applications for 3000euros

(Urdu) ۔ 3،000 یورو کی مالی مدد کے لئے درخواستیں 19/3/2021سےجمع ہونا شروع ہو جائیں گی

Συγγνώμη,αυτή η εγγραφή είναι διαθέσιμη μόνο στα Ουρντού.

۔ 3،000 یورو کی مالی  مددکے لئے درخواستیں 19/3/2021سےجمع ہونا شروع ہو جائیں گی

پیشہ ور افراد کو 3000 یورو کی ما لی مددکے لئےدرخواستیں جمع کروانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

جو دوکاندار اور کاروباری حضرات کرسمس کے دوران بھی کاروبار نہ چلا سکے ۔اور انھوں نے مکمل اپنی دوکانوں کے دروازے بند رکھے۔
پلیٹ فارم www.ependyseis.gr

پر الیکٹرانک درخواست کے ذریعہ ، مخصوص علاقوں  میں مقیم کاروباری افراد مالی مددکی درخواست کرنے کے اہل ہوں گے –

اس مالی مددکے پروگرام میں صرف وہ کاروباری اور دوکاندار حضرات شامل ہو سکتے ہیں ۔جنکے پاس پہلے سے کاروبار باقاعدہ چلنے کا کوڈ ہو ۔
چھوٹی دوکانوں کے ساتھ ساتھ ہیرڈریسر بھی اس مالی مددکےپروگرام میں شامل ہیں ۔

مالی مددکی ادائیگی کی وجہ یہ ہے کہ مخصوص علاقوں میں پیشہ ور افراد ، جن علاقوں میں وہ کام کرتے ہیں ۔وہاں سخت پابندی والے اقدامات کی وجہ سے  کاروبارکرنے کا موقع نہیں ملا۔

یہاں تک کہ کرسمس کی تعطیلات کے دوران ان دوکانداروں کو کلیک اوے(آڈر)کے طریقہ کار سے کام کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ اس طرح ، مخصوص مالی مدد

جس کا اعلان وزیر ترقیات نے گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے ایوان سے کیا تھا – وہ دوکانداروں اور کاروباری حضرات کے ہونے والے نقصان کے معاوضے کے طور پر آتا ہے۔وہ علاقے جو اس مالی مدد کے پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گےدرج ذیل ہیں؛

a) اتیکا ریجن کے مغربی اتیکا کے علاقائی یونٹ بلدیہ آسپروپریگوس
b) اتیکا ریجن کے مغربی یونٹ کی بلدیہ الیفسینا ، c)

ماندرا میونسپلٹی – اتیکا کے مغربی اتیکا کے علاقےرومانس کا پیریفرل یونٹ
د) مغربی مقدونیہ کے علاقےمیں کوزانی کا علاقہ کی

(ای) جنوبی ایجین کے علاقے میں کلیمننوس کے اور کلیمینیا کی بلدیہ
f) مغربی مقدونیہ کے علاقہ فلوریانا کاریجنل یونٹ اور ایمانیتاؤ کی میونسپلٹی کی ۔کیلی۔ کی بلدیہ
جی) بلدیہ کے آلی آرتوس کی مقامی کمیونٹی – وسطی یونان کے علاقہ کے ووایتیا کے علاقائی یونٹ کی تھیسپی۔

مالی مددکے لئےفیصلے کا مکمل متن؛

کاروباری حضرات کے نقصان کا ازالہ ؛

۔ بحران کی انتہائی نوعیت کے پیش نظران نقصانات کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا تھا ۔ ان کا نقصان بہت زیادہ ہے۔اور اس وجہ سے ایسی کمپنیوں کے لئے مالی مددکا پروگرام پیش کیا گیا ہے۔تاکہ کسی حد تک ان کاروباری افراد کے نقصان کی تلافی ہوسکے۔ کوویڈ 19 بیماری کے پھیلنے کے نتائج ملکی معیشت میں بلکہ یورپی یونین میں بھی سنگین نقصان کا سبب بنے ۔

جس سے کاروبار ، ملازمتوں اور گھرانوں پر بھی اثر پڑاہے۔ نفع بخش کاروباروں کو ہونے والے نقصانات کو دور کرنے۔ اور وبائی امراض کے دوران اور اس کے بعد معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے ۔اور عوام کے اعتماد اور امید کو برقرار رکھنے کے لئےحکومت یونا ن کی طرف سے یہ مالی مدد کی معاونت کا پروگرام چلایا گیا۔

خاص طور پرکچھ مخصوص عرصےکے لئے ریٹیل سیکٹر میں کام کرنے والی کمپنیاں جنھوں نے مکمل طور پر کاروبا کو بند رکھا۔یا ایسے دوکاندار جو کلک اوے کے ذریعے تھوڑا کام کرتے رہے۔ یا ایسے کاروباری افراد جنھوں نے تھوری تعداد میں کام کیا۔

آنے والے صارفین کی کرسمس اور نئے سال کے تہوار کے پیش نظر نومبر 2020 کے شروع سے دسمبر 2020 کے وسط تک ۔کافی تعداد میں کاروبار کی مکمل بندش سمیت سخت پابندیوں کے نفاذ کے بعد کم سطح پر کاروبار کر سکے۔ایسے کاروباری حضرات کو اس قانون کے تحت نمبر Δ1α / ΓΠ.οικ.80588 / 14.12.

اپنی درخواست کرنے کی اجازت ہے۔

الف) 15 دسمبر 2020 سے 2 جنوری 2021 تک کی مدت کے لئے ریٹیل اسٹورزپر کلک اوےکے طریقہ کار پر کام کرتی رہیں ۔مثال کے طور پر اس پورے علاقہ میں ٹیلیفون یا آن لائن آڈر پر کام کرتی رہیں ۔جیساکہ کتابوں کے اسٹورز جیسےکاموں کے لئے اسٹور میں صارفین کے داخلی راستے پر کام کرنے کی اجازت تھی ۔
b) ر ہیئر ڈریسرز اور مینیکیور ، پیڈیکیور اور بیوٹی شاپز کی دوکانیں پر اس دوران کام ہو رہا تھا ۔
تاہم ، مذکورہ علاقوں کے وبائی امراض کے اعداد و شمار اور اس کے نتیجے میں عوامی صحت کو درپیش خطرے کی وجہ سے ، مندرجہ بالا مدت کے دوران ، مندرجہ ذیل کمپنیوں کو مذکورہ وزارتی فیصلے کی ان دفعات سے خارج کردیا گیا تھا:

الف) آسپروپیرگوس ، ایلفسینا اور منڈرا کی میونسپلٹیاں – اتیکا ریجن کے مغربی اتیکا کے علاقائی یونٹ ۔

b) مغربی مقدونیہ کے علاقے کے کوزانی علاقائی یونٹ ۔
ج) جنوبی ایجین خطے کے کلیمونوس کے علاقائی یونٹ کی بلدیہ کالی مونوس

د) مغربی مقدونیہ کے علاقے فلوریانا کے ریجنل یونٹ ایمانیتاؤ کی بلدیہ ۔کیلی اور اسکے گردونواح

e) آلیاآرتوس کے بلدیہ میں تھیسی کا علاقہ – وسطی یونان میں ویوتیہ کا علاقہ ۔

مذکورہ بالا علاقوں میں ، 15.12.2020 سے لے کر 2.1.2021 تک کی مدت کے دوران مخصوص پابندیوں کے ساتھ کاروبارکرنے کے اجازت دی گئی تھی ۔لیکن پھر کرونا وائرس کے شدید خطرہ اور لاکڈاون کی وجہ سے کاروبار کو بند کردیا تھا۔

وزیر برائے ترقی و سرمایہ کاری ، ایدونیس جارجیادیس نے کہا ہے کوویڈ ۔19 کے عدم پھیلاؤ کے پابند اقدامات یعنی لاکڈاؤن کی وجہ سے اب ہم ا یک خصوصی مالی مدددیں گے۔ جس کی وجہ سے ہر کسی کو پہنچنے والے اضافی نقصان کی تلافی کریں گے۔

حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم سب مل کر اس بحران سے نمٹیں گے اور کسی کو بھی بے یارومدد گار نہیں رہنے دیں گے۔

اس کارروائی میں وہ کمپنیاں شامل ہوں گی۔ جنھوں نے کرسمس 2020 کے تہوار کے دوران لاکڈاؤن کی وجہ سے کام بند رکھا ۔

ان کمپنیوں کے کاروباری حضرات مندرجہ ذیل شقوں کو مدنظر رکھیں گے ۔

1/سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہےکہ ان کے کاروبار کا علاقہ حکومت کے بتائے گئے علاقوں میں شامل ہونا چاہیے ۔صرف اسی صورت میں یہ مالی مددحاصل کر سکتے ہیں ۔
2/کاروبار کی نوعیت کیا ہے یعنی ان کا کاروبار کیا اس مالی مددکے مستحق کاروباروں میں شامل ہے ۔
3/کیا لاکڈاؤن کی وجہ سے حکومت کے کہنے پر کاروبار اس مخصوص عرصے میں بند رکھا گیا جو دورانیہ اس امداد حاصل کرنے والے قانون میں حکومت نے بیان کیا ہے۔
اس دوران اگر کاروباری حضرات کے پاس اپنا کیس ثابت کرنے کے لئے ثبوت موجود ہیں ۔ان کو چاہیے کہ حکومت یونان کے اس مالی مدد کےپروگرام میں شامل ہونے کے لئے اپنے لوگستی سے رابطہ کریں ۔
یہ مالی مددیہ کمپنیاں اس وقت تک وصول کرسکتی ہیں جب کہ ان کے پاس 18 دسمبر 2020ء کو مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک میں کمرشل عمارت موجود تھی ۔

– آسپروپیرگوس کی بلدیہ

–  الیفسینا کی بلدیہ

– بلدیہ ما ندرا -ایندیلیا

– کوزانی کی علاقائی اکائی

– بلدیہ کالیمنوس

– میونسپل کمیونٹی امیناتیو کی کیلی کیمیونسپل کمیٹی

– تھیسیس کی مقامی کمیونٹی

حکومت یونان کی طرف سےاس مالی مددکے انتظام کے لئے انفارمیشن سسٹم درج ذیل الیکٹرانک ایڈریس

(www.ependyseis.gr/mis)

میں الیکٹرانک درخواستیں اپنے لوگستی کے ذریعے جمع کرانے کی ابتدائی تاریخ 19.03.2021 کو 12.00 پر مقرر کی گئی ہے

اور اختتام 23.4.2021 پر 15:00

گولڈن ویزہ کے بارے میں حکومتی پریس ریلیز

حکومت یونان کی طرف سے 3000 یورو کے متعلق گزٹ تصدیق کے لئے یہاں کلک کریں

content/uploads/2021/03/%CE%A6%CE%9A.pdf

 

Αφήστε μια απάντηση

Η ηλ. διεύθυνση σας δεν δημοσιεύεται. Τα υποχρεωτικά πεδία σημειώνονται με *