OAED jobs

(Urdu) اوآئید کی طرف سے نئی جابز کا اعلان/OAED Jobs New Programms

Συγγνώμη,αυτή η εγγραφή είναι διαθέσιμη μόνο στα Ουρντού.

افرادی قوت کی تنظیم اوآئید جو  بے روزگاروں کو سہولیات اور نوکریاں مہیا کرنے کا ادارہ ہے۔آنے والے دنوں میں بے روزگار افراد کےلئے  بڑے پیمانے پر پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے۔یہ پروگرام بے روزگار افراد کو  کم و بیش ایک لاکھ سے زائد  نوکریاں مہیا  کرے گا۔کیونکہ حکومت یونان ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں  یورپی یونین کی طرف سے فلاحی فنڈ مہیا کیا جائے گا۔اور اس سلسلے میں 500ملین یورو کا فنڈ پہلے ہی منظور کر لیا گیا ہے۔

اوآئید کے ڈائریکٹرسپائروس پروتوپلسٹس نے ہزاروںمزدوروں کے  روزگا ر کا اعلان کیا اور تفصیل بتائی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے بارہ مہینوں سے ہمارے کامیاب روزگار پروگرام چل رہے ہیں ۔لاکڈاؤن ،بندشوں اور ناگفتہ بہ حالات کے باوجود اوآئید نے ریکارڈتعداد میں ملازمتیں اور جابز مہیا  کی ہیں ۔

ملازمتیں مہیا کرنے والوں اور  ملازمت کی تلاش کرنے والوں  کے لئے نئے پیکج ؛

اوآئید کے ڈائریکٹر نے یونانی پریس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے لئے سرگرم پالیسیوں کی  نئی  حکمت عملی کا مقصد کاروبار اور بے روزگار دونوں کی ضروریات کا خیال رکھنا ہے۔جس میں تنخواہوں اور معاشرتی تحفظ کی سبسڈی(مالی معاونت) کی شرح میں اضافہ،آسان شمولیت کے طریقہ کار ، فوری شمولیت،ملازمت اور ادائیگی کے ذریعہ  مضبوط اور مستحکم مراعات ہیں ۔

اوآئید کے منصوبوں کے مطابق ،روزگار کے ساتھ ساتھ کاریگروں کو بڑھانے کے پروگراموں اور خاص طور پر 45سال تک کی عمر والے مزدوروں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

مزدور کو لیبر مارکیٹ تک رسائی میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان تمام مسائل کو اوآئید  اپنے ان تمام پروگراموں کے ذریعے حل کرے گا۔

خواتین  ،کاروباری ادروں اور طویل مدتی ملازمت یافتہ افراد کی مذید فلاح پر بھی  زور دیا جائے گا۔اور اس گرین شعبہ کو مذید دلچسبی کا سبب بنایا جائے گا۔اوآئید کے ڈائریکٹر نے یونانی اخبارات کو بتایا کہ ہمارا اصل مقصد نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کاروبار وں کو سبسڈی(مالی معاونت) دینے والے پروگرام ہیں ۔تاکہ کاروباری کمپنیوں کو مناسب شرائط حاصل ہوں  اور وہ  اپنے  عملہ کو بڑھا سکیں۔اور بے روزگار افراد کو مزدورمنڈی میں بحال ہونے کا موقع فراہم کرے۔

انہوں نے مذید کہا کہ اوائید کی تر جیح روزگار کو فروغ دینے والے اہداف اور موثر پروگراموں کے ذریعے  یونان میں موجود افرادی قوت اور مزدور منڈی کی مدد کرنا ہے۔

آپ بے روزگار ہیں اور اوآئید میں اپنا اندراج کروانا چاہتے ہیں ۔اسکا طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔اگر آپ اوآئید کی ویب سائیٹ کا وزٹ کرتے رہیں ۔تو آپ انکے بتائے گئے تمام پروگرامز کی تفصیل سے آگاہ ہو سکتے ہیں ۔اوآئید کی ویب سائیٹ کا لنک ذیل میں درج ہے۔

OAED

Αφήστε μια απάντηση

Η ηλ. διεύθυνση σας δεν δημοσιεύεται. Τα υποχρεωτικά πεδία σημειώνονται με *