لاک ڈاؤن کی تازہ ترین صورت حال
وزیراعظم یونان کریاکوس میچوتاکیس نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرہ سے بچاؤ کے لئے مزید دو ہفتہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ11فروری جمعرات صبح 00؛6بجے سے 28فروری تک لاکڈاؤن کو سخت کر دیا گیا ہے۔ مایرین صحت کی تجاویز کے بعد وزیراعظم کے نئے احکامات کے مطابق 11فروری سے 28 فروری تک تمام سکولز ،ہیر ڈریسرزدوکانیں ،عبادت گاہیں اور تمام ری ٹیل شاپزاور جنرل کاروبار بند رہیں گے۔
لاکڈاؤن کے دوران 11سے28فروری تک درج ذیل مارکیٹ کھلی رہیں گی
سپر مارکیٹ ،اشیاءخوردونوش یعنی منی مارکیٹ ،میڈیکل سٹورز،پٹرول پمپ،عینک دوکان ،ٹیک اوے یعنی آن لائن آرڈرز ،ڈیلیوری مثلا پیزہ شاپ ،فاسٹفوڈ دوکانوں سے آن لائن آرڈر پر ہوم ڈیلیوری کے لئے سامان منگوا سکتے ہیں