Power Pass

اناستولی کے 534 یورو اور پاسخا دورو کب اور کس کو ملیں گے

 

معمول کے مطابق  اپریل کی اناستولی میں درج شدہ   ملازمین کو 10مئی تک اناستولی کے 534یورو ملنے کی توقع ہے۔اور اسکے ساتھ ہی

پاسخا کے تحفہ کا ایک حصہ بھی ملے گا۔یہ ان  ملازمین کے لئے ہے جن کے مالکان نے اپریل کے مہینے کا ارگانی ریکارڈ سسٹم میں اندراج کرایا

تھا ۔

انکو حکومت یونان کی طرف سے ادائیگی 10مئی تک کر دی جائے گی۔مئی کی اناستولی کے لئے مالکان پر لازم ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی

اناستولی کا اندراج 6مئی سے 12 مئی تک کروا دیں ۔ارگانی سسٹم میں اندراج کرواتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔کہ مئی کہ

کتنے دن ملازمین اناستولی میں رہے یا پورا  مئی رہے۔

کیونکہ اسی اندراج کے مطابق ان کو انکی رقم ملے گی ۔مئی2021سے کمپنی ذمہ داران ملازمین کے معاہدوں کی تبدیلی بھی کر سکتے ہیں ۔

ملازمین کو نکالنے یعنی معطل کرنے کا اختیار صرف ان کمپنیوں کو ہو گا جو مئی میں کھلے رہیں گے۔یعنی اگر کمپنی دوکان یا کاروبار بند ہے۔اس

صورت میں اپنے ملازمین کے معاہدوں میں تبدیلی نہیں کرسکتے۔

بند کمپنیوں میں صرف وہ کمپنیاں ملازمین کی معطلی کا اعلان کر سکتی ہیں جو صرف کلک اوے سے کام کر رہی ہیں ۔وہ ملازمین جو ہفتہ میں 16

گھنٹے کام کرتے ہیں ۔یعنی روزانہ 4یا اس سے کم گھنٹے کام کرتے ہیں ۔انکو یہ خصوصی الاؤنس نہیں ملے گا۔لیکن حکومت یونان کی طرف

سے خصوصی معاونت کا سوچا جا رہا ہے۔

پاسخا دورو یا تحائف بارے تفصیل؛

کمپنیوں ،دوکانوں  یافیکٹریوں وغیرہ میں کام کرنے والے مزدوروں کو اپنے حقوق کا پتہ ہونا ضروری ہے۔جیسا کہ یونانی قوانین میں

مزدوروں کے حقوق میں یہ ایک بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے کہ اگر مزدور یکم جنوری سے لے کر اپریل کےآخر تک کام کرتا ہے۔تو اسے

مکمل پاسخا کی دورو ملے گی۔

پاسخا کی دورو عام حساب کے مطابق آپکے کم از کم 15 روز کی اجرت کے مساوی ہوتی ہے۔اور مالکان پر لازم ہوتا ہے کہ اپریل کے آخر میں

ماہانہ اجرت کے ساتھ ساتھ پاسخا کی دورو بھی ادا کرے۔

یاد رہے کہ اگر مزدور نے مکمل 4ماہ کام نہیں کیا تو پھر اس پاسخا کے تحفے میں اسی تناسب سے کٹوتی ہو گی جس تناسب سے وہ کام سے غیر

حاضر رہا۔

اناستولی  یعنی کام سے عارضی معطل رہنے والوں کی  پاسخا دورو کی تفصیل ؛

کرونا وائرس کے خطرہ سے بچاؤ اور لاکڈاؤن کے دوران حکومت یونان کی طرف سے جو فیکٹریاں ،کمپنیاں ،دوکانیں یا کاروبار بند رہے ۔

اور اب فیکٹریوں کے مزدوروں کو عارضی طور پر کام سے روکا گیا ۔انکے پاسخا کا تحفہ حکومت یونان  دو حصوں میں ادا کرے گی ۔پہلا حصہ

مئی کے آغاز میں ۔دوسرا حصہ31 مئی تک  آپکے بنک اکاؤنٹ میں خودکار نظام کے تحت آجائے گا۔

اگر مزدور کچھ عرصہ اناستولی میں رہا اور کچھ عرصہ کام پر رہا۔یعنی 2ماہ کام کیا اور2ماہ اناستولی میں رہا ۔جنوری فروری اناستولی میں رہااور

مارچ ،اپریل میں کام کیا ۔تو اسکا مطلب یہ ہے کہ اسکے پاسخا کا  آدھا  حصہ اسکے مالکان ادا کریں گے اور آدھا حکومت یونان ادا کرے گی ۔

 

مذید نئی معلومات جاننے کے لئے اس ویب سائیٹ کا وزٹ کریں

 

حکومت یونان کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرام کی تفصیل جاننے کے لئے

یہاںکلک کریں ۔

 

اس پلیٹ فارم میں آپ اپنے ٹیکس نیٹ یا اوآئید کی طرف سے دیئے گئے نمبر سے داخل ہو سکتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *