچھ خاص مقدمات کی کاروائی کی جائے گی۔

عجائب گھر 14 مئی بروز جمعہ سے کھل رہے ہیں۔

پیر17مئی سے کنڈر گارڈن کھلیں گے۔

جمعہ21مئی سے موسم گرما کے سینما گھروں کو 75 فی صد باقاعدہ اقدامات کے ساتھ کھول دیا جائے گا۔

جمعہ 28 مئی سے عوامی مقامات،اوپن ہالز،کھیلوں کے میدان کھلنے کے بارے میں متعلقہ وزارتیں اس کا اعلان کریں گی۔

لیکن کچھ علاقے ابھی بھی مکمل لاکڈاؤن میں ہی رہیں گے۔جن میں کلیمنوس اور میسولینی کے علاقے ہیں ۔میسولینی 8مئی سے سخت خطرہ کے علاقے میں شامل ہے ۔جبکہ اتولیکو اور اغرانیو میں بھی صورت حال تشویشناک ہے۔

اسکے علاوہ درج ذیل علاقے بھی ابھی خطرہ  والے علاقوں میں شامل ہیں ۔

اتیکا۔وولتیا،کوزانی،ایوریتونیا،تھاسوس،لیسوس،میونسپیلیٹی سیرس وغیرہ شامل ہیں ۔

یونان کے مختلف علاقوں میں کرونا کی صورت حال جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *