legal papers on 7years proof

(Urdu) لیگل کاغذات کے حصول کے لئے7سالہ ثبوت پر ریذیڈنٹ پرمٹ آن لائن جمع کروانےکی تفصیل

Sorry, this entry is only available in Urdu.

لیگل کا غذات کے حصول کے لئے یونانی قانون کے مطابق درج ذیل درخواستیں آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔

یہ آن لائن درخواستیں بالغ اور نابالغ کے والدین ،قانونی سرپرست ، مجاز وکیل اور مجاز افراد کے ذریعے بھی جمع کروائی جاسکتی  ہیں ۔خود یا ان افراد کےمختار شدہ افرد کے  ذریعہ جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔ہماری رائے ہے کہ اگر آپ  مکمل مہارت اور تسلی رکھتے ہوں ۔تو صرف تب آپ اپنی درخواست بھیج لیں ۔اور اگر آپکو اندیشہ ہو کہ آپ سے کوئی غلطی نہ ہو جائے ۔تو پھر لازمی طور پر کسی وکیل سے رجوع کریں ۔

آن لائن درخواستوں کے طریقہ کار میں آپ کو کا میابی کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کروانے کے لئےحکومت یونان کی طرف سے بتائے گئے تمام اقدامات کو مد نظر رکھنا ہو گا۔اور طریقہ کار کو اچھی طرح پڑھنے کے بعد اپنی آن لائن درخواست کا اندراج کریں ۔

آپکو درخواست آن لائن درج کروانے سے متعلق  آپ سےجو معلومات اور ثبوت طلب کئے جائیں گے ۔اسکے لئے 30 منٹ کا وقت طے کیا گیاہے۔30 منٹ گزر جانے کے بعد ٹائم ختم ہو جاتا ہے۔اور خود بخود سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے ۔لیکن سسٹم کے آف لائن ہونے سے 3منٹ قبل آپکو ایک میسج آن لائن بھیجا جائے گا۔

جس میں آپکو بتایا جائے گا کہ آپکا ٹائم ختم ہو رہا ہے۔

لیگل کا غذات آن لائن جمع کرواتے وقت جن چیزوں کی آپکو ضرورت ہو گی ۔سب سے پہلے آپکا اپنا موبائل فون نمبر جو آپکے نام پر ہو۔اس بات کا لازم خیال رکھیں ،کہ اگر آپ کسی دوسرے کی درخواست بھیج رہے ہیں۔ تو اپنا نام مددگار کے طور پر بھیجیں کہ میں مدد کر رہا ہوں ۔

اگر آپ نابالغ کم عمر کے والدین یا سرپرست  نہیں ہیں تو پھر آپ حکومت یونان کی طرف سے جاری کردہ قوانین کے تحت آپ سرکاری اجازت نامے کے ساتھ ہی   آن لائن درخواست جمع کر واسکیں گے۔

لیگل کاغذات کی درخواست میں آپ پاراوولہ کا کوڈ پر کریں گے جو آپنے پہلے سے ادا کیا ہو گا۔پاسپورڈ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ آپ اپنے گھر کے ایڈریس کی تفصیلات بھی درج کریں گے ۔

اگر آپ اپنے آبائی ملک سے سفری دستاویزات  یعنی کہ پاسپورٹ حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔

توپھر بھی آپ اپنے کاغذات جمع کروا سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔اسکے لئے تفصیل ذیل میں درج ہے۔

سات سالہ پیپرز کو جمع کروانے کے لئے اگر آپکا پاسپورٹ کسی خاص وجہ سے آپ حاصل نہیں کر سکتے ۔تو آپ اسکی جگہ کسی دوسرے شناختی دستاویز کو استعمال کر سکتے ہیں ۔

پی ڈی ایف فارمیٹ میں آپ ایک ایسی فائل  یا دستاویز اپلوڈ کریں ۔جس میں آپکی تصویر کے ساتھ آپکا مکمل نام درج ہو۔

مطلوبہ معاون دستاویزات کے ساتھ فائلوں کو پی ڈی ایف میں منتقل کرنے کے لئے آپ  سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے10ایم بی لوڈ کریں ۔فائل کا زیادہ سے زیادہ سائز10ایم بی     ہونا چاہیے۔۔آپکوتجویز دی جاتی ہے کہ آپ ان فائلوں کا تجزیہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

اگرآپ کو فائل اپلوڈ کرتے وقت کسی مسئلہ کی وضاحت درکار ہو۔ یا آپ کوئی سوال پوچھنا چاہیں ۔تو اس لنک پر کلک کریں ۔اور اس میں آپ اپنے ملک کا حوالہ بھی دے سکتے ہیں ۔تاکہ مترجم کی سہولت سے زیادہ آسانی کی جا سکے۔

Πορεία Φακέλο

غیر معمولی اسباب  یا خاص وجوہات اور اسباب کے لئے درخوستیں جمع کروانے کے لئے طریقہ کار۔

یونانی قانون کے آرٹیکل 19 کے پیرہ گراف 1سےاے80تک درج طریقہ کار کے ذریعے قانون 4251/2014کی دفعہ5کی بنا پر  غیر معمولی اسباب کی بنا پر رہائشی اجازت نامے کے  حصول کے لئے الیکٹرانک درخواست بھیجنا ممکن ہے۔۔یہ درخواستیں   مختار نامہ دے کر درج ذیل افرد کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں۔ کسی نا بالغ کم عمر کے والدین یا قانونی سرپرست وکیل وغیرہ کے ذریعے جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

Through this procedure it is possible to submit an electronic application for a residence permit for Exceptional Reasons based on the provisions of paragraphs 1 to 5 of article 19 of Law 4251/2014 (A’80).

بالغ افراد جو 18سال سے زائد عمر رکھتے ہیں اور یونان میں 7سال سے مستقل رہائش پذیر ہیں ۔ان کو اپنی درخواست جمع کروانے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہو گی۔

1️⃣تین سو یورو کا پاراوولہ،اسکا کوڈ اور تفصیل

2️⃣ویلڈ پاسپورٹ کی کاپی کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپلوڈ کرنا

3️⃣یونان میں سات سال مستقل رہائش کے  ثبوت اور اسناد کی فائل اپلوڈ کرنا

✔ان اسناد اور ثبوتوں میں آپ یونان کے تعلیمی اداروں یا بین الاقوامی تحفظ کے اداروں کے ثبوت بھی لگا سکتے  ہیں ۔

✔سابقہ سالوں کا کوئی رہائشی اجازت نامہ

✔سابقہ سالوں کے ٹیکس گوشوارے

✔سرکاری دستاویز کی کاپی جو آپکا یونانی ٹیکس نمبر ہے

✔کسی انشورنس کی کمپنی کی دستاویز

✔میڈیکل بک یا میڈیکل سرٹیفکیٹ

✔اوتے ٹیلی فون بل ،بجلی یا پانی میں سے کوئی بل جو آپ کے نام ہو

✔کسی بنک سے یا منی ٹرانسفر ادارے سے رقم کی تفصیل کے ثبوت

✔یونانی زبان کو سیکھنے کے لئے کسی سکول کی سند

✔یونان کی کسی عدالت کے پیپرز،رسید یا بلاوا

✔سابقہ پاسپورٹ کے تمام صفحات کی کاپیاں

✔یونان  کے شہری حیثیت یا بلدیات سے متعلق دستاویزات

✔سرکاری ہسپتال میں داخلہ یا میڈیکل سرٹیفکیٹ

✔محکمہ پولیس یونان سے کسی بھی قسم کے ثبوت اور دستاویزات ۔یہاں تک کہ جس میں آپکو ملک چھوڑنے کا حکم نامہ درج ہو ۔

یہ تمام دستاویزات سابقہ  اور صرف آخری سات سالوں کے ثبوت کے طور پر آپ پیش کر سکتے ہیں ۔اور یہ تمام دستاویزات قابل  قبول 📍ہوں گی۔

آپکے سات سال کب پورے ہوں گے۔اور آپ کب پیپرز جمع کروا سکتے ہیں ؟

اگر آپ اپریل2014میں یونان میں تشریف لائیں ہیں ۔اور آپکے پاس اس کو ثابت کرنے کا ثبوت موجود ہے ۔تو پھر آپ اپریل 2021 میں اپنے پیپرز جمع کروائیں گے۔ ۔ ۔ ۔اگر آپ 2015میں تشریف لائیں ہیں اور آپ اسے ثابت کر سکتے ہی ۔تو مسلسل آخری 7سالوں کے ثبوتوں کے ساتھ آپ 2022 کے اسی مہینے میں جمع کروا سکیں گے ۔جس مہینے کا آپکے پاس ثبوت  موجود ہے۔یعنی تھوڑے الفاظ میں کچھ اسطرح ہے کہ 7سال مکمل ہو جانے کے بعد آپ اپنے پیپرز جمع کروا سکتے ہیں ۔

آپکی سہولت اور آسانی کے لئے آپکو تصویری رپورٹ اور  ویڈیو بھی دی جا رہی ہے اسکو غور سے دیکھ لیجیئے۔

اپنی درخواست جمع کروانے کے لئے یہاں کلک کریں

لیگل پیپرز جمع کروانے کے لئے طریقہ کار اس تصویری رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔جو ایک فائل میں منتقل کر دی گئی ہے۔

تصویری رپورٹ

 

لیگل پیپرز جمع کروانے  کا طریقہ کار ویڈیو میں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس خبر کا ماخذ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *