eid-milan-party

National Gathering Eid Miln Festival Greece/8/6/2025

eid-milan-party/8/6/2025
عید ملن میلہ میں یونان مقیم پاکستانی خاندانوں سے سینکڑوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی
ریندی نیکیا تھیوون 245پرواقع پارک ہال میں عید ملن میلہ سجایا گیا
جہاں انواع واقسام کے کھانوں کے اسٹالز پرتازہ گوشت کوئلوں پر بھنا جارہا تھا
تازہ دودھ سے تازہ آموں کا ملک شیک بنایا جا رہا تھا جس سے آزادی میلہ پنڈال میں داخل ہوتے ہی خواتین بچوں اور بچوں کی توجہ اسٹالز پر ہی جم گئی
ماؤں نے بچوں کو دلاسا دیتے ہوئے کہا کہ مینگو ملک شیک بھی پئیں گے گول گپے بھی کھائیں گے تو بچوں نے شورمچادیا کہ بریانی کی بھی خوشبو آرہی ہے
توماؤں نے بچوں کو ملکرسمجھایا کہ ہال میں آپکے لئے ڈھیروں انعامات تیار کرکے رکھے گئے ہیں آپکی کھیلیں ہیں کوئز ہیں مختلف قسم کے مقابلے ہیں تو پروگرام کے مکمل ہونے تک کھانے تیارہوجاہیں گے
آپ انعامات بھی وصول کرچکے ہوں گے تو پھر جو آپ چاہیں گے وہ کھائیں گے پئیں گے اور عید ملن میلہ میں عید منائیں گے اس طرح خواتین اور بچے ہال میں داخل ہوئے اور تلاوت قرآن سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا
اسکے بعد خواتین کا نعت خوانی کا مقابلہ ہوا اس میں شامل خواتین کو خواتین کونسل پاکستان کمیونٹی اتحادکی جانب سے اسنا دو انعامات تقسیم کئے گئے
اسکے بعد فرض علوم کا کوئز پروگرام مقابلہ ہوا جسمیں شامل خواتین نے دین اسلام کے فرض علوم سے اپنی لگن کا ثبوت دیتے ہوئے 99فیصد سوالات کے درست جواب دے کر اسناد اور اپنے انعامات خواتین کونسل سے وصول کئے
اسکے بعد خواتین اور بچوں کے کھیلوں کے مقابلے شروع کئے گئے اوراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور بچوں کو خواتین کونسل کے ہاتھوں انعامات دیئے گئے
اورپروگرام کے آخر میں کمیونٹی اردو سکول کی طالبات نے عید ملن ٹیبلو پیش کیا اورہال میں موجودخواتین کی خوب داد حاصل کی اور اسکے بعد بچوں کو انعامات سے نوازا آگیا
یادرہے کہ خواتین اور بچوں میں تقسیم کئے گئے تما م انعامات ملک عبدالمجید چیئرمین پاکستان کمیونٹی اتحادیونان اور تنویر حسین جالندھری وائس چیئرمین آف الیکشن کمیشن پاکستان کمیونٹی اتحادیونان کی طرف سے مہیا کئے گئے تھے
اس طرح ہال کے اندر پروگرام کی تکمیل ہوئی اور پارک میں عید ملن میلہ اسٹالز پر رش لگ گیا
چھوٹے بڑوں نے اپنی اپنی مرضی کے کھانے اور مشروبات کا چباؤ کیا اور پارک میں موجود ٹیبل کرسیوں پر بیٹھ کر پرلطف کھانے کھائے خواتین نے آپس میں عید کی خوشیاں بڑھائیں ایک دوسرے کے احوال پوچھے اور خوب گپ شپ کی گئی
کیونکہ عید ملن میلہ میں نہ صرف ایتھنز بلکہ مینیدی نیکیا ریندی پیرستیری ایغالیو دافنی برہامی کرو پی پیا نیا میگارہ لاقا اور دوردراز کے علاقوں سے بھی فیملیز نے شرکت کی خوب رونقیں لگیں اور اس طرح رات 11:30بجے تک عید ملن میلہ گپ شپ چلتی رہی اور اسکے بعد آہستہ آہستہ فیملیز اپنے گھروں میں روانہ ہونے لگیں
خواتین کونسل پاکستان کمیونٹی اتحادیونان کی یہ کوششیں سخت محنت اور تھکا دینے والی تگ ودو اسلئے مسلسل بصد خوشی جاری وساری ہے اوران شاءاللہ جاری وساری رہے گی کیونکہ پورے یورپ میں یہ اپنے طرز کے منفرد مثبت پروگرامز ہوتے ہیں جن میں کبھی بھی فحش ولغو نغمات نہیں شامل کئے جاتے
پروگرام کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ پروگرام میں صرف خواتین شامل ہوتی ہیں اور اپنی مکمل آزادی کیساتھ بغیر فوٹو بغیر ویڈیو کے وہ اپنے پروگرامز کو خوب انجوائے کرتی ہیں
اللہ کا شکر ہے کہ خواتین کونسل ایسے پروگرام ترتیب دیتی ہے جن میں مثبت طریقوں سے ایکدوسرے کی خوشیاں بڑھائی جاتی ہیں اور انہیں اللہ اور اسکے رسول کے حکموں سے جوڑا جاتا ہے جیسا کہ 2007 سے 2025تک اب تک کمیونٹی اردو سکول فی سبیل اللہ رضاکارانہ جاری وساری ہے اسی طرح درس قرآن وحدیث ی ماہانہ بچوں کیلئے روزانہ کا درس قرآن
کسی عورت کی وفات کے بعد غسل وکفنُ اور جگہ جگہ گھروں میں درس کی محافل کا انعقاد فی سبیل اللہ رضاکارانہ کیا جاتا ہے
اللہ پاک خواتین کونسل کے یہ کام قبول فرمائے اور اپنی مدد شامل حال فرمائے آمین
خواتین کونسل کی وہ تمام خواتین جو رضاکارانہ فی سبیل اللہ خواتین کونسل کیلئے کام کرتی ہیں انہیں اللہ کریم خوب جزائیں عطا فرمائے آمین
eid-milan-party

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *