Inam Pehlwan Butt Rustam Pakistan

(Urdu) Inam Pehlwan Butt Rustam Pakistan

Sorry, this entry is only available in Urdu.

مناظر دیدنی تھے جب ورلڈچیمپیئن ریسلر محمدانعام بٹ اور انکے کوچ محمد بلال ریسلر پروگرام کے پنڈال میں داخل ہوئے ۔ ۔ ۔۔ ۔
چیئرمین پاکستان کمیونٹی اتحادیونان ملک عبدالمجید مہمانوں کو ساتھ لائے اور جب مہمان پنڈال میں داخل ہوئے ان پر پھول نچھاور کئے گئے ۔ڈھول کی تھاپ پر جوشیلے نوجوانوں نے صدرپاکستان کمیونٹی اتحاد یونان جناب جاویداسلم آرائیں کے ہمراہ ملکرمہمانوں کا استقبال کیا ۔
ڈھولوں کی تھاپ کے ساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں مہمانوں کے استقبال میں جاری رہیں اور جونہی پھولوں کی پتیاں تھمیں یوروز کی ویلوں کی بارش ہوگئی اور یہ مسلسل آدھا گھنٹہ جاری رہیں ۔
جاویداسلم ارائیں صدرپاکستان کمیونٹی اتحادیونان نے اپنے جوشیلے نوجوانوں کوکہا کہ رکیں تھمیں کیونکہ اصل پروگرام ہال میں مکمل کرنا ہے اور پھر کھینچ کر نوجوانوں کوہال کے اندر لے جایا گیا کیونکہ انکا شوق اور جزبہ تھمنے اور رکنے والا نہیں تھا کیونکہ انکے درمیان ورلڈ چیمپیئن انکا اپنا پاکستانی رستم پاکستان اور رستم زمان محمدانعام بٹ موجود تھا ۔
تلاوت قران پاک سے پروگرام کاآغاز حافظ ظہیراحمد صاحب نے کیا نعت رسول سید تبسم بخاری نے پڑھی اسکے بعد محمد انعام بٹ کے کارناموں اور دنیا بھر سے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے کی تفصیل بیان کی گئی
محمد بلال ریسلر کوچ کو اسٹیج پر انکے کارناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے بلایا گیا کہ کس طرح محمدبلل ریسلر2005 سے پاکستان کمیونٹی اتحادیونان کا بہترین ورکر اور ذمہ دار رہا ،اپنی ریسلنگ میں بھی انتہائی اعلی کارکردگی جاری رکھی اور بالآخر سابقہ کئی سالوں سے ورلڈ چیمپئین کے کوچ کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔
محمد بلال اسٹیج پرتشریف لائے اور اپنی انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں دنیا میں واحد ایسی کمیونٹی کا کارکن رہا ہوں جسکی سربراہی جاویداسلم آرائیں کررہے ہیں ،انعام بٹ صاحب ورلڈ چیمپئین ہیں رستم پاکستان ہیں تومیں یہ کہوں گا کہ جاوید صاحب آپ جس فیلڈ میں ہیں آپ بھی شیرپاکستان ہیں کیونکہ آپ جیسے نیک نیت مخلص اور پاکباز انسان کے سائے میں ہی مجھے عالمی کوچ بننے کی راہ میسرہوئی اور آج میں ورلڈ چیمپئین ریسلر محمدانعام بٹ کا کوچ ہوں جوکہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے لیکن یقین کرلیں کہ آپکاورکر ہونا بھی میرے لئے ایک عالی شان ترین اعزاز ہے۔
ورلڈ چیمپیئن ریسلر محمدانعام بٹ کو اسٹیج پراظہار خیال کیلئے بلایا گیا تو پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ہال گونج اٹھا ۔
انعام بٹ صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے میزبان جاویداسلم آرائیں صدرپاکستان کمیونٹی اتحادیونان کا بہت خوبصورت الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے محسوس ہورہا ہے کہ جیسے میں ابھی ابھی ورلڈ چیمپیئن بن کرآرہا ہوں اور اپنے وطن میں ہوں حالانکہ یہ پردیس ہے یہ یونان ہے اسکے باوجود وطن جیسی محبت ،جوش اور ولولہ ہے ۔
ملک عبدالمجید چیئرمین پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان اور جملہ کمیونٹی اراکین کا ممنون و مشکور ہوں کہ آپنے میرے اعزاز میں تقریب کا خوبصورت انعقاد کیا محمد انعان بٹ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کا کہ کس طرح سخت محنت اور اچھے استادوں کی وجی سے میں گوجرانوالہ کے ایک اکھاڑا سے شروع ہوا اور دنیا کے کونے کونے کے درجنوں اکھاڑوں میں پاکستان کا پرچم سربلندکرکے چھوڑا الحمدللہ
چونکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا چیئر مین بھی یوں اور انٹرنیشنل سطح پر مختلف سپورٹس بورڈ میں پاکستان کی سپورٹس کی نمائندگی بھی کرتا ہوں ،پہلوان ہونے کیساتھ ساتھ میں آپکو یہ کہوں گا کہ تعلیم سے اپنے آپکو جوڑیں اور دنیا وی علوم پردسترس حاصل کریں ،تاکہ میری طرح آپ بھی عالمی سطح کے معیار کو عبور کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم سربلند کریں ۔
اسکے بعد جاوید اسلم آرائیں صدر پاکستان کمیونٹی اتحادیونان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانوں کوسرزمین یونان پرخوش آمدید کہا اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان الفاظ سے اپنی بات کا آغاز کیا کہ حقیقت میں تو تعریفیں ساری اللہ عزوجل کی ہیں ،ہم میں سے صرف تعریف کا حقدار وہ ہے جو اللہ اور اسکے رسول کےحکموں کے تابع ہے۔
ہمیں فخر ہے اور ہم بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے درمیان اسوقت ہماری دعوت پرتشریف لانے والے مہمان محمد انعام بٹ جنھوں نے ساری دنیا پرپاکستان اسلام کے پرچم کوسربلند کیا اسلئے انعام صاحب ہمیں آپ پر فخر ہے اور دعا ہے کہ اللہ کریم آپکو اسی طرح کامیابیاں اور عزتیں عطا فرمائے تاکہ آپ دنیا بھرمیں پاکستان کے پرچم کو سربلند رکھ سکیں ،میرے وطن پاکستان اسلام کا پرچم سر بلندہے ،محمد بلال کو آپکا کوچ دیکھ کر میری خوشی میں بے پناہ اضافہ ہوا کہ محمد بلال وہ ہے کہ جس نے اپنی نوعمری میں اپنے مضبوط کندھوں پر پاکستان کمیونٹی اتحآدیونان کے ڈھیروں ایسے کام کئے ذمہ داریاں اٹھائیں جو واقعی بہت ہمت والے کام تھے ۔
اسکے بعد صدرپاکستان کمیونٹی اتحاد یونان نے یونان مقیم پوری پاکستانی قوم کی طرف سے ورلڈ چیمپیئن ریسلر محمد انعام بٹ کو انکی کامیابیوں کے اعزاز میں ایک شاندار یادگار شیلڈ دی گئی ۔
ورلڈ چیمپیئن کی طرف سے صدرپاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کو سابقہ 25 سال کے مثالی کردار پر شیلڈ دی گئی ۔
ملک عبدالمجید صاحب کو محمد بلال ریسلر کے ہاتھ سے شیلڈ دی گئی ،محمد بلال ریسلر و کوچ کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی ۔
ملک عبدالمجید صاحب نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا ۔
یونان میں کبڈی کے ناموار کھلاڑی اور پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد شعیب گوندل ،بہترین کبڈی اسٹاپر مان ملک ،کبڈی ٹیم کے کوچ اعجاز سیال اور پاکستانی کبڈی ٹیم کے آرگنائزر وقاص گجرکو بھی ورلڈ چیمپئین ریسلر محمدانعام بٹ کے ہاتھوں پاکستان کمیونٹی اتحآدیونان کی طرف سے شیلڈ دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *