problems of immigrants and their solutions in the Greek newspaper ΤΑ ΝΕΑ.

امیگرینٹس کے مسائل اور انکے حل بارے صدر پاکستان کمیونٹی جاوید اسلم کا تفصیلی انٹرویو۔

یونان کی سب سے زیادہ شائع ہونے والی بڑی اخبار ΤΑ ΝΕΑ میں امیگرینٹس کے مسائل اور انکے حل بارے صدر پاکستان کمیونٹی جاوید اسلم کا تفصیلی انٹرویو۔

 

10/5/25 کو، ہفتے کے دن، یونان کے سب سے بڑی اخبار ΤΑ ΝΕΑ میں پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے صدر، جاوید اسلم ارائیں کا ایک تفصیلی انٹرویو شائع ہوا۔ یہ انٹرویو امیگریشن کے کاغذات میں تاخیر، امیگرینٹس کو درپیش مسائل، اور ان سے متعلقہ دیگر اہم پہلوؤں پر مبنی تھا۔ اس انٹرویو کو پورے صفحے پر شائع کیا گیا، جو اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بات نہایت ضروری اور اہم ہے کہ امیگرینٹس کے مسائل کو اجاگر کیا جائے، ان کی وضاحت کی جائے، اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔ یونان میں اس وقت امیگرینٹس کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مسائل کا حل تلاش کرنا ایک طرف ضروری ہے، اور دوسری طرف میڈیا، جیسے سوشل میڈیا، اخبارات، ٹی وی چینلز، اور عوامی اجتماعات کے ذریعے ان مسائل کو پورے یورپ میں مؤثر انداز میں اجاگر کرنا بھی انتہائی اہم ہے۔

Κακή Γεωργία

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *