OAED jobs

(Urdu) ایک ہزار بے روزگارافراد کے لئے اوآئیدکاروزگارپروگرام۔

Συγγνώμη,αυτή η εγγραφή είναι διαθέσιμη μόνο στα Ουρντού.

پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات  ، طریقہ کار ، مدت گرانٹ کی مقداراور حقدار کون ہو گا۔

منگل 22 جون 2021 کو صبح 9 بجے ، ایک ہزار بے روزگار افراد کی بھرتی کے لئے نیا ملازمت سبسڈی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس میں ایسے افراد کو شامل کیا جائے گاجو کم از کم 6ماہ یا اس سے زائد اوآئید میں بے روزگار کے طور پر درج ہیں ۔ اس پروگرام کا مقصد ایک ہزار نئی فل ٹائم ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ اور  نجی کمپنیوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

یہ ملازمت  12 ماہ تک جاری رہے گی(بے روزگاروں کے لئے +12 ماہ جو خاص طور پر پسماندہ حالت میں ہیں) اور ماہانہ گرانٹ ماہانہ تنخواہ کا 50٪ اور تنخواہ 750 یورو تک ہے۔ گرانٹ میں اسی طرح کے کرسمس ، ایسٹر اور چھٹی والے بونس تحائف شامل ہیں۔

مستحقین اوآئید بیروزگاری رجسٹر میں بے روزگار رجسٹرڈ ہوں۔

بے روزگار  حقداران جن کی تفصیل کچھ اسطرح ہے ۔

عمر 18-24 سال یا 50 سال یا اس سے زیادہ
اوآئید بے روزگاری میں ان کا اندراج 6 ماہ یا اس سے زیادہ ہو ۔
کم از کم سیکنڈری سکول کے فارغ التحصیل ہوں۔
اور ثانوی تعلیم مکمل نہیں کی ہے یا پیشہ ورانہ تربیت حاصل نہیں کی ہے ۔

ایک یا اس سےزیادہ لوگوں کا اکیلا کفیل یا نگران ہو۔

بے روزگار افراد جو خاص طور پر پسماندہ پوزیشن میں ہیں۔
چوبیس ماہ یا اس سے زائدکے لئے اوآئیدکے رجسٹر میں بے روزگار درج ہوں ۔

اوآئید کے رجسٹر میں 12 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے کے لئے رجسٹرڈ ہیں ۔اوراوآئید کی پریس ریلیز میں بتائے گئے مستحق افراد کی اقسام میں سے کسی ایک پر پورا اترتے ہیں ۔
پروگرام میں حصہ لینے کے لئے ، دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں خالی آسامیوں کو الیکٹرانک طور پرآن لائن  اوآئید کوبھیج سکتی ہیں ۔ جس میں قابلیت اور تعلیمی سطح کی   وضاحت  موجود ہو ۔ پھر ، اوآئید کے لیبر کنسلٹنٹس ، خالی جگہ کی مطلوبہ قابلیت کے مطابق مناسب امیدواروں کو کمپنی میں نامزد کرتے ہیں ۔ اور اسطرح کمپنی امیدواروں میں سے انتخاب کرتے ہو ئے  بے روزگاروں کی خدمات حاصل کرتی ہے۔

پروگرام کا کل بجٹ 11.7 ملین یورو کے برابر ہے اور اوآئید کے وسائل پر مشتمل ہوگا۔

پروگرام کی اہم دستاویزات درج ذیل ہیں۔

اوآئید کی اس بارے میں باقاعدہ پریس ریلیز دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

یہ خبر اوآئید کی ویب سائیٹ سے لی گئی ہے۔ویب سائیٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

ایڈمن کی رائے؛

ایڈمن کی رائے؛اوآئید کی طرف سے جاری پروگرامز پر اکثرو بیشتر یہ سوال سننے میں آتا ہے کہ ہمیں تو اس میں جاب نہیں مل رہی۔ یا ہم

کیسے اس جاب کو حاصل کر سکتے ہیں ۔اس سلسلے میں ا  ہم 2نکات پیش کرتے ہیں ۔

1؛سب سے پہلے کسی بھی ادارے کے سسٹم اور نظام کو سمجھنا اور اس کے بعد اس سے مسلسل رابطے میں رہنا ۔جس سے انکے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کو مکمل سمجھا جا سکے۔

2اوآئید یا کوئی بھی ادارہ آپکو جب جاب کی آفر کرتا ہے ۔تو وہ آپکو بتاتا ہے کہ اس میں ہمیں کس قابلیت کے افراد چاہیں ۔ تعلیمی قابلیت ،مہارت ،تجربہ وغیرہ۔یعنی اگر کسی کمپنی کو چارٹر اکاؤنٹنٹ چاہیے تو وہ صرف اس  شعبے کے ماہر ترین افراد ہی اپنی کمپنی  کے لئے مناسب  سمجھنے کے بعدرکھیں گے۔

دوسری مثال کچھ اس طرح ہے کہ کسی کمپنی میں ایک موٹر مکینک چاہیے تو وہاں موٹر مکینک کو ہی جاب مل سکتی ہے۔

آپ پر یہ ذمہ داری ہے کہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لئے اوآئید میں اپنے بے روزگاری کے اندراج کو جاری رکھیں ۔ہر3ماہ بعد اوآئید میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔اور اپنے لوگستی کے ذریعے جابز یا نوکریاں،الاؤنسز،تعلیمی مہارت ،گریک زبان سیکھنے اور ان تمام پروگرامز میں پہلے دوسرے روز ہی درخواست دائر کر دیا کریں ۔تاکہ اپ ان پروگراموں میں شامل ہو سکیں ۔اور ان پروگامز سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

ضروری ہدایت؛

انفو ٹائم گریس  کی تحریروں سے مستفید ہونے والے تمام ان قابل قدر حضرات کو آگاہ کیا جاتا ہے۔کہ یہ آپکو اطلاع دینے کا ایک ادارہ ہے۔تاکہ آپ تمام قسم کے قوانین ،الاؤنسز ،جابز اور حالات حاضرہ سے آگاہ ہو  سکیں ۔

لیکن آپ نے اپنی درخواست اس ادارے کو بھیجنی ہے جس ادارے کی طرف سے بنیادی پریس ریلیز جاری کی گئی ہو۔آپکی آسانی کے لئے ہم اس ادارے کا لنک اور ایڈریس بھی آپ کو دیتے ہیں ۔جس لنک پر کلک کر کے آپ متعلقہ ادارے تک پہنچ سکتے ہیں ۔اور اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔یعنی اسائلم سروس کی درخواست آپ نے اسائلم سروس میں ہی بھیجنی ہے۔اوآئید کی درخواست اوآئید کے ادارے میں بھیجنی ہے۔شکریہ

Αφήστε μια απάντηση

Η ηλ. διεύθυνση σας δεν δημοσιεύεται. Τα υποχρεωτικά πεδία σημειώνονται με *