NEW 3 YEARS LAW GREECE

(Urdu) ایستیا پروگرام میں شامل اسائلم درخواست گزاروں کو نئےسمارٹ کارڈکب دیئے جائیں گے۔

Sorry, this entry is only available in Urdu.

ESTIAاگر آپ بین الاقوامی تحفظ کے درخواست گزار ہیں اور ایستیا کے اپارٹمنٹس/ہاؤسنگ میں رہتے ہیں تو براہ کرم یہ پڑھیں۔

ایستیا پروگرام  میں شامل افراد کے بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان کے کارڈ وں کو نئےسمارٹ کارڈ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

 23/9/ 2021وزارت امیگریشن اور اسائلم سروس  کی پریس ریلیز؛

وزارت امیگریشن اور اسائلم سروس  کی پریس ریلیز کے مطابق  اسائلم سروس بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان کے کارڈ کے  پرانے کاغذی ورژن کی جگہ نئے کارڈ (سمارٹ کارڈ) لے رہے ہیں ۔

آپ   اگر آپ ایستیا پروگرام کے  تحت  اپارٹمنٹس/ہاؤسنگ میں رہتے ہیں ۔ اور آپ بین الاقوامی تحفظ کے درخواست گزار ہیں ۔اور  اگرآپکے  انٹرویو یا بین الاقوامی تحفظ کا فیصلہ زیر التوا ہے۔تو براہ کرم درج ذیل ویب سائٹ پر اپنے موجودہ کارڈ کو تبدیل کرنے کے لیے اپنا شیڈول اپائنٹمنٹ میں تلاش کریں۔

https://apps.migration.gov.gr/applicant-card-rv/search

آپ اپنا شیڈول اپائنٹمنٹ اپنا کیس نمبر درج کر کے تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ عمل پیر 27/9/2021 سے شروع ہوگا۔

ایستیا کے حکومتی پروگرام میں شامل افراداپنی مقررہ ملاقات کے وقت/تاریخ کے مطابق  جو بھی آپکو وزار ت امیگریشن اور اسائلم کی ویب سائیٹ پر  بتایا جائے گا۔آپ اپنے نامزد  یعنی  بتائے گئے اسائلم آفس کا دورہ کر سکتے ہیں ۔اور اپنے کاغذی درخواست گزار کے کارڈ کو نئے کارڈ سے تبدیل کر سکتے ہیں جو کہ سمارٹ کارڈ ہو گا۔

اسائلم سروس بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان کے کارڈ کے کاغذی کارڈزکو ایک نئے سمارٹ کارڈسے تبدیل کر رہی ہے۔

جب آپ کا نیاسمارٹ کارڈ تیار ہو جائے گا ۔ آپ کو ایک ٹیکس رجسٹریشن نمبر جسے افیمی نمبر کہا جاتا ہے دیا جائے گا۔ اور ایک غیر ملکی کا عارضی انشورنس اور ہیلتھ کیئر نمبرپائیپا  تفویض کیا جائے گا۔

نیا بین الاقوامی تحفظ درخواست گزار کا کارڈ ، سمارٹ کارڈ کی شکل میں جو پرانے (ٹرپٹائچ) کی جگہ لے گا ۔ بلٹ ان مائیکرو پروسیسر اور الیکٹرانک رجسٹریشن اور تجدید کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے۔ ان میں ایک انوکھا نمبر (یو آئی ڈی) بھی شامل ہوگا ۔ جو قابل ترمیم نہیں ہے اور فنگر پرنٹ سے متعلق ہے ۔ جبکہ کارڈ جاری کرنے کے مجاز حکام تمام تفصیل ایک الیکٹرانک فائل میں محفوظ کر لیں گے۔

حکومت یونان کی اسائلم سیکرز  بارے   اہم پریس ریلیز  جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔یہ پوسٹ وزارت امیگرنٹ اور اسائلم کے پورٹل کی  حالیہ پریس ریلیزز ہیں۔لنک دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں