Eid Milan party

(Urdu) 12.4.2024جمعہ المبارک خواتین عید ملن پارٹی

Συγγνώμη,αυτή η εγγραφή είναι διαθέσιμη μόνο στα Ουρντού.

12.4.2024جمعہ المبارک خواتین عید ملن پارٹی

12.4.2024جمعہ المبارک خواتین عید ملن پارٹی میں خواتین اور بچوں کی ریکارڈ شرکت، سینکڑوں بچوں اور خواتین میں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے

عیدالفطر کے تیسرے روز یونان مقیم پاکستانی خواتین اور بچوں کی خوشیاں بڑھانے کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام خواتین کونسل پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان اور کمیونٹی اردو سکول نے کیا جسمیں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی .جس سے تھیوون 245پرموجود ٹاؤن ہال نیکیا ریندی خواتین اور بچوں سے کھچا کھچ بھر گیا.

خوب رونق لگی اور خوب خوشیاں بڑھائ گئیں.

پروگرام شام 8بجے سے لے کو 10:30بجے جاری رہا جسمیں صرف خواتین اور بچوں کے مقابلہ نعت خوانی، مہندی مقابلہ، سوال وجواب جیسی چیلنج گیمز میں جیتنے والے اور رنر اپ کو سینکڑوں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے.

ہال میں موجود تمام چھوٹے بڑے سینکڑوں بچوں اور خواتین کو انعامات اور تحائف سے نوازا گیا.

پروگرام کی اہم ترین خصوصیت

پروگرام کی اہم ترین خصوصیت یہ رہی اور ہمیشہ اسکا خیال کیا جاتا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے رکھے گئے روزے اور عبادات کہیں عید ملن پروگراموں میں ناچ اور گانے کے لغو الفاظ اور کلمات سے ضائع اور برباد نہ ہوجائیں.

کیونکہ موسیقی کے پروگراموں میں کسی بھی ایک گانے کے الفاظ پر غور کرلیں کہ اگر ہمارے بچے انپر عمل کرلیں تو والدین کیلئے نہ صرف شرمندگی بلکہ ایک ایسی مصیبت جسکا کوئی حل اور علاج نہیں رہتا سوائے اسکے کہ والدین ان عمل اور اعمال کو چھپاتے رہیں.

کیونکہ قانون فطرت ہے کہ ہر عمل کا ردعمل اور ہرسبق اور الفاظ کا ہماری زندگیوں پراثر ہوتا ہے،اسلئے والدین پر یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ناچ گانے کے پروگراموں سے بچائیں تاکہ انکے بچے غیرت اور ایمان کے بہترین الفاظ کے ساتھ پرورش پائیں

ناکہ لغو گانوں کے الفاظ انکے کانوں میں گونجتے ہوئے ان پر عمل کرنے پراکساتے رہیں.

پروگرام کی دوسری خصوصیت یہ رہی کہ فیملیز کو لانے والے تمام مرد حضرات کیلئے

خوبصورت پارک کے باغیچے میں الگ سے اہتمام کیا گیا جہاں سب نے ایکدوسرے کوعیدمبارک کہا سلام اور دعاؤں کا تبادلہ ہوا. اور اسکے بعد باقاعدہ فیملیز اور بچوں کے معاملات کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے مختلف مرد مقررین نے اپنی رائے کا اظہارخیال کیا اورمختلف مسائل

میں سے 3مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

3مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا

1،گریک نیشنیلٹی کے حصول، کاغذات کی تصدیق میں موجود رکاوٹوں کو کیسے دور کرنا ہے، کزن میرج کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات، فیملی ویزہ اور مزدور ویزہ کے رستہ میں موجود رکاوٹوں کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے،کیلئے رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی.

کمیٹی نے اپنی تجاویز صدر کمیونٹی جاوید اسلم آرائیں کو پیش کیں جس پر آئندہ دنوں میں پاکستان کمیونٹی کے مرکزی آفس میں جلد میٹنگ بلائی جائے گی. صدر کمیونٹی جاوید اسلم آرائیں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کمیونٹی ایک رضاکارانہ ادارہ ہے جسمیں ایک بھی فرد نہ ملازم ہے نہ تنخواہ دار.

اسکے باوجود پاکستان کمیونٹی اپنی مثال آپ ہے کیونکہ اللہ کی رضا اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے ہم ہروقت برسر پیکار رہتے ہیں جیسا کہ صرف ایک ہفتہ کے اندر 29رمضان المبارک کو یورپ میں امت مسلمہ کاسب سے بڑا افطار اسکے بعد 10اپریل یونان بھر میں عید کے اجتماعات اور 12اپریل کو خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی عید ملن اجتماع…………..

ملک عبدالمجيد چیئرمین پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ اپنی پاکستان کمیونٹی کے مسائل کو کس طرح حل کرنا ہے چہ جائے کہ ہمارے راستہ میں رضاکار ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ رکاوٹیں ہیں .

جنکو دور کرنے کے لئے ہم نے بہت زیادہ مصیبتیں اور مشکلات جھیلیں، اسکے باوجود آپکے مسائل کے حل کا ہمارا مشن اور سفر جاری وساری تھا اور جاری رہے گا ان شاء اللہ

Αφήστε μια απάντηση

Η ηλ. διεύθυνση σας δεν δημοσιεύεται. Τα υποχρεωτικά πεδία σημειώνονται με *