24 hours strike in Athens

ایتھنز  میں بدھ 21ستمبر 2022کو میٹرو، ٹرام، ٹرالی اور بسوں کی ہڑتال ہو گی ۔

ٹرانسپورٹ کی ہڑتال: ایتھنز  میں بدھ 21ستمبر 2022کو میٹرو، ٹرام، ٹرالی اور بسوں کی ہڑتال ہو گی ۔

کارکنان دوپہر 12 بجے وزارت خزانہ  کے سامنےاحتجاجی ریلی نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
مسافروں کو کل، 21 ستمبر کو ایتھنز  میں نقل و حمل کے دوران  پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کیونکہ کارکنوں نے 24 گھنٹے کی ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کا اعلان ایتھنز لیبر سینٹرنے  پارلیمنٹ میں  پیش کئے جانے والامسودہ قانون کی منظوری کے پیش نظر کیا ہے۔

غیر معمولی طور پر، آج بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ (20/09/2022) میں،ورکرز  نے اعلان کردہ 24 گھنٹے کی ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ  ہم وزارت خزانہ کے بل کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں جو ووٹنگ کے لیے  پارلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ جس کی دفعات کا مقصد نقل و حمل کی نجکاری اور مزدوروں کے حقوق کا خاتمہ ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ شفٹ کے آغاز سے آخر تک دارالحکومت کی سڑکوں پر کوئی بسیں اور ٹرالی نہیں چلیں گی۔

STA.SY

ورکرز یونینوں کے فیصلے کے مطابق میٹرو

ISAP

اور ٹرام ورکرز بھی 24 گھنٹے کی ہڑتال پر جائیں گے۔

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور

قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس خبر کا  ماخذ یونانی اخبار ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *